سیاست
2 منٹ پڑھنے
چین کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی میں ثالثی پر ترکیہ اور قطر کی پذیرائی
بارڈر پر تناؤ کے دنوں کے بعد، اسلام آباد اور کابل نے اتوار کو دوحہ میں مذاکرات کے دوران آتشبندی پر اتفاق کیا۔
چین کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی میں ثالثی پر ترکیہ اور قطر کی پذیرائی
China says it stands ready to play a constructive role in the improvement and development of the two countries. / Reuters

چین نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی  میں ثالثی کا کردار ادا کرنے والے ترکیہ اور قطر کے کردار کو سراہا ہے ۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے بیجنگ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا،"پاکستان اور افغانستان دونوں چین کے روایتی اور دوست ہمسایہ ممالک ہیں، اور یہ دونوں ہمیشہ ایک دوسرے کے ہمسایہ رہیں گے۔"

انہوں نے کہا کہ “چین دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کرتا ہے اور متعلقہ ممالک کی کوششوں کو سراہتا ہے،”  اس میں ترکیہ اور قطر کی ثالثی کا حوالہ دیا گیا ہے۔

اتوار کے روز دوحہ میں قطر اور ترکیہ کی ثالثی کے دوران اسلام آباد اور کابل نے فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا۔ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان کئی دنوں کی سرحدی کشیدگی کے بعد ہوا۔

دونوں ممالک کے درمیان تفصیلی مذاکرات کا اگلا دور 25 اکتوبر کو استنبول میں ہوگا۔

ترجمان گو نے کہا کہ چین “دل کی گہرائیوں سے امید کرتا ہے” کہ پاکستان اور افغانستان اپنے تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل کریں، ایک دیرپا جنگ بندی حاصل کریں،  تاکہ دونوں ممالک اور خطے میں امن و استحکام قائم ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ "چین، دونوں ممالک کی بہتری اور ترقی میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔"

 

دریافت کیجیے
یوکرین کے رات گئے روس پر حملے میں دو افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے
اسرائیل کا جنوبی شام پر حملہ،گوتیرس علاقے میں
برازیل: فلاویو بولسونارو نےاپنی انتخابی مہم کا آغاز کردیا
ایران کے خلاف عسکری کاروائیوں میں تیزی  فی الوقت روک دی ہے:ٹرمپ
برلن میں گاڑی ہجوم پر چڑھ گئی،1 شخص ہلاک،متعدد زخمی
اسرائیل کی 763 نئے غیر قانونی آباد کاری کے یونٹوں کی منصوبہ بندی
یوکرین کا ایرانی جہاز پر حملہ،ایران کی جوابی کاروائی
نیتن یاہو کا مقبوضہ مغربی کنارے میں 'وسیع پیمانے پر' فوجی آپریشن کا حکم
ترکیہ کی طرف سے چار فلسطینیوں کی ہلاکت اور اسرائیل کی 'نسل کشی پالیسی' کی مذمت
شمال مغربی پاکستان میں پولیس چوکی پر دہشت گرد حملہ، 15 افراد لقمہ اجل
اقوام متحدہ کے سربراہ کا 17 سال بعد دورہ دمشق
ٹرمپ: اب ایران مذاکرات کے لیے زیادہ سنجیدگی سے کام لے رہا ہے
شمالی یوکرین میں سومی ڈاک خانے پر روسی ڈراون حملے میں 2 افراد ہلاک
فرانس اور ہسپانیہ میں بے قابو ہونے والی جنگلات کی آگ کے باعث دو لاکھ افراد فرار
ترکیہ: یوروفائٹر ٹائیفون کی تربیت کے لئے پہلا پائلٹ گروپ برطانیہ بھیجا جا رہا ہے