سیاست
2 منٹ پڑھنے
یونانی وزیر اعظم میچوتاکیس: "ہم جغرافیہ تبدیل نہیں کر سکتے، ساتھ ساتھ زہنا ہمارا مقدر ہے"
ترکیہ اور یونان کے مابین  ایک تاریخی وزن رکھنے والا حساس رشتہ موجود ہے اور علاقائی اور وسیع پیمانے پر ہونے والی تبدیلیوں کو مدنظر رکھا جانا چاہیے۔
یونانی وزیر اعظم میچوتاکیس: "ہم جغرافیہ تبدیل نہیں کر سکتے، ساتھ ساتھ زہنا ہمارا مقدر ہے"
میتسوٹاکیس: "ہم جغرافیہ نہیں بدل سکتے، ساتھ ساتھ رہنا ہمارا مقدر ہے"

یونانی  وزیرِاعظم کریاکوس مِیچوتاکیس نے  اپنے  ملک  کے ترکیہ کے ساتھ تعلقات کے بارے میں کہا: "ہم جغرافیہ تبدیل نہیں کر سکتے، ایک ساتھ رہنا ہمارا مقدر ہے۔"

مِیچوتاکیِس نے اقوامِ متحدہ کی 81 ویں جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب میں ترکیہ-یونان تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا: "گزشتہ تین سال سے ہم اپنے تعلقات کو بہتر کرنے، اعتماد قائم کرنے اور بات چیت  کے راستوں کو کھلا رکھنے کے لیے مسلسل کوشش کر رہے ہیں، تاکہ کسی ناپسندیدہ بحران کا سبب بننے والی ممکنہ کشیدگی کا سد باب کیا  جا سکے۔"

انہوں نے کہا کہ ترکیہ اور یونان کے مابین  ایک تاریخی وزن رکھنے والا حساس رشتہ موجود ہے اور جب علاقائی اور وسیع پیمانے پر ہونے والی تبدیلیوں کو مدنظر رکھا جائے تو اس بارے میں آگے کس طرح بڑھا جائے، اس پر فوری طور پر ایک مشترکہ فہم درکار ہے۔

انھوں نے کہا کہ یہ فہم بین الاقوامی قانون اور اچھےہمسایہ تعلقات کے احترام کی بنیاد پر ہونا چاہیے اور "جیسا کہ میں نے کئی بار کہا ہے، ہم جغرافیہ تبدیل نہیں کر سکتے، ایک ساتھ رہنا ہمارا مقدر ہے۔"

میِچوتاکیِس نے دعویٰ کیا کہ ترکیہ اور یونان کے درمیان واحد تنازعہ خصوصی اقتصادی زون اور  (continental shelf) کے تعین کا معاملہ ہے اور ان مسائل کو حل کرنے کے لیے اقوامِ متحدہ کا سمندری قانون کنونشن ہی واحد ادارہ جاتی فریم ورک ہے۔

انہوں  نے مسئلہ  قبرص کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا  کہ یہ معاملہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کو نافذ کرنے کی صلاحیت کی آزمائش ہے۔

یونانی وزیرِاعظم نے  مزیدکہا کہ وہ اس سلسلے میں اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرِش کی مذاکرات کو ازسرِ نو شروع کرانے کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

دریافت کیجیے
برطانوی وزیر اعظم: ہم غزہ اور مغربی کنارے کی موجود صورتحال پر خاموش نہیں رہیں گے
وزیر فیدان نے ترکیہ-شام-سعودی عرب وزرائے خارجہ اجلاس کی میزبانی کی
جنوبی کوریا: ہم، شمالی کوریا کو امن اور تعاون کی دعوت دیتے ہیں
گوتریش: دو ریاستی حل کے نظریے کو 'ہماری نظروں کے سامنے' مٹایا جا رہا ہے
ایردوان: ریاستِ فلسطین کو مسخ کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی
صدر ایردوان کا اقوام متحدہ میں خطاب ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر عالمی سطح پر ایجنڈے کا موضوع بن گیا
ایرانی اسپیکر "ٹرمپ کو ایک بنیادی تہذیب، قومی اور مذہبی مزاحمت کا سامنا ہے"
ترکیہ اور امریکہ نئی نسل کے ری ایکٹر  معاہدے کے ساتھ جوہری تعاون میں گہرائی لا رہے ہیں
یورپی یونین: بحیرہ احمر میں متعین جنگی جہازوں کی تعداد بڑھائی جائے
160 سے زیادہ کھلاڑیوں کی آئرلینڈ-اسرائیل فٹبال میچ کے بائیکاٹ کی اپیل
جاپان میں طوفان 'دوژان' کے اثرات سے 4 افراد ہلاک
ترکیہ: بیان جعلی ہے
برطانیہ، سعودی عرب کو فوجی مدد فراہم کرے گا: برنہیم
ایردوان، ٹرمپ کے ساتھ مذاکرات میں CAATSA معافی اور S-400 کے حل کو آگے بڑھائیں گے، فیدان
چینی صوبے گوانگ دونگ میں ایک ٹیکسٹائل ورکشاپ میں آگ لگنے سے 8 محنت کش ہلاک