سیاست
2 منٹ پڑھنے
ڈنمارک کا آرکٹک سمندر میں اپنے وجود کو مضبوطی دلانے کے لیے 2 بلین ڈالر کی فوجی امداد کا اعلان
امریکی صدر ٹرمپ کے گرین لینڈ پر کنٹرول کے مطالبے کے جواب میں ڈنمارک بحری جہازوں اور ڈرونز سمیت نئی فوجی صلاحیتوں میں سرمایہ کاری کرے گا
00:00
ڈنمارک  کا آرکٹک سمندر  میں اپنے وجود  کو مضبوطی دلانے کے لیے 2 بلین ڈالر کی فوجی امداد کا اعلان
ڈنمارک نے امریکی صدر ٹرمپ کے تبصروں پر جواب دیا اور اپنی آرکٹک فوجی موجودگی کو بڑھا دیا / Reuters

ڈنمارک نے پیر کے روز اعلان کیا کہ وہ آرکٹک میں اپنی فوجی موجودگی کو مستحکم کرنے کے لیے 14.6 ارب ڈنمارک کرون (2.05 ارب امریکی ڈالر) خرچ کرے گا، یہ فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گرین لینڈ کو کنٹرول کرنے میں دوبارہ دلچسپی کے بعد کیا گیا ہے۔ گرین لینڈ، ڈنمارک کا نیم خود مختار علاقہ ہے۔

اس ماہ، ٹرمپ نے کہا تھا کہ گرین لینڈ امریکی سیکیورٹی کے لیے انتہائی اہم ہے اور ڈنمارک کو اس اسٹریٹیجک اہمیت کے حامل آرکٹک جزیرے پر اپنا کنٹرول چھوڑ دینا چاہیے۔

دس سال تک دفاعی اخراجات میں بڑے پیمانے پر کمی کے بعد، گزشتہ سال ڈنمارک نے اپنے فوجی اخراجات کے لیے 190 ارب ڈنمارک کرون (26 ارب ڈالر) مختص کیے، جس کا ایک حصہ اب آرکٹک کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

اگرچہ ڈنمارک گرین لینڈ کی سیکیورٹی اور دفاع کا ذمہ دار ہے، اس کے باوجود جزیرے پر اس کی فوجی صلاحیت محدود ہے اور اسے عموماً ایک سیکیورٹی خلا سمجھا جاتا ہے۔

اس وقت، ڈنمارک کے پاس چار نگران  بحری  جہاز، ایک چیلنجرگشتی طیارہ اور 12 کتے ٹراؤٹ ڈیوٹیز ہیں؛ یہ سب فرانس کےرقبے سے چار گنا بڑے علاقے کی نگرانی کرنے کے ذمہ دار ہیں۔

وزیر دفاع ٹرولس لینڈ پوولسن نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اس معاہدے میں تین نئے آرکٹک نیوی جنگی جہازوں کے لیے فنڈنگ فراہم کرنا، طویل فاصلے  تک پرواز کرنے والے  گشتی ڈراونز کی تعداد کو چار تک بڑھانا اور سیٹلائٹ  نگرانی شامل ہے۔

سیاسی جماعتوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ سال کے پہلے نصف میں پیش کیے جانے والے معاہدے میں آرکٹک کے لیے مزید  رقوم  مختص کی جائیں گی۔

امریکی فوج  کاگرین لینڈ کے شمال مغرب میں پٹوفِک اسپیس بیس پر ایک مستقل وجود  ہے۔ یہ بیس بالیٹک میزائل کے ابتدائی انتباہی نظام کے لیے ایک اسٹریٹجک مقام پر واقع ہے کیونکہ یورپ سے شمالی امریکہ تک کا سب سے مختصر راستہ اس جزیرے کے پاس سے  گزرتا ہے۔

دریافت کیجیے
صدر ایردوان نے نیٹو اجلاس کے کامیاب رہنے پر انقرہ کے شہریوں اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا
خامنہ ای کا تابوت مشہد پہنچ گیا جہاں ان کی تدفین کی جائیگی
ایران کے بوشہر کے ایٹمی بجلی گھر کے اردگرد کا علاقہ امریکی حملے کا نشانہ بنا ہے: ریاستی میڈیا
جنوبی چین میں سیلاب سے 39 افراد ہلاک، پانی کا گودام پھٹنے سے تباہی مچی
ایران امریکی حملوں میں پانچ صوبوں میں 14 افراد ہلاک،، تہران-مشہد ریل آپریشن بند
بھارت جوہری توانائی کے منصوبوں کے تحت آسٹریلیا سے یورینیم برآمد کرے گا
شام دہشتگردی کا حامی ملک نہیں رہا:امریکہ
ایران کا امریکہ کو انتباہ: صرف تہران ہی آبنائے ہرمز کی تقدیر کا فیصلہ کرنے کا مجاز ہے
صدر ایردوان  نے دفاعی تعلقات کے نمایاں ہونے والے انقرہ نیٹو سمٹ کو 'تاریخی کامیابی' قرار دیا
ایران: مغالطہ آمیز کوشش کا فوری جواب دیا جائیگا
جنوب مغربی پاکستان میں ہونے والی جھڑپ میں11 سیکیورٹی اہلکار شہید، 19 دہشت گرد ہلاک: ذرائع
کراچی کے قریب لاپتہ ہونے والے بوئنگ کارگو طیارے کی تلاش جاری
ایردوان نے نیٹو اتحادیوں میں دفاعی تعاون پر پابندیوں کو ہٹانے کا مطالبہ کیا
نیٹو رہنما سمٹ کے آخری دن آرکٹک، ایران اور یوکرین کے معاملات پر توجہ دیں گے
یورپی یونین اور نیٹو کی طرف سے"اتحاد" کا پیغام