ترکیہ عالمی مرکز بننے کے لیے بڑے پیمانے پر AI سرمایہ کاری کرنے میں سرگرم عمل ہے، وزیر کاجر
جمعرات کو استنبول میں منعقدہ GITEX AI Türkiye ایونٹ  سے خطاب کرتے ہوئے، کاجر نے کہا کہ حکومت، ملک کے جدت کے ماحولیاتی نظام کو وسیع کرنے کے لیے جامع معاونت متعارف کر رہی ہے۔
ترکیہ عالمی مرکز بننے کے لیے بڑے پیمانے پر AI سرمایہ کاری کرنے میں سرگرم عمل ہے، وزیر کاجر
(فائل فوٹو) کاجیر نے کہا کہ ترکیہ مصنوعی ذہانت پر مرکوز وینچر کیپیٹل فنڈز کے لیے 150 ملین ڈالر کی سرکاری فنڈنگ مختص کرے گا۔ / Anadolu Agency

وزیرِصنعت و ٹیکنالوجی مہمت فاتح کاجر نے کہا ہے کہ ترکیہ بڑے سرمائے کے ارتکازاور ایک نئے قومی ایکشن پلان کے ذریعے مصنوعی ذہانت (AI) کے میدان میں صفِ اول کے ممالک میں اپنی جگہ بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

جمعرات کو استنبول میں منعقدہ GITEX AI Türkiye ایونٹ  سے خطاب کرتے ہوئے، کاجر نے کہا کہ حکومت، ملک کے جدت کے ماحولیاتی نظام کو وسیع کرنے کے لیے جامع معاونت متعارف کر رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسوقت ترکیہ  میں 1,700 تحقیقاتی  و ترقیاتی مراکز کام کر رہے ہیں اور حکومت 115 ٹیکنوپارکس میں 13,000 سے زائد فرموں سے تعاون کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سرکاری' فنڈ آف فنڈز' میکانزمز نے اسٹارٹ اپ ایکوسسٹم کے لیے 2.8 بلین ڈالر کو متحرک کیا ہے، جبکہ حال ہی میں اعلان کردہ 300 ملین  ڈالر کی کیپٹل فنڈز کے ذریعےاس  سیکٹر میں 750 ملین ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری لانے کی توقع ہے۔

انہوں نے مزید کہا  کہ ترکیہ کے پاس آٹھ یونیکورنز ہیں اور حکومت کا ہدف ایک لاکھ  ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپ قائم کرنا ہے۔

جکاجر نے بتایا کہ حکومتِ ترکیہ سابق استنبول اتاترک ایئرپورٹ کے ٹرمینل کو دنیا کے سب سے بڑے اسٹارٹ اپ حب میں تبدیل کر رہی ہے تاکہ استنبول کی بین الاقوامی ٹیکنالوجی مرکز کے طور پر پوزیشن کو مضبوط کیا جا سکے۔

مصنوعی ذہانت میں سرمایہ کاری اور بنیادی ڈھانچہ

کاجر نے کہا کہ ترکیہ AI پر مرکوز وینچر کیپٹل فنڈز کے لیے عوامی مالی اعانت کے طور پر 150 ملین ڈالر مختص کرے گا۔

حکومت کے HIT-30 پروگرام، جو 30 بلین ڈالر  کا سپورٹ اقدام ہے، میں ڈیجیٹل تبدیلی کو تیز کرنے کے لیے AI پروجیکٹس کے لیے 1.6 بلین ڈالر  کی کال شامل ہے۔

2026 تا 2030 کے لیے AI ایکشن پلان کے تحت، ترکیہ عوامی سرمایہ کاری پروگراموں کے کم از کم 2 فیصد وسائل AI پروجیکٹس کے لیے مختص کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔

2030 تک ملک ڈیٹا سینٹر کی صلاحیت کو ایک گیگاواٹ تک بڑھانے اور کلاؤڈ ٹیکنالوجیز اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر میں نجی سرمایہ کاری کے طور پر کم از کم 10 بلین ڈالر متحرک کرنے کا ہدف رکھتا ہے۔

کاجر نے یہ بھی کہا کہ حکومت جلد ہی  بلگے کے نام سےایک بڑا لسانی ماڈل، کا پہلا ورژن ڈویلپرز کے لیے جاری کرے گی۔

انہوں نے قومی الیکٹرک گاڑی Togg کی بھی نشاندہی کی اور کہا کہ تقریباً 120,000 گاڑیاں اب ترکیہ کی سڑکوں پر موجود ہیں۔

 

دریافت کیجیے
اسرائیلی فورسز کے چھاپے کے دوران ایک فلسطینی شخص کو قتل کر  دیا گیا
ترکیہ: جنگی مجرم کی تکریم ناقابلِ قبول اور مذموم حرکت ہے
برطانیہ پر پابندی اور اس کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے:اسرائیلی وزرا
حماس کا اسرائیل پر غزہ میں نسل کشی کے شواہد چھپانے کا الزام
کینیڈا نے امریکی سامان پر 20 بلین ڈالر کے ٹیرف لگا دیئے
روس کے کیف پر میزائل اور ڈراون حملوں میں کم از کم دو افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے
حوثیوں کے  حملے، سعودی عرب کی مذمت
امریکا، جنوبی کوریا اور جاپان نے مشترکہ فوجی مشق شروع کر دیں
ترکیہ میں عجائب گھروں کی تعداد 2025 میں سالانہ 4.4 فیصد بڑھ کر 664 ہو گئی
اسرائیلی حملوں میں جنوبی لبنان میں دو شیرخوار بچوں سمیت کم از کم 11 افراد لقمہ اجل
غزہ میں قاتل اسرائیل کے حملوں میں مزید 5 فلسطینی شہید
بھارت: رہائشی عمارت منہدم، 5 افراد ہلاک
یمن: مسلّح افواج کے حوثیوں پر 13 فضائی حملے
ترکیہ اور 7 دیگر ممالک کی طرف سے اسرائیل کے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کی منصوبوں کی مذمت
ہم پر پابندیاں لگانے سے امریکہ کو زیادہ نقصان ہوگا:ایران