روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے جرمنی کے وزیر دفاع بورس پسٹوریئس اور برطانیہ کے وزیر دفاع ویس اسٹریٹنگ کے، یوکرین کی جانب سے روسی سرزمین پر کیے جانے والے حملوں کی حمایت میں جاری کردہ، بیانات پر تنقید کی ہے ۔
لاوروف نے ان شخصیات کے بارے میں کہا ہے کہ ’’ان کا ذہنی توازن درست نہیں ہے۔‘‘
سرکاری ٹیلی ویژن چینل ’’روسیا 1‘‘ کے لئے انٹرویو میں لاوروف نے یوکرین بحران سے متعلق مختلف امور پر اظہارِ خیال کیا۔
جرمنی کے وزیر دفاع بورس پسٹوریئس اور برطانیہ کے وزیر دفاع ویس اسٹریٹنگ کی جانب سے یوکرین کے روسی سرزمین پر حملوں کی حمایت میں دیئے گئے بیانات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے لاوروف نے کہا ہے کہ ’’میں ایسے افراد کے بیانات پر تبصرہ نہیں کر سکتا جن کا ذہنی توازن درست نہیں ہے۔‘‘













