آسٹریلیا: چھ افراد کو قرنطینہ میں لے لیا گیا
ہنٹا وائرس سے متاثرہ مسافر بردار بحری جہاز میں موجود چھ افراد کو قرنطینہ مرکز میں منتقل کر دیا گیا ہے: اے بی سی
آسٹریلیا: چھ افراد کو قرنطینہ میں لے لیا گیا
فائل: 7 مئی 2026 کو لی گئی اس السٹریشن میں "ہنٹا وائرس" کے لیبل والی ایک ٹیسٹ ٹیوب۔ / Reuters
 

آسٹریلیا براڈکاسٹنگ کارپوریشن 'اے بی سی' نے جمعے کے روز نشر کردہ خبر میں کہا ہے کہ ہنٹا وائرس سے متاثرہ مسافر بردار بحری جہاز میں موجود چھ افراد،  ہالینڈ سے انخلا  پرواز کے ذریعے آسٹریلیا پہنچنے کے بعد، قرنطینہ مرکزمیں  منتقل کر دیئے گئے ہیں۔

اس گروپ میں چار آسٹریلوی شہری، ایک مستقل رہائشی اور ایک نیوزی لینڈ کا شہری شامل ہے۔

روانگی سے قبل ان افراد کے ٹیسٹ منفی نکلے تھے اور ان میں بیماری کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی تھیں۔

آسٹریلیا کے وفاقی وزیرِ صحت مارک بٹلر نے کہا ہے کہ ان افراد کی "صحت کی حالت اطمینان بخش ہے۔"

چھ افراد پر مشتمل اس گروپ کے، اضافی پی سی آر ٹیسٹ سمیت، مزید ٹیسٹ کئے جائیں گےاور انہیں تین ہفتوں کے قرنطینہ سے گزرنا ہوگا۔

بٹلر نے اس سے قبل کہا تھا کہ ہنٹا وائرس ظاہر ہونے کے تقریباً 42 روزہ عرصے  کو مدّنظر رکھتے ہوئے اضافی نگرانی کے انتظامات پر غور کیا جا رہا ہے۔

انخلا پرواز کے لیے استعمال ہونے والے طیارے کو بھی جراثیم سے پاک کیا جائے گا۔

عالمی ادارۂ صحت ڈبلیو ایچ او نے 4 مئی کو 'ایم وی ہونڈیئس' نامی مسافر بردار بحری جہاز پر سانس کی  شدید درجے کی بیماری میں مبتلا مریضوں  کو ہنٹا وائرس کے ایک کلسٹر کے طور پر تصدیق کیا تھا۔

ہنٹا وائرس ایک نادر بیماری ہے جو عموماً متاثرہ چوہوں یا ان کے فضلے کے ذریعے پھیلتی ہے تاہم موجودہ وبا کے ذمہ دار وائرس کی قسم انسانوں سے انسانوں کو منتقل ہو سکتی ہے۔

امریکہ کے بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام مرکز 'سی ڈی سی' نے اس وبا کو ادارے کے ہنگامی ردِعمل کی کم ترین سطح یعنی تیسرے درجے کا ایمرجنسی ردعمل قرار دیا ہے۔

عالمی ادارۂ صحت کے حکام کے مطابق اینڈس ہنٹا قسم کے وائرس والی اس وبا کے  اب تک 11 کیس تشخیص ہو چکے ہیں۔ مریضوں میں سے تین  کی اموات ہو چُکی  ہیں۔

دریافت کیجیے
کوپ 31 انطالیہ سمٹ میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل  کے سنگین انتباہات
"بلیاں میاوں کیوں کرتی ہیں" محققین کا انکشاف
ChatGPT کے طبی مشورہ وبالِ جان بننے پر مریض ہسپتال داخل
ترکیہ کا پہلا  فلوٹنگ پلیٹ فارم عنقریب فعال ہو رہا ہے
ترکیہ نے 15 سال سے کم عمر کے بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کردی
انتھروپیک نے انسانی مصنوعی ذہانت کے خلاف  ظالمانہ رویے پر پابندی عائد کردی
ترکیہ اور چین کے مابین سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کا معاہدہ
عالمی ادارہ صحت کی اپیل: روس مکمل شفافیت کا مظاہرہ کرے
عالمی حدت کے خلاف اقدامات کیے جائیں:کاپ31
دماغ ممکنہ طور پر خود کو متعدد کاموں کے لیے دوبارہ پروگرام کرنے کی صلاحیت کا مالک ہے
دفاعی صنعت کے صدر گیورگن: ہماری دفاعی صنعت کی سب سے بڑی طاقت جوانوں کی عقل اور دل ہے
ساوتھ ایسٹ ٹیکنوفیسٹ اپنے تیسرے دن بھی جوش و خروش سے جاری
بل گیٹس کا مصنوعی ذہانت پر انتباہ: یہ اربوں انسانوں کے لیے ہلاکت خیز بن سکتی ہے
ترکیہ کا پہلا مقامی اور قومی اسکینگ بجری جہاز سمندر میں اتار دیا گیا
راکٹ سان قارا اوک  نے پہلی بار فضائی ہدف کو مار گرایا
جنوبی افریقہ میں گزشتہ 5 ہفتوں میں منکی پاکس کے 13 واقعات کی اطلاع
انطالیہ میں IAC 2026 میں ریکارڈ سطح پر تحقیقی مضامین کی انٹری
چین: امریکہ خلائی میدان میں اپنی فوجی کارروائیوں کو روک دے
ترکیہ عالمی مرکز بننے کے لیے بڑے پیمانے پر AI سرمایہ کاری کرنے میں سرگرم عمل ہے، وزیر کاجر
ترکیہ: گلوبل ٹیکنالوجی نمائش  GITEX کا پہلی بار آغاز، 70 ممالک کے ٹیکنالوجی رہنما شریک