ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
ترک صدر: اسرائیل کے ایران پر حملے اشتعال انگیزی اور خطرناک ہیں
ترکیہ کے طور پر، ہم اپنے پڑوسی ایران پر ہونے والے گھناؤنے حملوں کی سخت مذمت کرتے ہیں، ایردوان
ترک صدر: اسرائیل کے ایران پر حملے اشتعال انگیزی اور خطرناک ہیں
Erdogan said, warning that Israel’s “reckless and aggressive actions” are pushing the region and the world toward disaster. / Anadolu Agency

صدر رجب طیب اردوان نے ایران پر اسرائیل کے فضائی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان حملوں کو علاقائی اور عالمی استحکام کو خطرے میں ڈالنے والی ایک خطرناک چال قرار دیا ہے۔

جمعہ کے روز اپنے سرکاری ایکس اکاؤنٹ پر جاری کردہ بیان میں ایردوان نے کہا، "اسرائیل نے آج صبح ہمارے خطے، خاص طور پر غزہ، کو خون، آنسوؤں اور عدم استحکام میں ڈبونے کی اپنی حکمت عملی کو ایک بہت ہی خطرناک سطح تک پہنچا دیا ہے۔"

انہوں نے ایران پر حملوں کو "ایک واضح اشتعال انگیزی قرار دیا جو بین الاقوامی قانون کو نظرانداز کرتی ہے،” اور کہا کہ یہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب جوہری مذاکرات میں تیزی آئی ہے اور غزہ میں اسرائیل کی کارروائیوں پر بین الاقوامی دباؤ بڑھ رہا ہے۔

اردوان نے کہا، “یہ حملے نیتن یاہو حکومت کی قانون شکنی ذہنیت کا مظہر ہیں،” اور خبردار کیا کہ اسرائیل کے “لاپرواہ اور جارحانہ اقدامات” خطے اور دنیا کو تباہی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔

"ہم اپنے پڑوسی ایران پر ہونے والے گھناؤنے حملوں کی سخت مذمت کرتے ہی"

عالمی برادری سے کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ایردوان نے کہا: “عالمی برادری کو اسرائیل کے غیر ذمہ دارانہ رویے کو ختم کرنا ہوگا جو علاقائی اور عالمی استحکام کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔ نیتن یاہو اور اس کے قتل عام کے نیٹ ورک کے ذریعے شروع کیے گئے حملے، جو خطے کو آگ میں جھونک رہے ہیں، کو فوری طور پر روکا جانا چاہیے۔”

انہوں نے مشرق وسطیٰ میں مزید کشیدگی کے خلاف ترکیہ کے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ"ہم مشرق وسطیٰ میں مزید خونریزی، تباہی اور تنازعہ نہیں دیکھنا چاہتے۔"

صدر ایردوان نے ایران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "ترکیہ کے طور پر، ہم اپنے پڑوسی ایران پر ہونے والے گھناؤنے حملوں کی سخت مذمت کرتے ہیں، ایران کے دوستانہ اور برادر عوام سے تعزیت کرتے ہیں، جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے دعا گو ہیں۔"

 

دریافت کیجیے
امریکہ: چین کے ساتھ مذاکرات "بہت کامیاب" رہے ہیں
امریکہ نے یوکرین کے لیے  $2.68 بلین کے دفاعی پیکیج کی منظوری دے دی
چلی: سابق صدر نے اقوام متحدہ کے سربراہ کی دوڑ سےنام واپس لے لیا
ایران نےمذاکرات میں دوبارہ شامل ہونے کا شرط نامہ پیش کردیا
امریکہ کا منشیات کی ترسیل کرنے والے جہاز پر حملہ، 4 افراد ہلاک
اسرائیل کا غزہ پر حملہ، چار فلسطینی ہلاک
ڈیموکریٹ سینیٹر نے اسرائیل کو 2.8 بلین ڈالر کے اسلحے  کی فروخت روک دی
ترک صدر ایردوان نیویارک روانہ،جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے
ایران: تہران اور واشنگٹن کے درمیان بین الاقوامی سطح پر سفارتی   اور ثالثی کی کوششیں تا حال جاری
صدر ایردوان کا یوم غازی کے حوالے سے پیغام
یورپ میں تعلیمی بحران: PISA کے نتائج تاریخ کی کم ترین سطح پر
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا امریکہ کی طرف سے صدرِ فلسطین کو ویزا نہ جاری کرنے پر اظہارِ افسوس
پاکستان میں دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی
اسرائیلی فوج کو تین سالہ جنگوں کے بعد عسکری سازو سامان میں 'شدید کمی' کا سامنا ہے: رپورٹ
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"