18 گھنٹے قبل
جرمنی کے وزیرِ خارجہ یوہان واڈیفول نے کہا ہے کہ ترکیہ نے غزہ میں جنگ بندی کے قیام میں اہم اور مؤثر ثالثی کردار ادا کیا ہے۔
ترکیہ روانگی سے قبل اپنے بیان میں جرمن وزیر نے کہا کہ ترکیہ کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کی رہائی اور جنگ بندی جیسے اقدامات ممکن ہوئے، جو چند ہفتے قبل ناممکن دکھائی دے رہے تھے۔
واڈیفول نے مزید کہا کہ روس۔یوکرین جنگ کے جلد خاتمے کی امید ہے اور اس سلسلے میں استنبول کو ایک اہم مذاکراتی مرکز کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
انہوں نے یورپی یونین اور ترکیہ کے درمیان تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ برسلز انقرہ کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے تاکہ خطے میں استحکام اور امن کے لیے مشترکہ کوششیں کی جا سکیں۔