دنیا
2 منٹ پڑھنے
برازیل: 'امن بورڈ' میں فلسطین کو بھی شامل کیا جائے
"امن بورڈ" کو غزہ تک محدود رکھا جائے اور اس کی رکنیت میں فلسطین کے لیے بھی ایک نشست شامل کی جائے: صدر لولا دا سلوا
برازیل: 'امن بورڈ' میں فلسطین کو بھی شامل کیا جائے
لولا نے امریکہ کی زیرِ قیادت امن تنظیم کو غزہ تک محدود کرنے اور فلسطین کو ایک نشست دینے کی تجویز پیش کی ہے۔ / Reuters

برازیل کے صدر لولا دا سلوا نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے، فلسطین کو بھی 'امن بورڈ'میں  شامل کرنے اور اس بورڈ کی توجہ کو غزہ تک محدود رکھنے، کامطالبہ کیا ہے۔

برازیل صدارتی دفتر کے مطابق دونوں صدور نے بروز سوموار ٹیلی فونک ملاقات کی اور مزید بات چیت کے لئے واشنگٹن میں ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔ پچاس منٹ  پر محیط مذاکرات میں  لولا نے صدر ٹرمپ سےدرخواست کی ہے کہ "امن بورڈ" کو غزہ تک محدود رکھا جائے اور اس کی رکنیت میں فلسطین کے لیے بھی ایک نشست شامل کی جائے۔

علاوہ ازیں لولا نے عالمی انتظام کے مستقبل سے متعلق  زیادہ وسیع پیمانے کے خدشات  کا اظہار کیا  اور سلامتی کونسل کے مستقل اراکین کی تعداد میں اضافے  سمیت اقوام متحدہ میں "جامع اصلاح" کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

اتار چڑھاو کے شکار تعلقات

ماہِ اکتوبر کے پہلے سرکاری مذاکرات کے بعد لولا اور ٹرمپ زیادہ قریبی رابطے کی حالت میں ہیں۔ یہ مذاکرات برازیل اور واشنگٹن کے درمیان مخاصمانہ دور کے بعد باہمی تعلقات میں نرمی کا اشارہ ثابت ہوئے ہیں۔

تعلقات میں بہتری کے حصے کے طور پر ٹرمپ انتظامیہ نے اہم برازیلی برآمدات کو 40 فیصد ٹیرف سے معاف قرار دیا اور ایک سینئر برازیلی جج پر عائد پابندیاں ختم کر دی ہیں۔

ٹیلی فونک ملاقات  میں دونوں صدور  نے وینزویلا کی صورتحال پر بھی بات کی اور لولا نے "علاقے میں امن اور استحکام" کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ رواں مہینے کے آغاز میں صدر لُولا  نے کہا تھا کہ صدر نکولس مادورو کی معزولی کے لئے وینزویلا پر کیا گیا  امریکی  حملہ ایک "ناقابل قبول حد" پار کر گیا ہے۔

برازیل صدارتی دفتر کے مطابق، لولا کا دورہ واشنگٹن، ان کے فروری میں  متوقع  بھارت اور جنوبی کوریا کے دوروں کے بعد ہوگا۔ دورے کی تاریخ جلد ہی طے کر دی جائے گی۔

دریافت کیجیے
کینیڈا ہماری ریاست بنے بغیر تمام فوائد چاہتاہے:ٹرمپ
ہمسایہ ممالک امریکہ کا آلہ کار نہ بنیں ورنہ انجام ٹھیک نہ ہوگا:ایران
"اسرائیل پر پابندی ختم "کولومبیا کوئلہ برآمد کرےگا
جب تک اقتدار پر ہوں فلسطینی ریاست کا قیام ممکن نہیں ہوگا:نیتن یاہو
ایران ' نہ جنگ ، نہ امن' کی صورتحال کا خاتمہ چاہتا ہے:پزشکیان
اسرائیلی فوجی حکام نیتن یاہو انتخابات میں تاخیر کرنے کے لیے تشدد میں اضافے کی کوشش کر سکتے ہیں: رپورٹ
قالیباف: ہمیں ہمسایہ ممالک سے سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے پیغامات موصول ہوئے ہیں
امریکی سفیر: شام میں اسرائیلی حملے کے پیچھے غلط معلومات کا ہاتھ تھا
کولمبیا میں زلزلے سے اموات کی تعداد میں اضافہ؛ ترکیہ کی انسانی امداد کی فراہمی میں تیزی
یوکرینی ڈراونز نے روسی علاقے ثمارا میں ایک صنعتی تنصیب اور اوزون گودام کو نشانہ بنایا
ترکیہ کی صدر ایردوان کے خلاف تبصروں پر اسرائیل کی مذمت
ایرانی فوج دفاعی نظریے سے حملہ آور نظریے کی طرف مڑ رہی ہے: فوجی ترجمان
امریکہ: چارٹر طیارے کے حادثے میں تمام 8 افراد ہلاک
روس: ماسکو ایران پر کوئی دباؤ نہیں ڈال رہا
امریکہ: ٹریژری بانڈوں کی پیداوار ایک بار پھر بڑھ گئی