سیاست
2 منٹ پڑھنے
روس اور چین بھی جوہری تجربات کرتے ہیں لیکن "اس بارے میں بات نہیں کرتے": ٹرمپ
صدر ٹرمپ نے امریکی فوج کو 30 سال سے زیادہ عرصے کے بعد جوہری ہتھیاروں کی جانچ پڑتال کا عمل دوبارہ شروع کرنے کا حکم دیا تھا۔
روس اور چین بھی جوہری تجربات کرتے ہیں لیکن "اس بارے میں بات نہیں کرتے": ٹرمپ
US President Trump returns to the White House following a weekend trip to Florida.
3 نومبر 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا واحد ملک نہیں ہے جو جوہری ہتھیاروں کے تجربات کر رہا ہے، بلکہ روس اور چین بھی یہ تجربات کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات سی بی ایس نیوز کے پروگرام 60 منٹس کے دوران ایک انٹرویو میں کہی۔

جب میزبان نورا او ڈونل نے کہا کہ واحد ملک جو جوہری ہتھیاروں کے تجربات کر رہا ہے وہ شمالی کوریا ہے۔ تو ٹرمپ نے کہا، "روس اور چین بھی آزمائشیں کر رہے ہیں،  تا ہم  وہ اس بارے میں بات نہیں کرتے۔"

یہ بیانات اس وقت سامنے آئے جب تین دن پہلے ٹرمپ نے امریکی فوج کو 30 سال کے وقفے کے بعد دوبارہ جوہری ہتھیاروں کے تجربات شروع کرنے کا حکم دیا۔

انہوں نے کہا، "دیگر ممالک تجربات کر رہے ہیں۔ ہم واحد ملک ہیں جو ایسا نہیں کر رہا اور میں نہیں چاہتا کہ ہم  اس دوڑ میں پیچھے رہ جائیں۔" انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ معلوم کرنا آسان نہیں کہ یہ ممالک اپنے ہتھیار کہاں آزما رہے ہیں۔

زبردست  جوہری طاقت

ٹرمپ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ جوہری ہتھیار استعمال نہیں کرنا چاہتے، لیکن ان کے تجربات کی ضرورت پر زور دیا تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ وہ کیسے کام کریں گے۔

انہوں نے کہا، "کیا یہ منطقی ہے کہ  آپ جوہری ہتھیار بناتے ہیں، اور پھر ان کا تجربہ نہیں کرتے۔ آپ یہ کیسے کریں گے؟ آپ کیسے جانیں گے کہ وہ کام کرتے ہیں یا نہیں؟"

ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکہ کے پاس "زبردست جوہری طاقت" ہے، جو کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا، "روس دوسرے نمبر پر ہے۔ چین بہت پیچھے تیسرے نمبر پر ہے، لیکن وہ پانچ سال میں برابر ہو جائیں گے۔ آپ جانتے ہیں، وہ تیزی سے بنا رہے ہیں، اور میرا خیال ہے کہ ہمیں جوہری تخفیف کے بارے میں کچھ کرنا چاہیے۔ ہمارے پاس اتنے جوہری ہتھیار ہیں کہ دنیا کو 150 بار تباہ کر سکتے ہیں۔ روس کے پاس بھی بہت سے جوہری ہتھیار ہیں، اور چین کے پاس بھی بہت ہوں  گے۔"

دریافت کیجیے
سوڈان کا سیاسی عدم استحکام،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور
تنزانیہ میں انتخابی احتجاجات پر تشدد واقعات میں بدل گئے، 'سینکڑوں افراد ہلاک'
ٹرمپ نے 2028 کے بعد اقتدار میں رہنے کے لیے نائب صدر کے عہدے پر انتخاب لڑنے سے انکار کر دیا
ملائیشیا: کمبوڈیا-تھائی لینڈ امن معاہدے اور غزہ منصوبے میں ٹرمپ  کے کردار کو سراہتا ہے
روس-امریکہ سربراہی اجلاس کا دارومدار امریکی فیصلے پر ہے، لاوروف
روسی صدر کے ایلچی امریکہ میں،ملاقاتوں کا سلسلہ جاری
پوتن کے نمائندے کا دعویٰ، یورپ کی طرف سے کیف کو امن مذاکرات میں تاخیر کرنے کی ترغیب دی جا رہی ہے
ٹرمپ نے بائیڈن کے دور کے حکام پر امریکی قانون سازوں کی پوشیدہ نگرانی کی منظوری دینے کا الزام لگایا
امریکا غزہ میں بین الاقوامی افواج کی تعیناتی پر غور کر رہا ہے، مارکو روبیو
حماس: ہم تمام فلسطینی گروہوں کے ساتھ قومی مذاکرات کے لیے تیار ہیں
ٹرمپ: میں نے بھارتی وزیر اعظم مودی کے ساتھ تجارت اور روسی تیل پر بات چیت کی ہے
میکابی تل ابیب نے اسٹن ویلا کے شائقین پر پابندی کے بعد اپنے بیرون ملک میچوں کو رد کرنے کا فیصلہ کیا۔
چین کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی میں ثالثی پر ترکیہ اور قطر کی پذیرائی
امریکہ کے ساتھ 'پوتن-ٹرمپ ٹنل' سے قارات کو جوڑنے کے لیے مذاکرات شروع
ترکیہ نے غزہ میں جنگ بندی کے قیام میں اہم اور مؤثر ثالثی کردار ادا کیا: جرمن وزیر خارجہ
امریکہ ہم سے تجارتی جنگ چاہتا ہے تو شوق پورا کر لے:چین