سیاست
2 منٹ پڑھنے
امریکہ کے ساتھ 'پوتن-ٹرمپ ٹنل' سے قارات کو جوڑنے کے لیے مذاکرات شروع
روسی صدر کے معاشی امور کے نمائندے کا کہنا ہے کہ برینگ سٹریٹ کے تحت ریلوے ٹنل کی تعمیر روس اور امریکہ کی معاشی خوشحالی میں اضافے میں مدد کرے گی
امریکہ کے ساتھ 'پوتن-ٹرمپ ٹنل' سے قارات کو جوڑنے کے لیے مذاکرات شروع
The proposed tunnel reportedly aims to connect Russia and the US via railway. [File photo]
18 اکتوبر 2025

روس کے صدارتی نمائندہ برائے اقتصادی امور کریل دمتریف نے دعویٰ کیا ہے کہ ماسکو اور واشنگٹن نے بیرنگ اسٹریٹ کے نیچے ایک سرنگ کی تعمیر پر بات چیت شروع کر دی ہے جو دونوں ممالک کو آپس میں جوڑنے کے لیے بنائی جائے گی۔

دمتریف، جو روسی ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فنڈ (RDIF) کے سربراہ بھی ہیں، نے جمعہ کے روز ایکس پر کہا کہ "سرنگ پر بات چیت کا آغاز ہو چکا ہے۔"

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کے روز وائٹ ہاؤس میں اپنے یوکرینی ہم منصب ولودیمیر زیلنسکی کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا کہ وہ بیرنگ اسٹریٹ کے نیچے سرنگ بنانے کے منصوبے کو "دلچسپ" سمجھتے ہیں، جو روس اور امریکہ کو ریل کے ذریعے جوڑ دے گی۔

دمتریف نے کہا کہ ایک جدید سرنگ کی تعمیر آٹھ سال سے کم وقت میں مکمل ہو سکتی ہے، اور اس کی لاگت 8 ارب ڈالر سے کم ہوگی، جو امریکی ارب پتی ایلون مسک کی دی بورنگ کمپنی، کی ٹیکنالوجیز کی بدولت ممکن ہے۔ یہ لاگت روایتی تخمینوں کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم ہے، جس کا تخمینہ  65 ارب ڈالر تک ہے۔

دمتریف نے اس منصوبے کو "پوتن-ٹرمپ سرنگ" کا نام دیا اور اس کے مشترکہ وسائل کی ترقی، ملازمتوں کی تخلیق اور اقتصادی ترقی کے امکانات پر زور دیا۔

انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ RDIF کو روس اور چین کے درمیان سرحد پار ریلوے پلوں کی تعمیر کا پہلے سے تجربہ ہے ۔

دریافت کیجیے
سوڈان کا سیاسی عدم استحکام،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور
روس اور چین بھی جوہری تجربات کرتے ہیں لیکن "اس بارے میں بات نہیں کرتے": ٹرمپ
تنزانیہ میں انتخابی احتجاجات پر تشدد واقعات میں بدل گئے، 'سینکڑوں افراد ہلاک'
ٹرمپ نے 2028 کے بعد اقتدار میں رہنے کے لیے نائب صدر کے عہدے پر انتخاب لڑنے سے انکار کر دیا
ملائیشیا: کمبوڈیا-تھائی لینڈ امن معاہدے اور غزہ منصوبے میں ٹرمپ  کے کردار کو سراہتا ہے
روس-امریکہ سربراہی اجلاس کا دارومدار امریکی فیصلے پر ہے، لاوروف
روسی صدر کے ایلچی امریکہ میں،ملاقاتوں کا سلسلہ جاری
پوتن کے نمائندے کا دعویٰ، یورپ کی طرف سے کیف کو امن مذاکرات میں تاخیر کرنے کی ترغیب دی جا رہی ہے
ٹرمپ نے بائیڈن کے دور کے حکام پر امریکی قانون سازوں کی پوشیدہ نگرانی کی منظوری دینے کا الزام لگایا
امریکا غزہ میں بین الاقوامی افواج کی تعیناتی پر غور کر رہا ہے، مارکو روبیو
حماس: ہم تمام فلسطینی گروہوں کے ساتھ قومی مذاکرات کے لیے تیار ہیں
ٹرمپ: میں نے بھارتی وزیر اعظم مودی کے ساتھ تجارت اور روسی تیل پر بات چیت کی ہے
میکابی تل ابیب نے اسٹن ویلا کے شائقین پر پابندی کے بعد اپنے بیرون ملک میچوں کو رد کرنے کا فیصلہ کیا۔
چین کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی میں ثالثی پر ترکیہ اور قطر کی پذیرائی
ترکیہ نے غزہ میں جنگ بندی کے قیام میں اہم اور مؤثر ثالثی کردار ادا کیا: جرمن وزیر خارجہ
امریکہ ہم سے تجارتی جنگ چاہتا ہے تو شوق پورا کر لے:چین