سیاست
3 منٹ پڑھنے
چین۔روس۔ایران وزرائے دفاع اجلاس
غلبہ پسند، حاکمانہ اور دھونس آمیز اقدامات بین الاقوامی نظام کو شدید نقصان پہنچا رہے ہیں: چین
چین۔روس۔ایران وزرائے دفاع اجلاس
Chinese Defence Minister Dong Jun and his counterparts applaud following a group photo, China June 26, 2025. / Reuters
26 جون 2025

چین نے جمعرات کو مشرقی ساحلی شہر چنگ ڈاؤ میں ایران اور روس کے وزرائے دفاع کی میزبانی کی ہے۔

تینوں ممالک کے وزرائے دفاع کے  درمیان یہ ملاقات ایک ایسے اجلاس کے حوالے سے ہوئی ہے جس میں مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ پر بات چیت کی گئی  اور یورپی نیٹو ممالک نے فوجی اخراجات میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

بیجنگ ایک طویل عرصے سے 10 رکنی شنگھائی تعاون تنظیم 'ایس سی او' کو مغربی طاقتوں کی زیرِ قیادت اتحادوں کے مقابلے میں ایک متوازن قوت کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس کوشش سے چین کا ہدف  اپنے رکن ممالک کے درمیان سیاست، سلامتی، تجارت اور سائنس کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط کرناہے۔

یہ اجلاس ، ایک دن قبل نیٹو رہنماؤں کے دی ہیگ میں منعقدہ اجلاس  کہ جس میں اراکین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطالبے پر عمل کرتے ہوئے  اپنے دفاعی اخراجات بڑھانے پر اتفاق کیا ہے، سے فوراً بعد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چنگ ڈاؤ میں ایک بڑا چینی بحری  اڈّہ واقع ہے اور چین کے وزیر دفاع نے  یہاں منعقدہ  مذکورہ  اجلاس کو دنیا میں  پھیلےحالیہ'انتشار اور عدم استحکام' کے خلاف ایک متوازن قدم قرار دیا ہے۔

’تاریخی تبدیلیاں‘

چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی شن ہوا نے کے مطابق ڈونگ نے بدھ کے روز روس، ایران، پاکستان، بیلاروس اور دیگر ممالک کے دفاعی سربراہان کا استقبال کیا اور اس موقع پرجاری کردہ بیان میں  کہا ہے کہ "ایک ایسے وقت میں کہ جب صدی کی تاریخی تبدیلیوں میں تیزی آ گئی ہے یک رُخے نظام  اور تحفظ پسندی میں اضافہ ہو رہا ہے"۔

انہوں نے خبردار کیا ہے کہ "غلبہ پسند، حاکمانہ اور دھونس آمیز اقدامات بین الاقوامی نظام کو شدید نقصان پہنچا رہے ہیں"۔

انہوں نے اپنے ہم منصبوں سے " پُرامن ترقی کے ماحول کو مشترکہ طور پر محفوظ رکھنے کے لیے زیادہ مضبوط اقدامات کریں"۔

اجلاس کے دوران، روس کے وزیر دفاع آندرے بیلوسوف نے ڈونگ سے ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو 'ایک بے مثال اعلیٰ سطحی تعلقات ' پر قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "ہمارے ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات تمام شعبوں میں ترقی کے رجحان کو برقرار رکھے ہوئے ہیں"۔

اگرچہ مغربی حکومتوں کا کہنا ہے کہ چین کے قریبی تعلقات نے ماسکو کو اہم اقتصادی اور سفارتی مدد فراہم کی ہے چین کا کہنا ہے وہ، روس ۔یوکرین جنگ میں، ایک غیر جانبدار فریق ہے۔

دریافت کیجیے
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان
فن لینڈ کے ساتھ  تجارتی تعلقات میں فروغ چاہتے ہیں:ایردوان
ترکیہ: ایردوان۔میکرون ملاقات
ایئر بس نے طیاروں کی فراہمی کا ہدف کم کر دیا
چین: ہم، وینزویلا کے داخلی معاملات میں "بیرونی مداخلت" کے خلاف ہیں
امریکہ نے 19 ممالک کے شہریوں کے لیے پناہ گزینی کی درخواستیں روک دیں