ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
انطالیہ ڈپلومیسی فورم 2026 شروع ہوگیا
ترکیہ کے ضلع انطالیہ میں 'اے ڈی 2026' کا پانچواں فورم 150 سے زائد ممالک کی نمائندگی کے ساتھ شروع ہو گیا ہے۔
انطالیہ ڈپلومیسی فورم 2026 شروع ہوگیا
ترکی صدر رجب طیب اردگان کے زیرِ سرپرستی انطالیہ ڈپلومیسی فورم کی میزبانی کر رہا ہے۔

بڑھتی ہوئی غیر یقینی عالمی  صورتحال پر تبادلہ خیال  کے لئےپانچواں انطالیہ ڈپلومیسی فورم 'اے ڈی 2026'  آج بروز  جمعہ شروع ہو گیا ہے۔

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کے زیرِ  سرپرستی اور ترکیہ  وزارتِ خارجہ کے زیرِ میزبانی  ضلع انطالیہ میں جاری  اس سہ روزہ فورم کا مرکزی خیال  "کل کی تشکیل کے دوران غیر یقینی صورتحال سے نمٹنا"ہے۔  

فورم میں 150 سے زائد ممالک کی نمائندگی کی جا رہی ہے۔ شرکاء  میں 20 سے زائد سربراہان ِ مملکت اور تقریباً 15 نائب صدور شریک ہیں۔

 فورم 50 سے زائد وزراء شریک ہیں  جن میں 40 سے زیادہ وزرائے خارجہ  ہیں۔ علاوہ ازیں فورم میں  75 بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے  بھی شریک ہیں۔ مجموعی طور پر 460 سے زائد اعلیٰ سطحی شرکاء، ماہرین تعلیم اور طلباء سمیت تقریباً 5,000 شرکاء کی شرکت  متوقع ہے۔

فورم میں شرکت کرنے والے سربراہان مملکت کا تقریباً نصف حصّہ  افریقہ اور یورپ سے تعلق رکھتا ہے۔ اسی طرح، فورم میں شریک ہونے والے وزرائے خارجہ کی اکثریت بھی افریقہ، یورپ اور ایشیا سے ہے۔

خاص طور پر ابھرتے ہوئے عالمی منظرنامے پر توجہ مرکوز کرنے والے اس فورم میں 40 سے زائد پینل اور تقریبات منعقد ہوں گی جن میں سیاسی، اقتصادی، ماحولیاتی اور تکنیکی مسائل  سے نمٹنے کے لیے قائدانہ سطح کے مباحثے بھی شامل ہوں گے۔

نشستیں فورم کی آفیشل ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر براہِ راست نشر کی جائیں گی۔ ان میں سے بہت سے سیشن ترکیہ کے سرکاری نشریاتی ادارے TRT کی جانب سے بھی نشر کیے جائیں گے۔

ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان ، بلقان امن پلیٹ فارم کے وزرائے خارجہ کے تیسرے اجلاس، غزہ سیشن، ترک ریاستوں کی تنظیم کے غیر رسمی  وزرائے خارجہ اجلاس اور ترکیہ۔پاکستان۔سعودی عرب۔مصر کے اجلاس  میں شرکت کریں گے۔

دریافت کیجیے
صدر ایردوان نے نیٹو اجلاس کے کامیاب رہنے پر انقرہ کے شہریوں اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا
خامنہ ای کا تابوت مشہد پہنچ گیا جہاں ان کی تدفین کی جائیگی
ایران کے بوشہر کے ایٹمی بجلی گھر کے اردگرد کا علاقہ امریکی حملے کا نشانہ بنا ہے: ریاستی میڈیا
جنوبی چین میں سیلاب سے 39 افراد ہلاک، پانی کا گودام پھٹنے سے تباہی مچی
ایران امریکی حملوں میں پانچ صوبوں میں 14 افراد ہلاک،، تہران-مشہد ریل آپریشن بند
بھارت جوہری توانائی کے منصوبوں کے تحت آسٹریلیا سے یورینیم برآمد کرے گا
شام دہشتگردی کا حامی ملک نہیں رہا:امریکہ
ایران کا امریکہ کو انتباہ: صرف تہران ہی آبنائے ہرمز کی تقدیر کا فیصلہ کرنے کا مجاز ہے
صدر ایردوان  نے دفاعی تعلقات کے نمایاں ہونے والے انقرہ نیٹو سمٹ کو 'تاریخی کامیابی' قرار دیا
ایران: مغالطہ آمیز کوشش کا فوری جواب دیا جائیگا
جنوب مغربی پاکستان میں ہونے والی جھڑپ میں11 سیکیورٹی اہلکار شہید، 19 دہشت گرد ہلاک: ذرائع
کراچی کے قریب لاپتہ ہونے والے بوئنگ کارگو طیارے کی تلاش جاری
ایردوان نے نیٹو اتحادیوں میں دفاعی تعاون پر پابندیوں کو ہٹانے کا مطالبہ کیا
نیٹو رہنما سمٹ کے آخری دن آرکٹک، ایران اور یوکرین کے معاملات پر توجہ دیں گے
یورپی یونین اور نیٹو کی طرف سے"اتحاد" کا پیغام