مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
ایران: دشمن نے بُوشہر ایٹمی پلانٹ پر حملہ کیا ہے
بُوشہر جوہری پاور پلانٹ پر امریکی اور اسرائیلی حملے میں ایک گولہ تنصیب کے احاطے میں گِرا ہے: ایران
ایران: دشمن نے بُوشہر ایٹمی پلانٹ پر حملہ کیا ہے
ایران نے امریکہ، اسرائیل پر بوشہر جوہری تنصیب کے قریب حملے کا الزام لگایا۔ [فائل] / Reuters

ایران کے ایٹمی توانائی ادارے  نے کہا ہے کہ بُوشہر جوہری پاور پلانٹ پر امریکی اور اسرائیلی حملے میں  ایک گولہ تنصیب کے احاطے میں  گِرا ہے تاہم تنصیب کو کوئی  نقصان نہیں پہنچا۔

ایران کی سرکاری خبر  ایجنسی 'اِرنا' نے ایٹمی توانائی   ادارے  کے حوالے سے شائع کردہ خبر میں کہا ہے کہ  مقامی وقت کے مطابق  رات تقریباً 9 بج کر 8 منٹ  پر جنوبی شہر 'بُوشہر'کی تنصیب  کے قریب ایک حملہ کیا گیا ہے۔

جاری کردہ  بیان میں ادارےنے کہا ہے کہ "امریکی اور صہیونی دشمن نے بوشہر جوہری پاور پلانٹ کی جگہ پر دوبارہ حملہ کیا ہے اور ایک گولہ  بوشہر پاور پلانٹ کے احاطے کے اندر گرا ہے"۔

مزید کہا گیا ہے کہ " ابتدائی اطلاعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس واقعے سے تنصیب کو کوئی مادی یا تکنیکی نقصان نہیں پہنچا اور نہ ہی کوئی  انسانی جانی نقصان ہوا ہے۔علاوہ ازیں  پاور پلانٹ کے مختلف حصے بھی  محفوظ ہیں"۔

اِرنا نے اس حملے کو امریکہ اور اسرائیل کی جاری 'مخاصمانہ کارروائیوں' کا حصّہ قرار دیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات  کے مطابق کوئی جانی یا مالی نقصان درج نہیں کیا گیا اور جوہری تنصیب کے تمام حصے سالم ہیں۔

یہ حملہ  حالیہ دنوں میں جوہری تنصیب کے قریب دوسرا  حملہ ہے۔

17 مارچ کو بھی   اسی نوعیت کا حملہ ہوا تھا۔ اس   میں بھی کسی مادی  نقصان کی یا کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی تھی۔

دریافت کیجیے
کینیڈا ہماری ریاست بنے بغیر تمام فوائد چاہتاہے:ٹرمپ
ہمسایہ ممالک امریکہ کا آلہ کار نہ بنیں ورنہ انجام ٹھیک نہ ہوگا:ایران
"اسرائیل پر پابندی ختم "کولومبیا کوئلہ برآمد کرےگا
جب تک اقتدار پر ہوں فلسطینی ریاست کا قیام ممکن نہیں ہوگا:نیتن یاہو
ایران ' نہ جنگ ، نہ امن' کی صورتحال کا خاتمہ چاہتا ہے:پزشکیان
اسرائیلی فوجی حکام نیتن یاہو انتخابات میں تاخیر کرنے کے لیے تشدد میں اضافے کی کوشش کر سکتے ہیں: رپورٹ
قالیباف: ہمیں ہمسایہ ممالک سے سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے پیغامات موصول ہوئے ہیں
امریکی سفیر: شام میں اسرائیلی حملے کے پیچھے غلط معلومات کا ہاتھ تھا
کولمبیا میں زلزلے سے اموات کی تعداد میں اضافہ؛ ترکیہ کی انسانی امداد کی فراہمی میں تیزی
یوکرینی ڈراونز نے روسی علاقے ثمارا میں ایک صنعتی تنصیب اور اوزون گودام کو نشانہ بنایا
ترکیہ کی صدر ایردوان کے خلاف تبصروں پر اسرائیل کی مذمت
ایرانی فوج دفاعی نظریے سے حملہ آور نظریے کی طرف مڑ رہی ہے: فوجی ترجمان
امریکہ: چارٹر طیارے کے حادثے میں تمام 8 افراد ہلاک
روس: ماسکو ایران پر کوئی دباؤ نہیں ڈال رہا
امریکہ: ٹریژری بانڈوں کی پیداوار ایک بار پھر بڑھ گئی