رائے
دنیا
2 منٹ پڑھنے
ایک دور کی مضبوط ترین معیشت، جرمنی بدلتی دنیا میں کیوں کر مشکلات سے دو چار ہے؟
ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ امریکی صدر بننے  پر  ہائی ٹیرف عائد کیے جانے کا امکان جرمنی کے معاشی استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے
00:00
ایک دور کی مضبوط  ترین معیشت،   جرمنی بدلتی  دنیا میں کیوں کر  مشکلات سے دو چار ہے؟
جرمنی کی معیشت / AP
29 جنوری 2025

جرمنی  کو  یورپ کی سب سے بڑی معیشت  کی حیثیت سے،  عالمی تجارت میں ہونے والی تبدیلیوں کے دباؤ میں بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ امریکی صدر بننے  پر  ہائی ٹیرف عائد کیے جانے کا امکان جرمنی کے معاشی استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

امریکہ جرمنی کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ 2023 میں جرمنی نے امریکہ کو 157.9 بلین یورو کی برآمدات سر انجام دیں۔ تاہم، ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ وہ کینیڈا اور میکسیکو سے درآمدات پر 25 فیصد، یورپی اشیاء پر 10 فیصد اور چینی مصنوعات پر 60 فیصد محصولات عائد کر سکتے ہیں۔ یہ خطرہ امریکہ میں جرمنی کے مارکیٹ شیئر کو کمزور کر سکتا ہے اور اس کی برآمدات میں 15% کی کمی کا موجب  بن سکتا ہے۔

جرمن معیشت مہنگائی اور وسیع  پیمانے پر نوکریوں سے فارغ کیے جانے کے خلاف  نبرد آزما ہے۔ معروف کمپنیاں ووکس ویگن، تھیسنکرپ اور ڈوئچے باہن ہزاروں کی تعداد میں ملازمین کو فارغ کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہیں۔ یہ صورت حال پہلے سے ہی مشکلات کا شکار معیشت کو مزید غیر مستحکم بنا رہی  ہے۔

 

https://www.youtube.com/watch?v=igNrUsGz-yE&ab_channel=MoneyTalks 

 

جرمنی کی  بتدریج عمر رسیدہ ہونے والی  آبادی ہنرمند افراد  کے فقدان کا موجب   بن رہی ہے جس سے اس کا غیر ملکی افرادی قوت  پر انحصار بڑھ رہا ہے۔ بین الاقوامی ٹیلنٹ کو راغب کرنے کے لیے ملک کو مزید مثبت پالیسیاں اپنانا ہوں گی۔

اپنے اقتصادی  دارو مدار  پر نظر ثانی کرنے کا ہدف بنانے والا  جرمنی، اس تناظر میں ترکیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ترکیہ کی متحرک افرادی قوت اور بڑھتی ہوئی صنعت جرمنی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایک اہم موقع  ہے۔

عالمی تجارت میں غیر یقینی صورتحال سے نمٹنے اور ملکی  معاشی چیلنجوں پر قابو پانے کے لیے جرمنی کو ایک اسٹریٹجک تبدیلی اور اختراعی حل کے حصول پر کام کرنا ہو گا۔ یہ تبدیلی ملک کے معاشی مستقبل کو محفوظ بنا سکتی ہے اور اس کی عالمی مسابقت میں اضافہ کر سکتی ہے۔

https://trt-global.com/world/article/a10cce50c201 

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان