مشرق وسطی
3 منٹ پڑھنے
سعودی عرب نے متعدد ایرانی ڈرون حملوں کو ناکام بنا دیا
سعودی وزارتِ دفاع نے ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ ا لشیبہ آئل فیلڈ کی جانب جانے والے دو ڈرونز کو روکا گیا اور تباہ کر دیا گیا جبکہ  مزید پانچ ڈرونز کو بھی تباہ کیا گیا ہے ۔
سعودی عرب نے متعدد ایرانی ڈرون حملوں کو ناکام بنا دیا
سعودی عرب / Reuters
11 مارچ 2026

سعودی عرب نے بدھ کو کہا کہ اس نے   ایک آئل فیلڈکی جانب بڑھنے والے سات ڈرونز  کو روکا ہے ۔

 واضح رہے کہ ایران نے خلیجی  ہمسایہ ممالک  اور ان کے توانائی کے بنیادی ڈھانچوں پر دوبارہ حملے شروع کر دیئے ہیں۔

 سعودی وزارتِ دفاع نے ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ ا لشیبہ آئل فیلڈ کی جانب جانے والے دو ڈرونز کو روکا گیا اور تباہ کر دیا گیا جبکہ  مزید پانچ ڈرونز کو بھی تباہ کیا گیا ہے ۔

الشیبہ آئل فیلڈ  جو مملکت کی وسیع تیل پیداوار کے لیے اہم ہے، متحدہ عرب امارات کی سرحد کے قریب واقع ہے اور سعودی کمپنی آرامکو کے زیرِ انتظام ہے، جو بازارِ سرمایہ  کے لحاظ سے دنیا کی بڑی کمپنیوں میں سے ایک ہے۔

حکومت نے کہا کہ اس نے ملک کے مشرقی علاقے اور پرنس سلطان ایئر بیس کو نشانہ بنانے والے  بعض  حملوں میں ملوث  سات بیلسٹک میزائل بھی روک لیے، جہاں ایک امریکی فوجی 1 مارچ کو زخمی ہوا تھا اور ایک ہفتے بعد انتقال کر گیا۔

متحدہ عرب امارات نے بھی  ایران کی جانب سے ایک نئے میزائل اور ڈرون حملے کی اطلاع دی تھی۔

 

وزارتِ دفاع نے کہا کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نامعلوم تعداد میں میزائلوں اور ڈرونز کا جواب دے رہے ہیں، مگر اس نے حملے کے ہدف یا مقام کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

ایران کے پاسداران انقلاب  اسلامی  نے کہا کہ انہوں نے تل ابیب سمیت اسرائیلی شہروں اور خطے میں امریکی اہداف پر میزائلوں کا ایک نیا سلسلہ  شروع کر دیا ہے۔

ایرانی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق، ایرانی دستے  نے بحرین اور شمالی عراق کے کرد علاقے میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا ۔

تسنیم نیوز ایجنسی کے ذریعے جاری بیان میں ایران نے کہا کہ بڑی تعداد میں بیلسٹک میزائل بحرین میں امریکی  بحریہ  کے  اڈے اور عراق کے شمال میں تین دیگر  تنصیبات  پر داغے گئے۔

بحرین ایرانی ڈرونز اور میزائلوں کی لہروں کا ہدف بنا ہے جن کے نتیجے میں حکام کے مطابق اب تک ملک میں دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ایرانی خبر رساں اداروں فارس اور مہر کے مطابق، آئی آر جی سی نے بعد ازاں کہا کہ کم از کم دو میزائل کویت میں ایک امریکی اڈے کو نشانہ بنا رہے تھے جبکہ عارفجان میں امریکی اڈے کوآئی آر جی سی گراؤنڈ فورس میزائل یونٹ کی جانب سے 2 میزائلوں  کے ذریعے  نشانہ بنایا گیا ۔

 

دریافت کیجیے
پاکستان کے مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے :جے ڈی وینس
آبنائے ہرمز کی بندش سے عالمی معیشت غیر مستحکم ہوجائے گی:آسیان
بن گویر کا مسجدِ اقصیٰ پر دھاوا: میں اس جگہ کا مالک ہوں
جنگ بندی کے بعد روس-یوکرین جھڑپوں کی اطلاع
ہنگری:اوربان کا 16 سالہ اقتدار ختم ،ماگیار کو واضح برتری
روس۔یوکرین ایسٹر فائربندی ختم ہو گئی
سوڈان: لاکھوں انسان صرف ایک وقت کھانا کھا رہے ہیں
اسلام آباد میں امن مذاکرات کے غیر نتیجہ خیز ہونے پر ٹرمپ ایران پر نئے فوجی حملوں پر غور کر رہے ہیں
ایران اور امریک اسلام آباد میں مذاکرات کے ختم ہونے سے قبل معاہدے کے بہت قریب تھے: عراقچی
ٹرمپ نے پوپ لیو پر بھی چڑھائی کر دی: مجھے ایسا پوپ نہیں چاہیئے
امریکہ نے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کر دی، تیل کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں
ترکیہ: پانچواں انطالیہ ڈپلومیسی فورم عالمی رہنماوں کی میزبانی کے لئے تیار
ترک پراسیکیوٹروں نے نیتن یاہو کے خلاف فردِ جرم تیار کر لی
اسرائیل حزبِ اختلاف: نیتن یاہو ناکام رہے ہیں
عالمی صمود بحری بیڑہ دوبارہ غزہ کے لئے عازمِ سفر