سیاست
2 منٹ پڑھنے
ایران: رُوٹے نے یورپ کے ایران جنگ میں کردار کا اعتراف کیا ہے
نیٹو کے جنرل سیکرٹری مارک رُوٹے کے بیانات اس بات کا اعتراف ہیں کہ یورپ جان بوجھ کر ایران کے خلاف حملوں میں شریک رہا ہے۔'
ایران: رُوٹے نے یورپ کے ایران جنگ میں کردار کا اعتراف کیا ہے
نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔ (آرکائیو تصویر: اے اے)

ایرانی  وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنے ملک پر ہونے والے حملوں اور نیٹو کے کردار کے بارے میں کہا، 'نیٹو کے جنرل سیکرٹری مارک رُٹے کے بیانات اس بات کا اعتراف ہیں کہ یورپ ایران کے خلاف جنگ میں شامل ہو چکا ہے۔'

بقائی نے امریکی سوشل میڈیا  ایکس پر روٹے کی تقریر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو اور یورپ ایران کے خلاف حملوں میں شریک ہیں۔

بقائی نے کہا، 'نیٹو کے جنرل سیکرٹری مارک رُوٹے کے بیانات اس بات کا اعتراف ہیں کہ یورپ جان بوجھ کر ایران کے خلاف حملوں میں شریک رہا ہے۔' انہوں نے زور دیا کہ یورپی یونین کے رکن ممالک اور نیٹو کے اراکین کو امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بارے میں جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہیے۔

بقائی نے مزید کہا کہ جنگ کے باعث ایندھن کی قیمتوں میں اضافے اور دیگر مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے یورپی ممالک کے اس جنگ کی حمایت میں ادا کردہ کردار کا جائزہ لیا جانا چاہیے۔

روٹے نے ایک پینل میں شرکت کرتے ہوئے  اس طرف اشارہ دیا تھا کہ 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد یورپ کے اڈّوں سے پانچ ہزار پروازیں  سرانجام دی گئیں۔

 

دریافت کیجیے
اسرائیل: نیتن یاہو کا دورہ نیویارک مختصر کر دیا گیا ہے
ٹرکش ایئر لائنز نے بوئنگ 737 میکس طیاروں کا معاہدہ طے کر لیا
اوپن اے آئی کی حکومتی ویب سائٹ میں مداخلت "ناقابل قبول" ہے: البانیز
سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان کی ویٹو پاور ختم کی جائے: سانچیز
یورپی یونین کے رہنما: ہم نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے
فلسطین: "پوری دنیا تک ہمارے عوام کی آواز پہنچنے کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی"
جنوبی افریقہ: مسلّح حملہ، 11 افراد ہلاک
برطانوی وزیر اعظم: ہم غزہ اور مغربی کنارے کی موجود صورتحال پر خاموش نہیں رہیں گے
وزیر فیدان نے ترکیہ-شام-سعودی عرب وزرائے خارجہ اجلاس کی میزبانی کی
جنوبی کوریا: ہم، شمالی کوریا کو امن اور تعاون کی دعوت دیتے ہیں
گوتریش: دو ریاستی حل کے نظریے کو 'ہماری نظروں کے سامنے' مٹایا جا رہا ہے
ایردوان: ریاستِ فلسطین کو مسخ کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی
صدر ایردوان کا اقوام متحدہ میں خطاب ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر عالمی سطح پر ایجنڈے کا موضوع بن گیا
ایرانی اسپیکر "ٹرمپ کو ایک بنیادی تہذیب، قومی اور مذہبی مزاحمت کا سامنا ہے"
ترکیہ اور امریکہ نئی نسل کے ری ایکٹر  معاہدے کے ساتھ جوہری تعاون میں گہرائی لا رہے ہیں