مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
اسرائیل نے زیرِ محاصرہ جنوبی غزہ پر  فضائی حملوں میں 2 بچوں سمیت پانچ فلسطینیوں کو قتل کر دیا ہے
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
حملے کے بعد خیمے میں آگ لگ گئی اور امدادی ٹیمیں شعلوں کو بجھانے میں مصروف رہیں۔ / AA
4 دسمبر 2025

اسرائیل نے زیرِ محاصرہ جنوبی غزہ پر  فضائی حملوں میں پانچ فلسطینیوں کو قتل کر دیا ہے۔

حملے میں خان یونس میں بے گھر شہریوں کے خیموں کو نشانہ بنا یا گیا ہے اور قتل کئے گئے فلسطینیوں میں  دو بچے بھی شامل ہیں ۔

یہ حملے ،رفح میں فلسطینی جنگجووں کے ساتھ جھڑپوں میں اسرائیلی فوجیوں کے زخمی ہونے پر  اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو  کی طرف سے "ہم اس کامناسب شکل میں  جواب دیں گے" کے الفاظ سے دی  گئی،  دھمکی  کے بعد کئے گئے ہیں۔

حملے کو  جنگ بندی معاہدے کی تازہ خلاف ورزی قرار دیا جا رہا ہے۔

کھُلا جنگی جُرم

اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ ان حملوں میں رفح میں ایک سینئر حماس عہدیدار کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ  کے مطابق رفح میں زیرِ زمین سرنگوں کے اندر  حماس کے تقریباً 200 جنگجو  محصور ہیں۔تل ابیب نے اب تک حماس اور ثالثوں کے، حماس کو محفوظ گزرگاہ دینے سے متعلقہ، مطالبات کا  بھی جواب نہیں دیا ۔

حماس نے خان یونس پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی، انہیں ' کھُلا جنگی جرم' اور  جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا  اور کہا ہے کہ ایسے حملے کر کے  اسرائیل ذمہ داریوں سے بچنے کی  کوشش کر رہا ہے۔

تنظیم  نے کہا ہے کہ  اس کشیدگی کے نتائج کا ذمہ دار  اسرائیل ہو گا اور  جنگ بندی معاہدے کے ثالث اور ضامن ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نیتان یاہو  اور اس کی حکومت کو 'جرائم' بند کرنے اور معاہدے کی پابندی کرنے پر مجبور کریں۔

حماس نے  10 اکتوبر کو نافذ ہونے والے جنگ بندی معاہدے کی مکمل پابندی کی ، رفح میں پھنسے ہوئے جنگجووں کے ساتھ  کوئی براہِ راست تعلق نہ ہونے کی، ان سے رابطہ منقطع ہونے  کی اور  10 اکتوبر کو نافذ ہونے والے جنگ بندی معاہدے کی مکمل پابندی کی تصدیق کی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل، اکتوبر 2023 سے غزّہ پر مسّلط کردہ  نسل کُشی  میں زیادہ تر عورتوں اور بچوں پر مشتمل  70,000 سے زائد فلسطینیوں کو قتل  کر چُکا ہے۔

اسرائیل نے انسانی نسل کُشی کے ساتھ ساتھ انتہائی بے شعوری کے ساتھ ماحولیاتی نسل کُشی کا بھی ارتکاب کیا اور پورے غزّہ  بنیادی شہری ڈھانچے سے محروم کر کے  ملبے کا ڈھیر بنا دیاہے۔

دریافت کیجیے
فن لینڈ کے ساتھ  تجارتی تعلقات میں فروغ چاہتے ہیں:ایردوان
ترکیہ: ایردوان۔میکرون ملاقات
ایئر بس نے طیاروں کی فراہمی کا ہدف کم کر دیا
چین: ہم، وینزویلا کے داخلی معاملات میں "بیرونی مداخلت" کے خلاف ہیں
امریکہ نے 19 ممالک کے شہریوں کے لیے پناہ گزینی کی درخواستیں روک دیں
"معاہدے مکمل "ترکیہ جلد ہی پاکستان میں تیل اور گیس کی تلاش شروع کرے گا
یورپی یونین متفق ہو گئی: 2027 تک روسی گیس درآمدات ختم کر دی جائیں گی
اقوام متحدہ: اسرائیل شامی گولان پہاڑیوں پر اپنے قبضے سے دستبردار ہو جائے
قطر: غزہ میں امن مذاکرات کا 'دوسرا مرحلہ' شروع کیا جائے
عرب کپ کا افتتاحی میچ: فلسطین  نے قطر کو شکست دے دی
یورپی یونین: چین کے خلاف تجارتی دعوی ختم ہو گیا ہے
آر ایس ایف کا بانبوسا پر حملہ پسپا کر دیا ہے:سوڈانی فوج
غزّہ: اسرائیلی حملے میں 5 فلسطینی زخمی
جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی خلاف ورزیاں جاری، مزید 2 فلسطینی ہلاک
ایشیائی ممالک میں سیلاب، ہلاکتوں کی تعداد 1,200 تک پہنچ گئی