سیاست
3 منٹ پڑھنے
شمالی کوریا: اسرائیل ایک کینسر ہے
اسرائیل، مشرق وسطیٰ کے امن کے لیے ایک سرطان بن گیا ہے اور عالمی امن و سلامتی کو تباہ کرنے کا سب سے بڑا مجرم ہے: شمالی کوریا
شمالی کوریا: اسرائیل ایک کینسر ہے
North Korea warns US and European powers against "fanning up the flames of war" in Middle East. / AP
19 جون 2025

شمالی کوریا۔اسرائیل

شمالی کوریا نے ایران پر اسرائیلی فوجی جارحیت کی مذمت کی،  اسے "انسانیت سوز جرم" قرار دیا اور خبردار کیا ہے کہ یہ جارحیت  پہلے سے ہی غیر مستحکم 'مشرق وسطیٰ' میں ایک وسیع جنگ کو جنم دے سکتی ہے۔

شمالی کوریا  خبر ایجنسی ' کے سی این اے 'کی شائع کردہ خبر کے مطابق  شمالی کوریا  وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا  ہےکہ پیانگ یانگ انتظامیہ  نے ایران کے شہری، جوہری اور انرجی مقامات پر اسرائیلی فوجی حملوں پر "شدید تشویش" کا اظہار کیا  اور "اس کی سخت مذمت" کی ہے۔

ترجمان نے کہا  ہےکہ اسرائیلی حملوں میں شہریوں کی ہلاکت "انسانیت کے خلاف ناقابل معافی جرم" ہے ۔ تل ابیب  "ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی" کر رہا ہے  جو خطے میں "ایک نئی اور بھرپور جنگ" کے خطرے کو بڑھا رہی ہے۔

شمالی کوریا نے امریکہ اور یورپی ممالک کو مزید مداخلت نہ کرنے کی بھی تنبیہ کی ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ "دنیا کے سامنے موجود یہ سنگین صورتحال واضح طور پر ثابت کرتی ہے کہ اسرائیل، جو امریکہ اور مغرب کی حمایت و سرپرستی میں ہے، مشرق وسطیٰ کے امن کے لیے ایک سرطان بن گیا  ہے اور عالمی امن و سلامتی کو تباہ کرنے کا سب سے بڑا مجرم ہے"۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ "بین الاقوامی برادری بغور دیکھ رہی ہے کہ امریکہ اور مغربی قوتیں جنگ کو ہوا دے رہی ہیں اور اس صورتحال سے متاثر ملک " ایران"کے جائز حّقِ خودمختاری  اور حّقِ دفاع کے استعمال پر اعتراض کر رہی ہیں"۔

’تباہ کن مرحلہ‘

شمالی کوریا کے یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا  ہےکہ ایران کے لئے میرے "صبر کا پیمانہ لبریزہو چکا ہے"۔

شمالی کوریا نے واشنگٹن کو خبردار کیا  ہےکہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے اقدامات "مشرق وسطیٰ کی صورتحال کو ایک بے قابو تباہی کی طرف دھکیل رہے ہیں"۔

واضح رہے کہ ٹرمپ نے ایران کے بارے میں مذکورہ  بیان ، ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی طرف سے  "غیر مشروط  ہتھیار ڈالنے" کا امریکی مطالبہ مسترد کئے جانے کے بعد، جاری کیا تھا۔ خامنہ ای نے امریکہ کو خبردار کیا تھا کہ اگر اس نے مداخلت کی تو  اسے "ناقابل تلافی نقصان" اٹھانا پڑے گا۔

دریں اثنا، وال اسٹریٹ جرنل نے جاری کردہ خبر میں کہا ہے کہ ٹرمپ نے منگل کو اپنے معاونین کو بتایا ہے کہ انہوں نے ایران پر حملے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے لیکن وہ یہ دیکھنے کے منتظر ہیں کہ آیا ایران اپنا جوہری پروگرام ترک کرتا ہے یا نہیں۔

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان