مصنوعی ذہانت کا استعمال محدود کرنا ہوگا:ماہرین
اوپن اے آئی  کے چیف سائنٹسٹ نے کہا ہے کہ اے آئی ڈویلپرز کو تیزی سے طاقتور ہوتے ماڈلز پر مشترکہ حدود نافذ کرنی چاہئیں اور پوری انڈسٹری میں اے آئی کی پیشرفت کو ماپنے کے لیے "پرپلیکسٹی"  کو ایک مشترکہ پیمانے کے طور پر استعمال کرنا چاہیے۔
مصنوعی ذہانت کا استعمال محدود کرنا ہوگا:ماہرین
مصنوعی ذہانت / Reuters
 

اوپن اے آئی  کے چیف سائنٹسٹ نے کہا ہے کہ اے آئی ڈویلپرز کو تیزی سے طاقتور ہوتے ماڈلز پر مشترکہ حدود نافذ کرنی چاہئیں اور پوری انڈسٹری میں اے آئی کی پیشرفت کو ماپنے کے لیے "پرپلیکسٹی"  کو ایک مشترکہ پیمانے کے طور پر استعمال کرنا چاہیے۔

یہ تجویز، جسے اوپن اے آئی کے چیف سائنٹسٹ یعقوبپاشوکی  نے تفصیل سے بیان کیا ہے، ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب انڈسٹری کے اندر اور باہر اے آئی کی تیزی سے بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کے ممکنہ خطرات کے بارے میں تشویش بڑھ رہی ہے۔

پاشوکی نے لکھا کہ  "میں پرپلیکسٹی اور دیگر پیمائشوں پر مبنی ایسی مشترکہ حدود کی تجویز پیش کرتا ہوں جنہیں پار نہ کرنے کا ڈویلپرز عہد کریں، جب تک کہ اے آئی کے رویے کو سمجھنے اور اس کی نگرانی کرنے کی ہماری صلاحیت کسی خاص ٹھوس سنگِ میل کو حاصل نہ کر لے۔"

پاشوکی نے پرپلیکسٹی کو ماڈل کی ذہانت کا ایک ایسا پیمانہ قرار دیا جو یہ مانپتا ہے کہ ایک ماڈل اوسطاً اگلے ٹوکن کی کتنی اچھی پیشن گوئی کرتا ہے اور انہوں نے لکھا کہ کم پرپلیکسٹی کا مطلب بہتر پیشن گوئیاں ہے۔

پاشوکی کا کہنا تھا کہ اے آئی 2027ء تک اے آئی ٹریننگ کے طریقوں میں بنیادی پیشرفت لانے میں مدد کر سکتا ہے، جو نگرانی اور حفاظت میں ہونے والی پیشرفت کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے ترقی کی رفتار کو بڑھا سکتا ہے۔

پاشوکی نے اپنی تجویز میں مزید کہا کہ ڈویلپرز کو اس وقت تک طے شدہ صلاحیت کی حدوں کو پار نہ کرنے کا عہد کرنا چاہیے جب تک کہ نئے مانیٹرنگ اور حفاظتی طریقہ کار نافذ نہ ہو جائیں۔ اس تجویز کی تائید سی ای او سیم آلٹمین  نے بھی کی ہے۔

پاشوکی نے ایک ایسے صنعتی معیار کی وکالت کی جو ترقی پر پہلی حد مقرر کرے اور یہ واضح کرے کہ اس حد سے آگے بڑھنے سے پہلے کن سنگِ میلوں کو پورا کرنا ضروری ہے۔

آلٹمین نے اس تجویز کی حمایت کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس  پر ایک پوسٹ میں کہا کہ انڈسٹری کو اے آئی کی ترقی کے لیے مشترکہ حدود پر اتفاق رائے تلاش کرنا چاہیے۔

آلٹمین نے پاشوکی کے اس مضمون کو "ایک طویل عرصے میں اوپن اے آئی کی طرف سے شائع کی جانے والی سب سے اہم چیز" قرار دیا اور کہا کہ ایسی حدود حفاظت اور کنٹرول کو یقینی بنانے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

 

دریافت کیجیے
دینِ اسلام 2035 میں دنیا کا سب سے بڑا مذہب ہوگا
قزل ایلما نے عالمی میڈیا میں دھوم مچا دی
میں خود کو احمق محسوس کر رہا ہوں: مسک
ترکیہ کا تحقیقاتی بحری جہاز ’’اورچ رئیس‘‘ پاکستان روانہ گیا
دفاعی معاہدے کا مقصد ترکیہ اور قطر کی خودمختاری کا تحفظ کرنا ہے: ترکیہ وزارتِ دفاع
یورپی یونین کمیشن پر سائبر حملہ
نتن یاہو کو بڑا دھچکا: اسرائیلی پارلیمنٹ نے متان کہانا کو نیا اسپیکر منتخب کر لیا
ایران: ہم نے کویت میں امریکی پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنایا ہے
مارکوروبیو:اہم بنیادی ڈھانچے میں تعطل کا سائبر حملوں سے کوئی تعلق نہیں ملا
ترکیہ: "کوپ 31 انطالیہ۔غزہ موسمیاتی راہداری" قائم کی جائے
مغربی کنارے میں غیر قانونی یہودی بستیوں کے معاملے پر آسٹریلیا کی اسرائیلی شہریوں پر پابندیاں
امریکہ کے ایران کے جزیرہ قشم پر متعدد حملے
روس:یوکرین نے ایک بار پھر کریمیا پل کو نشانہ بنایا ہے
امریکہ: ٹرمپ کے ایک تہائی سے زیادہ حامیوں نے ووٹ نہیں دیا
وزیر خارجہ حاقان فیدان: ترکیہ کے مرکزی کردار کو ہر کوئی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے