دنیا
2 منٹ پڑھنے
اسرائیل نے سزائے موت کے مسودہ بل کی منظوری دے دی
اسرائیل قومی سلامتی کمیٹی نے فلسطینی قیدیوں کی پھانسی کو قانونی شکل دینے پر مبنی مسودہ بل کی منظوری دے دی
اسرائیل  نے سزائے موت کے مسودہ بل کی منظوری دے دی
اسرائیلی زیرِ قبضہ فلسطینی قیدیوں کو اپیل یا معافی کے بغیر سزائے موت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ [فائل فوٹو] / AP

اسرائیلی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی نے بروز منگل  رات دیر گئے، فلسطینی قیدیوں کی پھانسی کو قانونی شکل دینے پر مبنی،   ایک مسودہ بل کی منظوری دے دی ہے۔

توقع ہے کہ یہ بل اگلے ہفتے کنیسٹ کی جنرل اسمبلی کے سامنے دوسری اور تیسری نشست میں رائے شماری  کے لیے پیش کیا جائے گا۔یہ نشستیں مسّودے کے قانون بننے سے پہلے کے آخری اقدامات ہیں۔

اسرائیل کے سرکاری نشریاتی ادارے KAN کے مطابق کمیٹی نےپہلی رائے شماری سے منظوری لینے والے  اس بل میں کچھ ترامیم کیں ہیں۔ ترامیم کی رُوسے قیدیوں کو پھانسی کے ذریعے سزائے موت  دی جائے گی۔

سزائے موت پانے والوں کو ایک علیحدہ حراستی مرکز میں رکھا جائے گا جہاں مجاز عملے کے علاوہ ملاقاتیں منع ہوں گی اور وکلاء سے مشاورت صرف ویڈیو  رابطے کے ذریعے ممکن ہوگی۔

بِل کی رُو سے فیصلے کے نوّے دنوں کے اندر پھانسی دے دی جائے گی۔فیصلے  پر صفائی کی اپیل نہیں کی جا سکے گی۔  سزائے موت کے لیے اتفاقِ رائے ضروری نہیں ہوگا اور معمولی اکثریت فیصلے کو نافذ کر دے گی۔

کوئی اپیل نہیں

اسرائیل کے زیرِ قبضہ علاقے کے  فلسطینیوں کو سزائے موت سنائے جانے کی صورت میں فیصلہ قطعی ہو گا اور اس پر غور کی اپیل کے راستے بند ہو جائیں گے۔

وہ قیدی جن کے مقدمات اسرائیل میں چلائے گئے ہوں ان کی سزائے موت  عمرِ قید میں تبدیل ہو سکے گی۔

اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے وزیرِ قومی سلامتی  ایتامار بن گِویر نے اس بل کا خیرمقدم کیا اور اسے 'ایک تاریخی دن'  قرار دیا ہے۔

اسرائیل نے  اکتوبر 2023 سے غزہ پر مسّلط کردہ  نسل کشی جنگ کے آغاز کے بعد سے فلسطینی قیدیوں پر اور   خاص طور پرغزّہ  کے قیدیوں پر تشدد میں   اضافہ کر دیا ہے  ۔

حقوقِ انسانی کے گروپوں کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں،  فلسطینی قیدیوں کو بھوکا رکھنے، تشدد کا نشانہ بنانے ، جنسی زیادتی کرنے  اور طبی دیکھ بھال سے محروم رکھنے کی کاروائیوں پر،  منظم شکل میں عمل کیا جا رہا ہے۔

دریافت کیجیے
آئی آر جی سی: ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا ہے
ہم، ایران۔امریکہ مذاکرات کے دوبارہ آغاز کے خواہش مند ہیں: فیدان
بحیرۂ کیسپین پائپ لائن کنسورشیم کے ٹرمینل پر دو آئل ٹینکروں پر حملے
جاپان: اب ہم ایٹمی موضوع پر "بات کرنے سے گریز نہیں کر سکتے"
اقوام متحدہ: غزہ کے بچوں میں تیزی سے خسرہ پھیل رہا ہے
یوکرین: روسی حملوں میں ایک شخص ہلاک اور 15 زخمی
امریکہ نے جزیرہ قشم کو بھی نشانہ بنایا
انگلینڈ نے فیفا ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن اپنے نام کر لی
آبنائے ہرمز پر کسی بھی ریاست کا دعوی خودمختاری "بین الاقوامی قانون کے خلاف" ہے
بھارت کا نجی خلائی دور وکرم-1 کے آغاز کے ساتھ شروع
ایران نے کویت کے بجلی اور پانی کی پلانٹس پر حملے کیے جبکہ بحرین نے ڈرون حملوں کو ناکام بنا دیا
عراقی وزیر اعظم نے دورہ امریکہ کے دوران 48 تجارتی معاہدے کر لیے
مشرقی ترکیہ میں ریکڑ اسکیل پر 5 کی شدت کا زلزلہ
یوکرین کے ڈراون حملے میں سات افراد ہلاک، 24 زخمی
ایران نے 7 راتوں سے جاری حملوں کے بعد امریکی فوجی اڈوں پر جوابی حملے کیے