دنیا
1 منٹ پڑھنے
پولینڈ نے روسی حملوں کے مقابل اپنے جنگی طیارے تیار کر دیئے
ہمارے اور ہمارے  اتحادیوں کے طیارے ملکی فضائی حدود میں فعال ہو گئے ہیں: پولینڈ آپریشنل کمانڈ
پولینڈ نے روسی حملوں کے مقابل اپنے جنگی طیارے تیار کر دیئے
(فائل) پولینڈ کے قریب دراوسکو پومورسکی میں فوجی مشق کے دوران پولش جیٹ فائٹر F-16 کی پرواز۔ / Reuters

پولینڈ نے روس کے مقابل اپنے طیارے فضاء میں بھیج دیئے ہیں۔

پولینڈ مسلح افواج کے آپریشنل ہیڈ کوارٹر نے کہا ہے کہ روس کے، پولینڈ کی سرحد کے قریب، مغربی یوکرین کو ہدف بنانے کے بعد پولینڈ  فضائی حدود کاتحفظ یقینی بنانے کے لئے بروز اتوار علی الصبح پولینڈ اور اس کے اتحادیوں کے جنگی طیاروں کو فضاء میں بھیج دیا گیا ہے۔

پولینڈ آپریشنل کمانڈ نے سوشل میڈیا ایکس سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ہمارے اور ہمارے  اتحادیوں کے طیارے ملکی فضائی حدود میں فعال ہو گئے ہیں۔ زمینی فضائی دفاعی نظام اور ریڈار  نگرانی کا نظام بھی اعلیٰ ترین تیاری کی حالت میں کر دیا گیا ہے"۔

یوکرین فضائیہ کی طرف سے، روس کے میزائل اور ڈرون حملوں کی، وارننگ جاری کئے جانے  کے بعد   رات 3 بج کر 30 منٹ پر تقریباً پورے یوکرین میں فضائی حملے کے الارم بجائے گئے ہیں۔

دریافت کیجیے
امریکی اسٹاک مرکیٹوں میں تناو، تیل 100 ڈالر سے اوپر چلا گیا
اسرائیلی فوج نے تین فلسطینیوں کو قتل کر کے لاشیں قبضے میں لے لیں
روسی گودام پر یوکرینی ڈرون حملے
جاپان امید کرتا ہے کہ فلسطین کے لیے حمایت میں اضافہ ہوگا
ترکیہ COP31 پروگرام میں رضاکار بننے کے لیے درخواستیں جاری
چین نے آبنائے تائیوان میں دو روزہ فوجی مشقیں شروع کر دیں
ایران: ہمارا دفاعی نظریہ بالکل واضح ہے، "آنکھ کے بدلے آنکھ"
اسرائیل نے تازہ خلاف ورزیوں میں چار فلسطینیوں کو قتل کر دیا ہے
امریکہ نے ایران پر حملوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا
نیٹو کا 'فرنٹ ڈور' منصوبہ ،ترک دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کا ہدف
ترک خواتین اور مردوں کی ٹیمیں VNL فائنلز میں پہنچ گئیں
فرانس میں پھِیلتی جنگلاتی آگ،سینکڑوں افراد کا انخلا
حملے جاری رہے تو امریکہ اور اس کے عرب اتحادی بھی نہیں بچیں گے:ایران
یورپی یونین کے سفیر روس پر نئے پابندیوں کی تیاریوں میں
"الزامات بے بنیاد ہیں"عدالت میں اپنا مقدمہ چیلنج کروں گا: مادورو