سیاست
1 منٹ پڑھنے
پوتن مجھے بیوقوف نہیں بنا سکتے: ٹرمپ
پوتن نے گذشتہ چار امریکی صدور کو "بیوقوف" بنایا ہے لیکن مجھے نہیں بنا سکتے: ٹرمپ
پوتن مجھے بیوقوف نہیں بنا سکتے: ٹرمپ
Trump / AP
15 جولائی 2025

ٹرمپ نے روس سے مطالبہ کیا ہے کہ  50 دنوں کے اندر اندر  یوکرین جنگ  کو ختم کر دیا جائے۔

اوول آفس سے جاری کئے گئے ایک پُرجوش بیان میں  امریکہ کے  صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے صدر ولادیمیر پوتن کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا ہے کہ  "پوتن نے گذشتہ چار امریکی صدور کو "بیوقوف" بنایا ہے لیکن مجھے نہیں بنا سکتے"۔
نیٹو کے سکریٹری جنرل مارک روٹے کے ساتھ بات  چیت میں  ٹرمپ نے الٹی میٹم جاری کیا ہے کہ روس کو 50 دنوں کے اندراندر  یوکرین  جنگ ختم کرنا ہوگی یا پھر اسے نئی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ٹڑمپ نے  سابق امریکی صدر جو بائیڈن کو روس۔یوکرین جنگ کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
علاوہ ازیں ٹرمپ اور روٹے نے ایک تاریخی معاہدے کی نقاب کشائی کی جس کے تحت نیٹو کے اتحادی ، بشمول پیٹریاٹ میزائل سسٹم، اربوں ڈالر مالیت کے امریکی ہتھیار یوکرین کو فوری اسلحہ فراہمی  کے لیے خریدیں گے۔
روٹےنے اس معاہدے کو "حقیقی معنوں میں بڑا معاہدہ"قرار دیا، اس کا خیرمقدم کیا اورکیف کے لیے حمایت کے ایک مضبوط نئے دور کا اشارہ دیا ہے۔