دنیا
2 منٹ پڑھنے
ٹرمپ نے دورہ بھارت منسوخ کر دیا
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں سال کے آخر میں متوقع دورہ بھارت اچانک منسوخ کر دیا
ٹرمپ نے دورہ بھارت منسوخ کر دیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ (دائیں جانب) 13 فروری 2025ء کو واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی سے گفتگو کر رہے ہیں۔ / AP
1 ستمبر 2025

امریکہ کے  صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں  سال کے آخر میں  متوقع دورہ بھارت کو اچانک منسوخ کر دیا ہے۔ ٹرمپ کا یہ غیر متوقع فیصلہ  امریکہ۔ بھارت تعلقات میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کا اظہار ہے۔

یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت شنگھائی تعاون تنظیم 'ایس سی او'اجلاس میں چین اور روس کے ساتھ  سفارتی شراکت داریوں کو مضبوط کر رہا ہے۔

ایسے میں کہ جب امریکہ نے اپنا دورہ منسوخ کر دیا ہے روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے معاون نےدسمبر میں پوتن کے درہ بھارت کی تصدیق کی ہے۔

’روزنامہ دی نیویارک ٹائمز‘ کی 'نوبل انعام اور تلخ فون کال' کے زیرِ عنوان شائع کردہ   رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے وزیر اعظم مودی سے کہا  تھا کہ وہ اس سال کے آخر میں کوآڈ اجلاس کے لیے بھارت کا دورہ کریں گے لیکن اب وہ  اس دورے کا  کوئی منصوبہ نہیں رکھتے۔

کوآڈ، یا کواڈریلیٹرل سیکیورٹی ڈائیلاگ، ایک کثیر الجہتی سکیورٹی فریم ورک ہے جس میں امریکہ، آسٹریلیا، بھارت اور جاپان شامل ہیں۔ اسے عام طور پر چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو روکنے کے لیے ایک بلاک کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ یہ گروپ انڈو۔پیسفک خطے کی سلامتی پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔

کوآڈ اجلاس، جو اس نومبر میں نئی دہلی میں بھارت کی میزبانی میں ہونا تھا، اب صدر ٹرمپ کے اس میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے کے بعد غیر یقینی کا شکار ہو گیا ہے۔

وائٹ ہاؤس نے اس رپورٹ پر کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا۔

دریافت کیجیے
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان
فن لینڈ کے ساتھ  تجارتی تعلقات میں فروغ چاہتے ہیں:ایردوان
ترکیہ: ایردوان۔میکرون ملاقات