ثقافت
2 منٹ پڑھنے
فلسطین پہلی بار مس یونیورس میں شرکت کر رہا ہے
فلسطین اس سال پہلی بار مس یونیورس مقابلے میں شرکت کر رہا ہے۔ مقابلے میں 'نادین ایوب' فلسطین کی نمائندگی کریں گی
فلسطین پہلی بار مس یونیورس میں شرکت کر رہا ہے
مِس فلسطین پہلی بار مِس یونیورس مقابلے میں حصہ لیں گی / Instagram
19 اگست 2025

فلسطین اس سال پہلی بار مس یونیورس مقابلے میں شرکت کرنے جا رہا ہے۔ مقابلے میں 'نادین ایوب' فلسطین کی نمائندگی کریں گی۔ وہ اپنے عوام کی قوت و استقامت کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا عزم رکھتی ہیں۔

27 سالہ نادین ایوب ماہرِ  صحت و غذائیت ہیں ۔  2022 میں وہ مس فلسطین منتخب ہوئیں اور اب  نومبر 2025 میں مس یونیورس مقابلے میں فلسطین کی پہلی نمائندہ کے طور پر تاریخ رقم کریں گی ۔

نادین مغربی کنارے سے تعلق رکھتی ہیں  اور کینیڈا اور  امریکہ میں پلی بڑھی ہیں۔ اس وقت ان کی رہائش دبئی اور رام اللہ میں ہے۔

اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر  انہوں نے کہا ہے کہ "مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے فخر ہو رہا ہے کہ میں پہلی بار مس یونیورس مقابلے  میں فلسطین  کی نمائندگی کروں گی۔"

انہوں نے مزید کہا ہے کہ "آج، میں مس یونیورس کے اسٹیج پر صرف ایک خطاب کے ساتھ نہیں بلکہ ایک حقیقت کے ساتھ قدم رکھ رہی ہوں۔"

فلسطینی عوام کی طاقت اور مزاحمت کے حوالے سے نادین  نے کہا ہے کہ "ایسے میں کہ جب فلسطین اور  خاص طور پر غزہ دکھ سہہ رہا ہے ، میں ،  خاموشی سے انکار ی لوگوں کی آواز بن کر آ ئی ہوں"۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ "میں ہر فلسطینی عورت اور بچے کی نمائندگی کر رہی ہوں ۔ ایسی عورتیں اور ایسے بچّے  کہ جن کی قوت کو دنیا کو دیکھنے کی ضرورت ہے۔ ہم صرف دکھ  درد سے عبارت نہیں  ہیں – ہم استقامت ہیں، امید ہیں اور ایک وطن کے دل  کی دھڑکن ہیں "۔

واضح رہے کہ مس یونیورس مقابلہ دنیا کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے خوبصورتی کے مقابلوں میں شامل ہے اور  80 سے زائد ممالک کے شرکت سے منعقد ہوتا ہے۔

ایسے وقت میں کہ جب  عالمی توجہ  اسرائیل کی طرف سے غزّہ میں جاری جنگ  پر مرکوز ہے اور مزید ممالک  فلسطینی ریاست کو تسلیم کر رہے ہیں مقابلہ حُسن  میں فلسطین کی پہلی شرکت ایک علامتی حیثیت رکھتی ہے۔

یہ مقابلہ، خوبصورتی اور صلاحیتوں کی نمائش سے بڑھ کر  اپنے مقاصد کو اجاگر کرنے اور اپنی قومی شناخت کا اظہار کرنے کے لئے شرکاء  کو ایک پلیٹ فارم بھی فراہم کرتا ہے۔

دریافت کیجیے
6 ویں صدارتی بین الاقوامی یاٹ ریس کا شمالی  قبرص  کا  مرحلہ شروع
بھارت: امرناتھ تیرتھ یاترا شروع ہو گئی
برطانیہ میں فلسطین ایکشن گروپ پر پابندی کی مذمت اور اسرائیل کو ہتھیار فراہم نہ کرنے کی اپیل
آئرش بینڈ فونٹینز ڈی سی کے استنبول میں کنسرٹ میں فلسطین سے  اظہارِ یکجہتی کا مظاہرہ
روم میں ترکیہ کی ثقافتی نوادارت کی نمائش
عازمین حج منی میں،شیطان کی سنگساری
"رب کا بلاوا" ہوائیں بھی ساتھ ہو گئیں
ترکیہ 84,000 سے زائد حاجیوں کے حج آپریشن کو احسن طریقے سے انجام دے رہا ہے
استنبول: ایک باشکوہ کہانی کا تجربہ جو افسانے اور تاریخ کا امتزاج ہے
"ٹریول گرین لسٹ"کا نیا شمارہ ،ترکیہ بھی شامل
ساتواں ایتھنوسپورٹ فیسٹیول روایت، خاندان اور عالمی اتحاد کو جانبر کر رہا ہے
ترک صدر ایردوان کا اتاترک کی یاد، نوجوانوں اور کھیل کے تہوار پر خصوصی پیغام
امریکہ کے روبرٹ فرانسس پریوسٹ نئے پوپ بن گئے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پوپ کے بھیس میں تصویریں وائرل
انقرہ میں یوم پاکستان کی پُر وقار تقریب میں پاک۔ترک دیرینہ دوستی کی گونج
جاپان ایکسپو میں امریکی اور چینی اسٹال ساتھ ساتھ