دنیا
2 منٹ پڑھنے
شمالی بھارت میں شدید بارشوں اور سیلاب سے درجنوں افراد ہلاک
تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے اور ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے امدادی ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔
شمالی بھارت میں شدید بارشوں اور سیلاب سے درجنوں افراد ہلاک
بھارت کے شہر کانپور میں 22 ستمبر 2026 کو شدید بارشوں کے بعد ایک نشیبی محلے کے رہائشی اپنے علاقے کو سیلابی پانی میں ڈوبتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔ / AP

حکام نے بتایا  ہے کہ بھارتی  ریاست اتر پردیش میں کئی روز کی موسلادھار بارش اور سیلاب کے بعد کم از کم 62 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔

ریاستی حکومت نے پیر کو کہا کہ تین روز کی شدید بارش سے کئی اضلاع میں سیلاب آیا، جس کے نتیجے میں 46 افراد زخمی ہوئے  اور 1,000 سے زیادہ مکانات کو نقصان پہنچا۔

ریاستی دارالحکومت لکھنؤ سمیت   بعض علاقوں میں پیر کو اسکول بند کر دیے گئے، جبکہ ریسکیو ٹیموں نے سیلاب زدہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ رہائشیوں کو پانی بھرے راستوں سے غیر ضروری سفر سے گریز اور تیز بہنے والی ندی، نالوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی۔

لکھنؤ کے علاقائی موسمیاتی مرکز کے سائنسدان اتل کمار سنگھ نے کہا کہ خلیج بنگال پر موجود موسمی نظام کمزور ہونے کے باعث  پیر سے بارشوں میں کمی آنے  کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے مشرقی اور مغربی حصوں میں منگل تک ہلکی بارش جاری رہ سکتی ہے۔

سیلاب نے مشرقی ریاست اوڈیسا کو بھی متاثر کیا، جہاں حکام کے مطابق 75,000 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

اس ریاست کے پڑوس میں واقع نیپال میں، ملک کی آفت مینجمنٹ ایجنسی نے بتایا کہ جمعرات سے اتوار تک موسمی واقعات کے باعث 21 افراد ہلاک  اور 5 زخمی ہوئے۔

پانچ افراد لاپتہ ہیں ، جبکہ سیلابوں اور لرزشِ اراضی  سے 194 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

 

دریافت کیجیے
امریکہ: وفاقی جج نے ٹرمپ انتظامیہ کے عائد کردہ جرمانوں کا نفاذ روک دیا
اسرائیل خانہ جنگی کا شکار ہو سکتا ہے: امریکی خفیہ رپورٹ
ایران: "امریکہ کے ساتھ مذاکرات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں"
غزہ میں جنگ بندی مستقل طور سے بحال کروائی جائے: گوتیرس
اتحادی افواج کا یمن میں  آپریشن، حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملے
"مکہ معاہدہ" سیکریٹری جنرل نعمان محمود ہونگے
ماسکو پر 650 ڈرونز سے حملہ،  روس کے خلاف گزشتہ دو برسوں میں بڑا ترین دوسرا حملہ تھا
ترکیہ کا ردعمل: اسرائیل، شام میں کاروائیاں کرنا بند کرے
فرانس:طلباء کی احتجاجی تحریک جاری، 500 ہائی اسکول بند ہو گئے
رونالڈو اگر چاہیں تو پرتگال ٹیم میں واپس آ سکتے ہیں:ہیڈ کوچ
روس میں لیبارٹری ملازمہ کی مشکوک موت سے وبا کا خدشہ پیدا
دہشتگردی کا خطرہ،امریکہ نے B-1 طیارے برطانیہ سے ہٹا دیئے
قاتل اسرائیل، 2023 سے اب تک، مقبوضہ مغربی کنارے پر تقریباً 63 ہزار حملے کر چکا ہے
ترکیہ: 21 ممالک نے انطالیہ اعلامیہ منظور کر دیا
حماس کے رہنما کے قتل کی ناکام کوشش  عیسائی ماں اور بیٹی ہلاک