سیاست
2 منٹ پڑھنے
روس کے حملوں کا جواب اسی 'تناسب' سے دیا جائے گا: زیلنسکی
کیف اپنی،ڈرون اور میزائل ، پیداوار میں اضافہ کر رہا ہے اور روسی حملوں کا اسی"تناسب" سےجواب دے گا: صدر وولودیمیر زیلنسکی
روس کے حملوں کا جواب اسی 'تناسب' سے دیا جائے گا: زیلنسکی
Zelenskyy emphasises there will be an expansion in the domestic production of unmanned and long-range capabilities.
28 مئی 2025

یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ "کیف  اپنی،ڈرون اور میزائل ، پیداوار میں اضافہ کر رہا ہے اور روسی حملوں کا اسی "تناسب" سے جواب دے گا”۔

منگل کے روز اعلیٰ فوجی حکام کے ساتھ  طویل اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان میں  زیلنسکی نے  کہا ہے کہ " یوکرین، ڈرون اور طویل المسافت  مار  والے ہتھیاروں کی مقامی پیداوار کو وسعت دے گا ۔ہمارے ایجنڈے میں  اقدامات کی منصوبہ بندی، روسی حملوں کا جواب دینے کی تیاری، اور احتیاطی تدابیر شامل ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا  ہےکہ ہم ، یوکرین کی اسلحہ سازی  میں بیرونی سرمایہ کاری  میں اضافے  کی خاطر، یورپی ممالک کے ساتھ نئے معاہدے کر  رہے ہیں ۔ اسلحہ پیداوار میں ہم خاص طور پر ڈرون سسٹموں  اور طویل المسافت  مار کرنے والے ہتھیاروں پر توجہ دیں گے۔ یہ ہتھیار، یوکرین کے فرنٹ لائن دفاع کو مضبوط کریں گے۔

زیلنسکی نے کہا ہے کہ "ہمارا منصوبہ یہ ہے کہ روسی خطرات کا ہر طرح سے ہم پلّہ  جواب دیا جائے۔ روس میں  یہ محسوس ہونا چاہیے کہ وہ یوکرین کے خلاف جو کچھ کر رہے ہیں اس کے نتائج انہیں بھگتنا ہوں گے اور وہ بھگتیں گے بھی”۔"

https://trt.global/world/article/b5f6e92e9ef5

روس نے یوکرینی ڈرون  پسپا کر دئیے

روس وزارت دفاع نے بدھ کی صبح  جاری کردہ بیان میں کہا  ہےکہ روسی فضائی دفاع نے 3 گھنٹوں کے دوران، زیادہ تر وسطی اور جنوبی علاقوں میں، 112 یوکرینی ڈرون یا تو  تباہ کر دیئے  یا پھر پسپا کر دیئے ہیں ۔

ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین نے کہا ہے کہ 6 یوکرینی ڈرونوں  کو روس کے دارالحکومت کی طرف پرواز کے دوران  پسپا کیا گیا ہے اور  ماہرٹیمیں زمین پر موجود ٹکڑوں کا معائنہ کر رہی ہیں۔

روس نے یہ بھی کہا  ہےکہ حالیہ دنوں میں یوکرین پر ہمارے بڑے فضائی حملے، یوکرین کی طرف سے بڑھتے ہوئے،  ڈرون حملوں کے جواب میں  کئے گئے ہیں ۔ یوکرین  کا مقصد روسی شہریوں کو نشانہ بنانا ہے۔ روس نے کیف کوامن کوششیں "درہم برہم" کرنے کا قصوروار ٹھہرایا  ہے۔

واضح رہے کہ ماسکو نے کیف اور اس کے مغربی اتحادیوں کی پیش کردہ،  30 روزہ  غیر مشروط جنگ بندی  ،تجویز کو مسترد کر دیا  اور  جمعہ کی رات سے پیر کی صبح تک یوکرین پر سینکڑوں ڈرون حملے کئے  ہیں۔

دریافت کیجیے
امریکہ: زہران ممدانی نیویارک کے میئر منتخب ہو گئے
امریکہ: 'نیویارک سٹی' ایک نئے میئر کا انتخاب کرنے کو ہے
مامدانی جیتے تو فنڈ بند کر دوں گا: ٹرمپ
سوڈان کا سیاسی عدم استحکام،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور
روس اور چین بھی جوہری تجربات کرتے ہیں لیکن "اس بارے میں بات نہیں کرتے": ٹرمپ
تنزانیہ میں انتخابی احتجاجات پر تشدد واقعات میں بدل گئے، 'سینکڑوں افراد ہلاک'
ٹرمپ نے 2028 کے بعد اقتدار میں رہنے کے لیے نائب صدر کے عہدے پر انتخاب لڑنے سے انکار کر دیا
ملائیشیا: کمبوڈیا-تھائی لینڈ امن معاہدے اور غزہ منصوبے میں ٹرمپ  کے کردار کو سراہتا ہے
روس-امریکہ سربراہی اجلاس کا دارومدار امریکی فیصلے پر ہے، لاوروف
روسی صدر کے ایلچی امریکہ میں،ملاقاتوں کا سلسلہ جاری
پوتن کے نمائندے کا دعویٰ، یورپ کی طرف سے کیف کو امن مذاکرات میں تاخیر کرنے کی ترغیب دی جا رہی ہے
ٹرمپ نے بائیڈن کے دور کے حکام پر امریکی قانون سازوں کی پوشیدہ نگرانی کی منظوری دینے کا الزام لگایا
امریکا غزہ میں بین الاقوامی افواج کی تعیناتی پر غور کر رہا ہے، مارکو روبیو
حماس: ہم تمام فلسطینی گروہوں کے ساتھ قومی مذاکرات کے لیے تیار ہیں
ٹرمپ: میں نے بھارتی وزیر اعظم مودی کے ساتھ تجارت اور روسی تیل پر بات چیت کی ہے
میکابی تل ابیب نے اسٹن ویلا کے شائقین پر پابندی کے بعد اپنے بیرون ملک میچوں کو رد کرنے کا فیصلہ کیا۔
چین کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی میں ثالثی پر ترکیہ اور قطر کی پذیرائی
امریکہ کے ساتھ 'پوتن-ٹرمپ ٹنل' سے قارات کو جوڑنے کے لیے مذاکرات شروع
ترکیہ نے غزہ میں جنگ بندی کے قیام میں اہم اور مؤثر ثالثی کردار ادا کیا: جرمن وزیر خارجہ
امریکہ ہم سے تجارتی جنگ چاہتا ہے تو شوق پورا کر لے:چین