سیکرٹری دفاعی صنعت خالُق گورگون کا کہنا ہے کہ ترکیہ کی دفاعی اور ہوابازی کی برآمدات جنوری تا نومبر کے دوران سال بہ سال 30 فیصد بڑھ کر 7.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جو ایک ریکارڈ سطح ہے۔
گورگون نے جمعرات کو ترک سوشل میڈیا پلیٹ فارم NSosyal پر لکھا ہے کہ دفاعی و ہوابازی صنعت برآمدات نومبر 2025 میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 22 فیصد بڑھ کر 747 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں ۔ گورگون نے کہا کہ اس رفتار کے ساتھ، ہمارا شعبہ نہ صرف نومبر میں اضافے کے ساتھ بلکہ پورے سال کی کارکردگی کے ساتھ بھی ایک نیا ریکارڈ قائم کر گیا۔ محض 11 مہینوں میں حاصل ہونے والے ہمارے برآمدی اعداد و شمار نے تمام سالانہ ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ اس کارکردگی کے ساتھ شعبہ اعلیٰ قدر کے اضافے والی مصنوعات میں مسلسل نمو برقرار ہے، برآمدی حجم میں توسیع ہوئی ہے، اور عالمی منڈیوں میں اس شعبے نے اپنی مسابقت مزید مضبوط کی ہے۔
گورگون نے کہا کہ ہماری دفاعی صنعت ہدف برآمد کرنے والی کمپنیوں کی تعداد بڑھانا، چھوٹے اور متوسط درجے کی کمپنیوں کو عالمی سپلائی چین میں شامل کرنا، اور ایک پائیدار اور اعلیٰ قدر کے اضافے والا برآمدی ماڈل تیار کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ترکیہ ایک مضبوط ایکوسسٹم کے ساتھ جو دفاعی صنعت کو فروغ دے کر برآمدات میں اضافہ کرتا ہے، عزم کے ساتھ اپنے راستے پر آگے بڑھ رہا ہے۔


















