دنیا
1 منٹ پڑھنے
امریکہ: امیگریشن چھاپوں میں اضافہ
ٹرمپ انتظامیہ نے نقل مکانوں کے رہائشی  علاقے 'مین' میں  چھاپہ کاروائیاں شروع کر دیں
امریکہ: امیگریشن چھاپوں میں اضافہ
وفاقی ایجنٹوں نے 21 جنوری کو ایک رہائشی کو حراست میں لیا، جبکہ منیپولس میں ایک ICE ایجنٹ کے رینی گڈ کو گولی مار کر ہلاک کرنے کے بعد امیگریشن نافذ العمل جاری ہے۔ / Reuters
22 جنوری 2026

ٹرمپ انتظامیہ نے صومالیہ سمیت متعدد ممالک سے آنے والے نقل مکانوں کے رہائشی  علاقے 'مین' میں  چھاپہ کاروائیاں شروع کر دی ہیں۔

رائٹرز خبر ایجنسی نے سرکاری اہلکاروں کے حوالے سے کہا  ہےکہ رواں  ہفتے کے دوران ملک کی  شمال مشرقی ریاست 'مین'  میں بڑھتی ہوئی چھاپہ کاروائیوں کے ذیل میں  سو سے زیادہ وفاقی ایجنٹ علاقے میں پہنچ گئے ہیں۔ سرکاری اہلکاروں  میں سے ایک نے کہا  ہےکہ یہ آپریشن پناہ گزینوں پر مرکوز ہوگا۔

مین کی سیاسی قیادت اور تارکینِ وطن برادریوں نے پچھلا ہفتہ اضافی امیگریشن ایجنٹوں کی آمد کے لیے تیاریاں کرتے ہوئے گزارا ہے۔

میین کی ڈیموکریٹ گورنر 'جینیٹ ملز' نے گذشتہ  ہفتے جاری کردہ بیان میں کہا تھا  کہ ریاست میں ٹرمپ انتظامیہ کی جارحانہ  حکمت عملیوں  پر "خوش دِلی " کا مظاہرہ نہیں کیا جا رہا۔

ٹرمپ نے 2025 کے وسط سے ڈیموکریٹ  قیادت والے  شہروں اور ریاستوں میں امیگریشن قانون کے نفاذ کی کارروائیوں میں اضافہ کر رکھا ہے۔

حالیہ ہفتوں میں، انتظامیہ کے وسیع تر امیگریشن کریک ڈاؤن کے ذیل میں، ریاستے مینیسوٹا میں   تقریباً 3,000 وفاقی ایجنٹ متعین  کئے جا چکے ہیں۔

دریافت کیجیے
ترکیہ، ایران میں بیرونی مداخلت کے خلاف ہے: اردوعان
ترکیہ عالمی نظام کی بدلتی ہوئی شکل میں ایک مرکزی طاقت کے طور پر ابھرے گا: صدر ایردوان
امریکہ: امیگریشن چھاپوں میں اضافہ
آسٹریلیا: مسلح حملہ، تین افراد ہلاک ایک زخمی
امریکہ، ونیزویلا کے بعد کیوبا پر نظریں گاڑے ہوئے ہے
"شامی الاکتان جیل"متعدد خاندانوں کےلیے امید کی کرن بن گئی
"عوام محتاط رہیں"امریکہ میں شدید سردی کا طوفان آنے والا ہے:ماہرین موسمیات
ترکیہ اور سات دیگر ممالک  نے ٹرمپ کی دعوت قبول کر لی
ٹرمپ دھمکیوں سے پیچھے ہٹ گئے،بورڈ آف پیس بنانے کا فیصلہ
امریکہ نے داعش کے قیدیوں کو شام سےعراق منتقل کرنا شروع کر دیا
غزہ کے لیے امن و امان کے  تمام منصوبوں کو اہم سمجھتے ہے: ایردوان
چین: ہم، اقوام متحدہ کے مرکز والے، بین الاقوامی نظام کا دفاع کریں گے
"اقدام بغاوت"جنوبی کوریا کے سابق وزیراعظم کو 23 سال قیدکی سزا
ایران: اگر امریکہ  نے دوبارہ حملہ کیا تو ہم پوری طاقت سے جواب دیں گے
شام: YPG کا ڈرون حملہ،7 شہری ہلاک