مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
غزہ: تازہ اسرائیلی حملے، تازہ خلاف ورزیاں
اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے مشرقی محلّے شجاعیہ پر حملہ کر کے 3 فلسطینیوں کو قتل کر دیا ہے: وفا
غزہ: تازہ اسرائیلی حملے، تازہ خلاف ورزیاں
فلسطینی اسرائیل پر اکتوبر سے بار بار جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا الزام لگاتے ہیں۔ [فائل فوٹو] / Reuters
21 دسمبر 2025

اسرائیلی فورسز نے آج بروز اتوار غزہ شہر کے مشرقی محلّے شجاعیہ پر حملہ کر کے 3 فلسطینیوں کو قتل کر دیا ہے۔ مقامی رہائشیوں نے اس حملے کو  جنگ بندی کی جاری خلاف ورزیوں کا حصّہ قرار دیا ہے۔

طبی ذرائع کی فلسطین خبر ایجنسی 'وفا' کو فراہم کردہ معلومات کے مطابق اسرائیل نے، غزّہ کے  گنجان آباد محلّے 'شجاعیہ' پر ایک ڈرون کے ذریعے بم گرا  کر ایک فلسطینی کو قتل کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسی حملے کے ساتھ بیک وقت ایک اور حملہ کیا گیا ہے۔ حملے میں  ایک اسرائیلی طیارے نے المنصورة اسٹریٹ پرواقع ' الشاوا پیٹرول  اسٹیشن' کے قریبی علاقے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں مزید 2 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

عینی شاہدوں  کا کہنا ہے کہ بمباری کے نتیجے میں علاقے کی گلیوں میں گڑھے پڑ گئے  اور علاقہ دھوئیں کے کثیف بادلوں کی لپیٹ میں آ گیا۔ علاقے کے رہائشیوں نے خوف و ہراس کے عالم میں اس مقام سے فرار ہونا شروع کر دیا۔  

صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ 11 اکتوبر کو جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سےاسرائیل  کم از کم 404 فلسطینیوں کو قتل اور 1,108 کو زخمی کر چُکا ہے۔

فلسطینیوں نے ، اسرائیل کو جنگ بندی معاہدے کی بار بار خلاف ورزی کا قصوروار ٹھہرایا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل، اکتوبر 2023 سے جاری  دو سالہ نسل کشی جنگ کے دوران زیادہ تر عورتوں اور بچوں پر مشتمل،  تقریباً 70,700 فلسطینیوں کو قتل اور  171,000 سے زائد  کو زخمی کر چُکا ہے۔

دریافت کیجیے