ایشیا
2 منٹ پڑھنے
سابق تھائی وزیراعظم شیناواترا کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا
76سالہ ارب پتی نے پچیس سال تک تھائی سیاست کو دوبارہ تشکیل دیا اور اس پر غلبہ حاصل کیا ہے لیکن ان کا اثر حال ہی میں ان کے جیل جانے اور اس سال کے شروع میں ان کی  فیو تھائی پارٹی کی بدترین انتخابی کارکردگی کے بعد کم ہو گیا ہے۔
سابق تھائی وزیراعظم شیناواترا کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا
تھائی لینڈ / Reuters

تھائی لینڈ کے بااثر سابق وزیر اعظم تھاکسن شیناواترا کو تقریبا آٹھ ماہ قید کے بعد رہا کر دیا گیا ہے

76سالہ ارب پتی نے پچیس سال تک تھائی سیاست کو دوبارہ تشکیل دیا اور اس پر غلبہ حاصل کیا ہے لیکن ان کا اثر حال ہی میں ان کے جیل جانے اور اس سال کے شروع میں ان کی  فیو تھائی پارٹی کی بدترین انتخابی کارکردگی کے بعد کم ہو گیا ہے۔

سینکڑوں حمایتی جو پیر کی صبح سے بنکاک کی کلونگ پریم سینٹرل جیل کے باہر جمع تھے، انہوں نے رہائی پر ان کا استقبال کرتے ہوئے نعرے لگا دیے: "ہم تھاکسن سے محبت کرتے ہیں"، حالانکہ وہ اپنی سزا کا تقریبا دو تہائی حصہ گزار چکے تھے اور پھر پیرول پر رہا ہو گئے۔

15سال کی خود جلاوطنی کے بعد تھاکسن 2023 میں تھائی لینڈ واپس آئے اور 2001 سے 2006 تک وزیر اعظم کے طور پر مفادات کے ٹکراؤ اور طاقت کے غلط استعمال کے الزام میں آٹھ سال قید کی سزا کا سامنا کیا۔

بعد میں تھائی شاہ  نے اسے ایک سالہ مدت میں تبدیل کر دیا۔

گزشتہ سال ستمبر میں  عدالت عظمی  نے فیصلہ دیا کہ تھاکسن کو یہ سزا جیل میں گزارنی ہوگی، اور نتیجہ اخذ کیا کہ انہوں نے اور ان کے ڈاکٹروں نے غیر ضروری سرجریوں کے ذریعے جان بوجھ کر ان کے ہسپتال میں  قیام کو بڑھا دیا تھا۔

اب انہیں  اپنی باقی سزا کے دوران الیکٹرانک اینکل مانیٹر پہننا ضروری  ہوگا۔

دریافت کیجیے
جاپان میں زلزلہ،ہلاکتوں کی تعداد 30 ہو گئی
چین میں اوپر تلے دو زلزلے
چین ۔فلپائن سمندری تنازعہ، بیجنگ نے ویڈیو  جاری کر دی
آسیان کے وزرائے خارجہ کا اجلاس،اہم موضوعات پر تبادلہ خیال
چین: طیارہ حادثے کے بعد ہلکے طیاروں کی پروازوں پر پابندی
ہمیں اگلے پانچ سالوں میں ہر سال دو جنگی جہاز بنانے چاہئیں:کم جونگ اُن
امید ہے امریکہ ہمیں اسلحہ فراہم کر دے گا: تائیوان
مصنوعی ذہانت کی تقسیم پر قریبی شراکت داری ضروری ہے:جنوبی کوریا
جنوبی کوریا کا مقامی جنگی طیارہ KF-21 آسمان کی بلندیوں پر
کیوبا نے معاشی بحالی اور بیورو کریسی کم کرنے کے لیے اصلاحات کا اعلان کردیا
ہماری کوشش ہوگی کہ پاکستان کو پانی کی ایک بوند نہ ملے:بھارت
فلپائن: زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 46 تک پہنچ گئی، بحالی کی کوششیں جاری
فلپائن: زلزلے سے ہلاک شدگان کی تعداد 41 تک پہنچ گئی
جنوبی فلپائن میں شدید زلزلہ  ہلاکتوں کی اطلاع
امریکہ  نے تائیوان کے لیے 14 بلین ڈالر کے اسلحے کی فروخت روک دی
چین اور امریکا نے ٹیرف کم کرنے پر اتفاق کر لیا
بریکس کے وزرائے خارجہ کااجلاس، ایران جنگ اور تیل کی قلت پر غور
تائیوان کا مسئلہ نہ سنبھالا گیا تو تصادم ہو سکتا ہے:چین
بھارت میں تیز ہواؤں کےجھکڑوں  نے 90 افراد کی جان لے لی
انڈونیشیا"آتش فشاں پھوٹ پڑا،3 افراد ہلاک