اے بی سی نے 'جمی کمیل لائیو!' پروگرام کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا ہے
یہ فیصلہ، لیٹ نائٹ شو کے میزبان جمی کمیل کے قدامت پسند کارکن چارلی کرک کے قتل سے متعلق تبصرے پر، سخت تنقید کے بعد کیا گیا ہے۔
والٹ ڈزنی کی زیرِ ملکیت نیٹ ورک ‘اے بی سی’ نے یہ اعلان نیکسٹار میڈیا گروپ کے بیان کے چند گھنٹوں بعد جاری کیا ہے۔ نیکسٹار نے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ وہ اب اس شو کو نشر نہیں کرے گا۔
نیکسٹار کے نشریاتی ڈویژن کے صدر اینڈریو الفورڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ " مسٹر کرک کی موت کے بارے میں مسٹر کمیل کے تبصرے نہایت توہین آمیز اور غیر حساس ہیں۔ خاص طور پر ایسے وقت میں جب ہمارے قومی سیاسی مباحثے میں حساسیت کی ضرورت ہے۔"
ایف سی سی کے چیئرمین برینڈن کار نے، اس موقف کے ساتھ کہ کمیل کے تبصرے عوام کے اعتماد کو نقصان پہنچا سکتے ہیں، پہلے ہی مقامی نشریاتی اداروں پر زور دیا تھا کہ وہ اس پروگرام کی نشریات بند کر دیں۔
منگل کی رات کے شو میں، کمیل نے قاتل کے مقاصد کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش پر ٹرمپ کے حامیوں کو تنقید کا نشانہ نبایا اور کہا تھا کہ ہفتے کے اواخر میں اس میگا جتھے کی قاتل سے لاتعلقی کی کوششوں سے ہمیں ایک نئی رذالت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔