ترکیہ
3 منٹ پڑھنے
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان
فدان نے کہا کہ بات چیت کا مرکزی موضوع روس-یوکرین جنگ، ممکنہ امن فریم ورک کی تلاش، اور وسیع تر علاقائی مسائل پر رہا ہے جہاں ترکیہ  مرکزی کردار ادا کرتا ہے
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان
خاقان فدان / AA
4 دسمبر 2025

ترک وزیر خارجہ  خاقان  فیدان  نے  برسلز میں نیٹو وزرائے خارجہ کے اجلاس میں کہا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان امن مذاکرات کے لیے ترکیہ موزوں  ملک ہے۔

انہوں نے  ٹی آر ٹی  نیوز  اور انادولو کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ ہم نے گزشتہ موسم گرما میں استنبول میں تین بار   اجلاسوں کی میزبانی  کی  ۔

یورپی یونین اور نیٹو کے ہم منصبوں سے بات چیت کے بعد فدان نے کہا کہ بات چیت کا مرکزی موضوع روس-یوکرین جنگ، ممکنہ امن فریم ورک کی تلاش، اور وسیع تر علاقائی مسائل پر رہا ہے جہاں ترکیہ  مرکزی کردار ادا کرتا ہے۔

فدان نے کہا کہ وہ روس-یوکرین امن عمل کے بارے میں محتاط امید رکھتے ہیں ،سب سے اہم بات یہ ہے کہ میز  ترک نہ کیا جائے ،اگر  صلح کے ارادے سے بیٹھا جائے گا تو نتیجہ  معاہدے  پر نکلے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی ثالث اسٹیو وٹکوف کے پاس مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے "ضروری صلاحیتیں" ہیں۔

 

 

فدان نے مزید کہا کہ ترکیہ  کا ماننا ہے کہ روس اور یوکرین دونوں جلد ہی زیادہ مثبت موقف اختیار کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا  کہ روس کا رویہ مثبت ہے  اور میرا خیال ہے کہ یوکرین بھی جلد ہی مثبت موقف اختیار کرے گا۔

فدان نے زور دیا کہ کوئی بھی ممکنہ معاہدہ یورپ کے مستقبل کو تشکیل دے گا، صرف جنگ کا خاتمہ نہیں کرے گا۔

فدان نے حالیہ حملوں کا بھی جواب دیا جو ترکیہ  سے متصل  بحیرہ اسود کے قریب تجارتی جہازوں پر تھے۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ، رومانیہ اور بلغاریہ نے بہتی ہوئی بارودی سرنگوں کا مقابلہ کرنے اور سمندری سلامتی کو بہتر بنانے کے لیے ایک ورکنگ گروپ تشکیل دیا ہے جبکہ بحری افواج پہلے ہی تعاون کر رہی ہیں۔

 فدان  نے کہا کہ ترکیہ کے تقریبا تمام یورپی یونین ممالک کے ساتھ تعلقات مثبت طور پر ترقی کر رہے ہیں، لیکن خبردار کیا کہ یونانی قبرصی انتظامیہ کے اقدامات تعاون میں رکاوٹ بنتے رہتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ایک گروہ ترکی اور یورپی یونین کے درمیان ہم آہنگی کو یرغمال بنائے ہوئے ہے، جو 400 ملین سے زائد لوگوں کی تقدیر سے متعلق معاملہ ہے۔

انہوں نے دلیل دی کہ ترکیہ  اب بھی ایک قابل اعتماد، منصفانہ اور قابل شراکت دار ہے، جس کے پاس مضبوط ادارے، متحرک آبادی اور نجی شعبہ مسابقتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی رکاوٹوں کو دور کرنا یورپی یونین-ترکیہ تعلقات کے مکمل امکانات تک پہنچنے کے لیے ضروری ہے۔

 

دریافت کیجیے
فن لینڈ کے ساتھ  تجارتی تعلقات میں فروغ چاہتے ہیں:ایردوان
ترکیہ: ایردوان۔میکرون ملاقات
ایئر بس نے طیاروں کی فراہمی کا ہدف کم کر دیا
چین: ہم، وینزویلا کے داخلی معاملات میں "بیرونی مداخلت" کے خلاف ہیں
امریکہ نے 19 ممالک کے شہریوں کے لیے پناہ گزینی کی درخواستیں روک دیں
"معاہدے مکمل "ترکیہ جلد ہی پاکستان میں تیل اور گیس کی تلاش شروع کرے گا
یورپی یونین متفق ہو گئی: 2027 تک روسی گیس درآمدات ختم کر دی جائیں گی
اقوام متحدہ: اسرائیل شامی گولان پہاڑیوں پر اپنے قبضے سے دستبردار ہو جائے
قطر: غزہ میں امن مذاکرات کا 'دوسرا مرحلہ' شروع کیا جائے
عرب کپ کا افتتاحی میچ: فلسطین  نے قطر کو شکست دے دی
یورپی یونین: چین کے خلاف تجارتی دعوی ختم ہو گیا ہے
آر ایس ایف کا بانبوسا پر حملہ پسپا کر دیا ہے:سوڈانی فوج
غزّہ: اسرائیلی حملے میں 5 فلسطینی زخمی
جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی خلاف ورزیاں جاری، مزید 2 فلسطینی ہلاک
ایشیائی ممالک میں سیلاب، ہلاکتوں کی تعداد 1,200 تک پہنچ گئی