مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
حماس کا اسرائیل پر غزہ میں نسل کشی کے شواہد چھپانے کا الزام
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف کی جانے والی نسل کشی کے شواہد کو چھپانے کی کوشش کر رہا ہے
حماس کا اسرائیل پر غزہ میں نسل کشی کے شواہد چھپانے کا الزام
حماس / TRT World

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف کی جانے والی نسل کشی کے شواہد کو چھپانے کی کوشش کر رہا ہے۔

 حماس نے بتایا کہ ہزاروں لاپتہ افراد کی لاشیں ملبے تلے دبی ہوئی ہیں اور اسرائیل اس ملبے کو کچل رہا ہے، ہٹا رہا ہے اور منتقل کر رہا ہے۔

تنظیم نے اپنے ایک سرکاری بیان میں "قابض حکومت اور اس کی فوج کی جانب سے ملبے کو ہٹانے، اسے کچلنے اور دوسری جگہوں پر منتقل کر کے غزہ میں ہمارے عوام کے خلاف کیے جانے والے سفاکانہ جرائم کے شواہد کو مٹانے کی کوششوں" کی شدید مذمت کی۔

حماس نے اس بات پر زور دیا کہ یہ اقدامات ملبے کے نیچے "ہزاروں لاپتہ افراد کی لاشوں اور قابضین کی جانب سے دو سال سے زائد عرصے سے جاری نسل کشی کے جرائم کے مادی شواہد" کی موجودگی کے باوجود کیے جا رہے ہیں۔

حماس نے انسانی باقیات اور ممکنہ قانونی شواہد والے مقامات کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کو "بین الاقوامی قوانین اور عالمی عدالتِ انصاف  کے شواہد کو محفوظ رکھنے کے حکم کی صریح خلاف ورزی" قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ "شہداء کی حرمت اور اپنے اقارب کی لاشیں تلاش کر کے انہیں دفنانے کے لواحقین کے حق پر ایک حملہ ہے"۔

حماس نے فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کی صورتحال سے متعلق اقوامِ متحدہ کی خصوصی مبصر فرانسسکا البانیز  کے اس انتباہ کا خیرمقدم کیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے ملبے کو ہٹانے کے کام سے "سفاکانہ جرائم" کے نشانات مٹنے کا خطرہ ہے۔

اقوامِ متحدہ اور عالمی فوجداری عدالت  سے ان مقامات کے تحفظ کی اپیل کرتے ہوئے حماس نے مطالبہ کیا کہ لاشوں کو نکالنے کی نگرانی اور فرانزک مواد کو دستاویزی شکل دینے کے لیے بین الاقوامی فرانزک محققین کو غزہ بھیجا جائے۔

واضح رہے کہ دو سال سے جاری اسرائیلی نسل کشی کے نتیجے میں اب تک 73,000 سے زائد فلسطینی شہید، 174,000 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں اور 9,000 سے زائد افراد تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے لاپتہ ہیں۔

 

دریافت کیجیے
ہم پر پابندیاں لگانے سے امریکہ کو زیادہ نقصان ہوگا:ایران
امریکی وفد کی روسی صدر سے ملاقات
اسرائیل کی جنوبی شام پر بمباری
یمنی فوج کا شمالی الجوف میں حوثی فوجی کیمپ پر حملہ
آتش فشاں کے پھٹنے کے بعد انڈونیشیا کے مرکزی ہوائی اڈے کا آپریشن بند کر دیا گیا
ایران:امریکی حملوں کی مذمت،جوابی کاروائی کی دھمکی
یوکرین: ہم اگلے ہفتے اپنے آپریشن کو صورتحال کے مطابق ڈھال کر روسی ہوائی حدود میں دوبارہ کریں گے
طوفان ساودل چین میں ہلاکت خیز لرزشِ اراضی کا موجب بنا
ترکیہ امریکہ-ایران جنگ  کے خاتمے کے لیے سرگرداں ہے، صدر ایردوان
بولیویا کی فوجی چھاونی میں دھماکے  میں 10 سے زیادہ افراد ہلاک
گِرنے کے قریب ڈوبنے والی فیری بوٹ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12ہو گئی
ووکس ویگن نے دنیا بھر میں مزید 50,000 ملازمتیں ختم کر دیں
یمن میں حوثیوں اور حکومتی افواج کے درمیان تصادم میں درجنوں افراد ہلاک
ایستونیا: بھارتی کمپنی سے دھوکہ کھانے کے بعد وزیرِ دفاع نے استعفیٰ دے دیا
سیلاب سے ایک ہفتے سے زیادہ عرصے کے بعد دو افراد کو ایک ٹنل سے زندہ بچا لیا گیا