سیاست
3 منٹ پڑھنے
سوڈان کا سیاسی عدم استحکام،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور
عالمی تنظیم کے مطابق ،مہاجرین کو شمالی کردفان ریاست کے مختلف مقامات اور سفید نیل ریاست کے کئی شہروں میں منتقل کیا گیا ہے
سوڈان کا سیاسی عدم استحکام،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور
سوڈان / AA
3 نومبر 2025

بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجرت نے اعلان کیا ہے کہ شمالی قردوفان ریاست کے شہروں البرہ اور اُم روابہ سے 1،205 افراد بے گھر ہوئے ہیں ، جبکہ مزید 360 افراد جنوبی کوردوفان کے شہر العباسیہ اور دلامی سے نقل مکانی کر رہے ہیں۔

اتوار کو ایک بیان میں  آئی او ایم نے کہا کہ ڈسپلیسمنٹ ٹریکنگ میٹرکس پروگرام کے تحت کام کرنے والی اس کی ٹیموں نے اندازہ لگایا ہے کہ شمالی کوردوفان سے بے گھر ہونے والوں میں سے 580  البرہ اور 625 اُم روابہ  چھوڑ چکے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بے گھر افراد شمالی کوردوفان کے مختلف مقامات اور جنوبی سوڈان کی ریاست وائٹ نیل کے کئی قصبوں میں منتقل ہو گئے ہیں۔

تنظیم کے مطابق ، نقل مکانی کی تازہ ترین لہر شمالی کوردوفان میں سابقہ تحریکوں کے سلسلے کے بعد آئی ہے ، جہاں 26 سے 31 اکتوبر کے درمیان 36،625 افراد بے گھر ہوئے تھے۔

ایک علیحدہ بیان میں  آئی او ایم نے کہا کہ جنوبی قردوفان ریاست میں 360 افراد بے گھر ہوئے  جن میں سے 180 العباسیہ اور 180 دیلامی سے ہیں ، جو ریاست کے دوسرے علاقوں اور ریاست وائٹ نیل میں منتقل ہوگئے ہیں۔

جمعرات کے روز سوڈانی حکام نے شمالی کوردوفان میں زربہ الشیخ البرائی پر نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے ڈرون حملے میں ہلاکتوں کی اطلاع دی۔

 دریں اثناء سوڈان ڈاکٹرز نیٹ ورک کا کہنا ہے کہ آر ایس ایف نے اسی ریاست کے قصبے اُم دام حاجی احمد میں 38 شہریوں کو ہلاک کیا۔

سوڈانی حکام کے مطابق پیر کے روز آر ایس ایف نے اُم دام حاجی احمد پر بھی حملہ کی جہاں عدم تحفظ کی وجہ سے تقریبا 1،850 افراد  نقل مکانی کر   گئے۔

آر ایس ایف نے حال ہی میں سوڈانی فوج کے ساتھ جنگ کے دوران  البرہ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے لیکن شہریوں کو نشانہ بنانے کی تردید کی ہے۔

 26 اکتوبر کو ، آر ایس ایف نے شمالی دارفور ریاست کے الفاشر شہر پر قبضہ کر لیا اور شہریوں کے خلاف قتل عام کا ارتکاب کیا ۔

بدھ کے روز  بھی  آر ایس ایف کے رہنما محمد ہمدان دگالو ، جو وسیع پیمانے پر "ہیمیتی" کے نام سے مشہور ہیں  انہوں  نے اعتراف کیا کہ ان کی افواج کی طرف سے الفاشر میں خلاف ورزیاں ہوئی ہیں  لیکن دعویٰ کیا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔

 15اپریل ، 2023 کے بعد سے ، سوڈانی فوج اور آر ایس ایف ایک

دریافت کیجیے
روسی حملوں نے یوکرین کے گرڈ اسٹیشنوں کو وسیع پیمانے کا نقصان پہنچایا
نتن یاہو: 'ایپسٹین اسرائیل کے لیے کام نہیں کرتا تھا'
میلان گیمز کے افتتاحی تقریب میں اسرائیلی کھلاڑیوں پر غزہ میں کی گئی نسل کشی پر ہجوم کی ہوٹنگ
وزیر خارجہ فیدان کی یورپی یونین کے توسیع کمشنر سے باہمی تعاون کو بڑھانے کی اپیل
پاکستان: مسجد میں بم دھماکہ، 30 افراد ہلاک، 130 سے زیادہ زخمی
ترکیہ: موساد کے 2 جاسوسوں کو گرفتار کر لیا گیا
ایران: ہم عمان میں مذاکرات میں نیک نیتی کا مظاہرہ کریں گے
چین اور جنوبی کوریا: مشترکہ بحری مشقوں کی بحالی پر بات چیت
اسرائیل: مصر کی فوجی طاقت پر نظر رکھنا ضروری ہے
روس کا ICC کے استغاثہ پر مقدمہ چلانے کا فیصلہ، ICC کی مذمت
جیفری ایپسٹین اسرائیلی ایجنٹ تھا: ایف بی آئی مخبر
فلسطینی قیدیوں کی لاشیں اور جسمانی اعضاء غزّہ پہنچ گئے
انقرہ، مصر کے تعاون کو مؤثر طریقے سے استعمال کرنا چاہتا ہے: اردوعان
کیوبا کو تیل ملتا رہے گا:روس
خلیجی ممالک اور امریکہ کی 11 روزہ سلامتی مشق ختم ہو گئی