نیا شام
1 منٹ پڑھنے
شام کے مشرقی علاقے میں پولیس اسٹیشن پر تباہ کن دھماکا
المیادین شہر کے ڈائریکٹر خلیل عبدالمُنعم الایوب نے رپورٹ میں کہا، "کل شام 7 بج کر 13 منٹ پر المیادین پولیس اسٹیشن کے قریب ایک دھماکہ ہوا۔"
شام کے مشرقی علاقے میں پولیس اسٹیشن پر تباہ کن دھماکا
Explosion took place during a security campaign by General Security forces. / AFP
19 مئی 2025

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی صنانے اطلاع دی ہے کہ  اتوار کے روز مشرقی شام میں ایک پولیس اسٹیشن کے قریب کار بم دھماکے میں تین پولیس افسران جاں بحق اور دو دیگر افراد زخمی ہوگئے، ۔

صنا نے رپورٹ کیا ہے کہ  "آج دیئر الزور کے مشرقی علاقے میں واقع شہر المیادین کے پولیس اسٹیشن کے قریب ہونے والے دھماکے میں تین پولیس افسران شہید اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔"

المیادین شہر کے ڈائریکٹر خلیل عبدالمُنعم الایوب نے رپورٹ میں کہا، "آج شام 7 بج کر 13 منٹ پر المیادین پولیس اسٹیشن کے قریب ایک دھماکہ ہوا۔"

انہوں نے مزید کہا، "ابتدائی تحقیقات اور جائے وقوعہ کے معائنے سے پتہ چلا کہ یہ دھماکہ ایک کار بم کے ذریعے ہوا، جس کے نتیجے میں جنرل سیکیورٹی کے تین اہلکار جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔"

جنگی مبصرین کے مطابق، یہ دھماکہ المیادین میں جنرل سیکیورٹی، جو ملک کی نئی پولیس فورس ہے، کی جانب سے شروع کی گئی ایک سیکیورٹی مہم کے ساتھ ہوا۔

 

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان