ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
ترکیہ: غزہ  کے حالات ایک دلدوزیاد دہانی اور ایک سنجیدہ تنبیہ کی حیثیت رکھتے ہیں
غزہ  کے حالات، ماضی کے المیوں سے سیکھے ہوئے سبق کودورِ حاضر کے حالات کا رہبر بنانے کے لئے، 'ایک دلدوزیاد دہانی اور ایک سنجیدہ تنبیہ' کی حیثیت رکھتے ہیں: ترکیہ
ترکیہ: غزہ  کے حالات ایک دلدوزیاد دہانی اور ایک سنجیدہ تنبیہ کی حیثیت رکھتے ہیں
شمالی غزہ شہر میں نام نہاد یلو زون کے اندر شجاعیہ محلے میں اسرائیلی افواج کے عمارتیں مسمار کرنے کے بعد دھویں کا ایک بہت بڑا بادل اٹھ رہا ہے۔ / AA

اقوامِ متحدہ میں ترکیہ کی مشیر 'گُل شاہ جُمرجُو قدر' نے خبردار کیا ہے کہ "بین الاقوامی برادری، نسل کشی کے ہم پلّہ ، سنگین مظالم کا مشاہدہ کر رہی ہے ۔ غزہ کی صورتحال ان سنگین بین الاقوامی جرائم کی تکرار کے سدّباب کی فوری ضرورت کی ایک دردناک یاد دہانی ہے"۔

متاثرینِ نسل کشی کے عالمی دن کی 10ویں سالانہ یاد کے موقع پر  اقوامِ متحدہ کی جنرل کمیٹی سے خطاب میں گُل شاہ نے کہا ہے کہ " اگرچہ دوسری عالمی جنگ اور ہولوکاسٹ کے بعد کیا گیا 'دوبارہ کبھی نہیں' کا عہد ہمارے اجتماعی ضمیر میں برقرار ہے لیکن آج  بھی بین الاقوامی برادری ایسے مظالم کا مشاہدہ کر رہی ہے جن کی سنگینی  نسل کشی تک پہنچی ہوئی ہے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ "غزہ  کے حالات، ماضی کے المیوں سے سیکھے ہوئے سبق کودورِ حاضر کے حالات کا رہبر بنانے کے لئے، 'ایک دلدوزیاد دہانی اور ایک سنجیدہ تنبیہ' کی حیثیت رکھتے ہیں"۔

گُل شاہ  نے یہ بھی کہا  ہےکہ" بین الاقوامی قانون کو تمام کاروائیوں کا رہبر بنایا جانا چاہیے  اور قطعی آئینی اصطلاح کے ساتھ تعریف کئے گئے لفظ "نسل کُشی"  کو،داخلی سیاسی مقاصد کی خاطر بین الاقوامی قانون اور مقتدر عدالتوں کے فصلوں سے، متضاد شکل میں استعمال  کرنےسے پرہیز کیا جانا چاہیے"۔  

انہوں نے عالمی حکومتوں سے، سیاسی مقاصد کی خاطر  ،نسل کُشی کی اصطلاح کے استعمال سے گریز کرنے کی اپیل کی   اور خبردار کیا  ہےکہ دنیا میں، نسلی تفریق، غیر ملکیوں سے دشمنی، اسلاموفوبیا، امتیازیت اور دوسروں کے  لئے  عدم برداشت کے جذبات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

'غزہ میں  ہمارے مشاہدے میں آنے والے جرائم  جیسی   بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزیوں کے لیے کوئی رعایت نہیں ہونی چاہیے۔  احتساب، اس نوعیت کے حالات  کے سدّباب کے لئے، کلید کا کردار ادا کرتا  ہے۔

اقوامِ متحدہ میں ترکیہ کی مشیر 'گُل شاہ جُمرجُو قدر' نے پیشگی تنبیہی اشاروں کی اہمیت کی طرف بھی اشارہ کیا اور کہا ہے کہ  'دوبارہ ہرگز نہیں' کا عہد پورا کرنے کے لئے  اقوامِ متحدہ کے نظام کے اندر مضبوط ہم آہنگی  ایک بنیادی شرط ہے۔

دریافت کیجیے
ترکیہ: قالن۔دیمیرس ملاقات
ترکیہ: دو تجارتی بحری جہازوں کی آپس میں ٹکر، 10افراد لاپتہ
ترکیہ: صدارتی سرپرستی میں منعقدہ 7 ویں بین الاقوامی یاٹ ریس اختتام پذیر ہو گئی
استنبول میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ کمیٹی کا پہلا اجلاس
ترکیہ: اسرائیلی وزارتِ خارجہ کی ہرزہ سرائی اسرائیلی حکومت کی فرسودہ ذہنیت کی عکاس ہے
ترکیہ نے یوکرین کے سفیر کو طلب کر لیا
وزارت خارجہ کے ترجمان کیچیلی کا یونان کے حوالے سے بیان
ترکیہ، شام اور عراق کی ترقی میں ایک کلیدی ملک
صدر ایردوان کی معرکہ عظیم کی سالانہ یاد کے موقع پر خصوصی پوسٹ
ترکیہ: اناطولیہ میں طاعون کے قدیم ترین شواہد
ترکیہ: جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کی 25 ویں سالگرہ
صدر ایردوان : "ہم نے اپنے دوستوں اور دشمنوں کو خطے میں عدم استحکامی برداشت نہ کرنے کا پیغام دیا ہے
امریکی سفیر: شام میں اسرائیلی حملے کے پیچھے غلط معلومات کا ہاتھ تھا
ترکیہ کی صدر ایردوان کے خلاف تبصروں پر اسرائیل کی مذمت
ترکیہ کی زیرِ آب گاڑی نمائش کے لئے پیش کر دی گئی
کانگریس F-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے:ترک-امریکی تنظیمیں
مصر بھی 'مکہ معاہدے' میں شامل ہو سکتا ہے: اردوعان
ترکیہ کا "دہشت گردی سے پاک ترکیہ" اقدام مزید مضبوط اتحاد کی راہ ہموار کرے گا: قورطلمش
میزائل پیداوار کے لیے ترکیہ کے دروازے پر دستک ہو سکتی ہے
ترکیہ۔پاکستان۔سعودی عرب دفاعی معاہدے کا مقصد مشترکہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے: انقرہ