ترکیہ کی دفاعی فرم IDEF 2025 میں ملائیشیا کے ساتھ حربہ گاڑیوں کے معاہدے پر دستخط کرے گی
ترکیہ کی زمینی گاڑیاں بنانے والی کمپنی Katmerciler استنبول میں ترکیہ کے معروف دفاعی صنعتی میلے میں اپنی بارودی سرنگوں سے بچنے والی حضر نامی گاڑی اوربلا ڈرائیور کے ایک منفرد زمینی گاڑی کی نمائش کرے گی
ترکیہ کی دفاعی فرم IDEF 2025 میں ملائیشیا کے ساتھ حربہ گاڑیوں کے معاہدے پر دستخط کرے گی
Започна 17. Меѓународен саем за одбранбена индустрија IDEF 2025 / AA
22 جولائی 2025

ترک زمینی گاڑیوں کے معروف صنعتکار "کاتمیرجیلر" نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس ہفتے استنبول میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی دفاعی صنعتی  میلے IDEF 2025 کے دوران ہلکی ٹیکٹیکل گاڑی “EREN” 4×4 کے لیے ملائیشیا کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کریں گے۔

کاتمرجیلر، IDEF 2025 میں بارودی سرنگوں سے محفوظ رہنے والی ، گھات سے بچاؤ کے نظام سے لیس بکتر بند گاڑی "حضر" اور ترکیہ میں اپنی نوعیت کی واحد بغیر انسان کے چلنے والی زمینی گاڑی "O-İKA 2" کے ایک خصوصی ورژن کے ساتھ شرکت کرے  گی، یہ  یوکے اے پی (UKAP) یعنی ریموٹ کنٹرولڈ ہتھیار پلیٹ فارم اور ٹریکنگ سسٹم سے لیس ہو گی۔

حضر گاڑی میں مضبوط بکتر، وی ٹائپ مونوکوک ڈھانچہ، اور جھٹکے جذب کرنے والی نشستیں شامل ہیں، جو اسے بارودی سرنگوں اور دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلات کے خلاف تحفظ فراہم کرتی ہیں۔ یہ گاڑی 400 ہارس پاور کے انجن سے لیس ہے جو دیہی اور شہری شدید جنگی حالات میں اعلیٰ کارکردگی فراہم کرتا ہے۔ گاڑی کا ریموٹ کنٹرولڈ ہتھیار نظام حرکت پذیر اہداف  کو  لاک کر سکتا ہے۔

HIZIR نو اہلکاروں کو لے جا سکتی ہے، 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچ سکتی ہے اور 70 فیصد تک چڑھائی عبور کر سکتی ہے، جو اسے اپنے شعبے میں نمایاں بناتی ہے۔

دوسری جانب، کاتمرجیلر کی پہلی بغیر انسان کے چلنے والی زمینی گاڑی UKAP، کاتمرجیلر اور ترک دفاعی کمپنی Aselsan کی مشترکہ ٹیکنالوجی کی پیداوار  ہے۔ یہ گاڑی Aselsan کے SARP ریموٹ کنٹرول ہتھیار نظام اور سیٹلائٹ کمیونیکیشن سسٹم سے لیس ہے۔

UKAP  60فیصد چڑھائی، 40 فیصد سائیڈ جھکاؤ کی صلاحیت رکھتی ہے، 900 ملی میٹر چوڑے گڑھے کو عبور کر سکتی ہے، 400 ملی میٹر اونچی رکاوٹ پر چڑھ سکتی ہے، اور 1 میٹرک ٹن تک وزن اٹھا سکتی ہے۔

یہ پلیٹ فارم تھرمل اور موشن کیمرے، سینسرز سے لیس ہے اور کئی کام سر انجام دے سکتا ہے: جیسے سرحدی نگرانی، بارودی سرنگوں کی صفائی، زخمی اہلکاروں کی بکتر بند حصے کے ذریعے میدان جنگ سے نکاسی، رسد و گولہ بارود کی ترسیل، اور بوقت ضرورت بھاری گاڑیوں کو کھینچنا۔

کاتمرجیلر کے ایگزیکٹو بورڈ کے نائب صدر فرقان کاتمرجی نے انادولو  ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی IDEF 2025 کے دوران استنبول میں ملائیشین کمپنی DEFTECH کے ساتھ EREN 4×4 کے لیے ایک نئی شراکت داری کا  باضابطہ معاہدہ کرے گی۔

دریافت کیجیے
انرجی سیکیورٹی اینڈ ڈیجیٹل گرین ٹرانسفارمیشن
یورپ کا تیز ترین سپر کمپیوٹر "جوپیٹر" آج متعارف ہوگا
اوپن ایے آئی بھارت میں 1 گیگاواٹ کا ڈیٹا سینٹر قائَم کر سکتا ہے: بلومبرگ
سوڈان: ہیضے کی وباء پوری شدّت سے جاری، مزید 36 افراد ہلاک
ترکیہ کی تیز رفتار ٹارگٹ ڈرون سسٹم'شمشیک' کی کامیاب آزمائش
جاپان میں طلبہ کےلیے اسمارٹ فونز کے استعمال کی حد مقرر کرنے پر غور
مسک: ایکس، اے آئی ایپل پر غیر منصفانہ ایپ عمل درآمد کے خلاف عدالت سے رجوع کرے گا
بنگلہ دیش: ڈینگی بخار کے نتیجے میں101 اموات
چین نے گیلی-04 سیٹلائٹ کو مدار میں بھیج دیا
یونائیٹڈ ایئرلائنز نے اندرون ملک پروازوں کو فنی خرابی کے باعث معطل کر دیا،مسافر پریشان
کمچاتکا میں زلزلہ،600 سال بعد آتش فشاں پھٹ پڑا
چین: مصنوعی ذہانت کی ترقی اور سلامتی کے درمیان توازن قائم کیا جائے
"استنبول دفاعی صنعتی نمائش" راکٹ سان نے میلہ لوٹ لیا
ڈبلیو ایچ او: اسرائیل نے غزہ میں ادارے کے کارکنان کی رہائش گاہ پر حملے
خلا سے چھلانگ لگا کر دنیا کو مسحور کرنے والے بومگارٹنر پیرا گلائیڈنگ حادثے میں جاں بحق
ترکیہ کا دفاعی نظام"اسٹیل ڈوم" تیاری کے مراحل میں