ایشیا
2 منٹ پڑھنے
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
انڈیگو جمعہ کو بھارت بھر میں تقریبا 500 پروازیں منسوخ کر دے گی کیونکہ ملک کی سب سے بڑی ایئرلائن کو شدید آپریشنل بحران نے گھیر لیا ہے
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
انڈیگو / Reuters
2 گھنٹے قبل

انڈیگو جمعہ کو بھارت بھر میں تقریبا 500 پروازیں منسوخ کر دے گی کیونکہ ملک کی سب سے بڑی ایئرلائن کو شدید آپریشنل بحران نے گھیر لیا ہے اور  جس نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے نئے پائلٹ ڈیوٹی ٹائم ضوابط کی منصوبہ بندی نہیں کی۔

یہ  منسوخی  جو اب اپنے چوتھے دن میں  ہے  نے انڈیگو کے نیٹ ورک کو مفلوج کر دیا ہے اور ہزاروں مسافروں کو  محصور کر دیا ہے۔

انڈیگو بھارت کی ملکی ہوابازی مارکیٹ کا 60 فیصد سے زیادہ کنٹرول رکھتا ہے۔

ایئرپورٹ حکام نے کہا کہ ایئرلائن ممبئی میں 104، بنگلور میں 102 اور حیدرآباد میں 92 پروازیں منسوخ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ دہلی  کے بین الاقوامی ہوائی اڈے نے تصدیق کی کہ آج کی تمام 235 انڈیگو  پروازیں  گراؤنڈ کر دی گئی ہیں۔

انڈیگو نے اس افراتفری کا الزام بھارت کے نئے پائلٹ قواعد کے نفاذ میں "غلط فہمی اور منصوبہ بندی کے خلا" پر عائد کیا ہے جو یکم نومبر سے نافذ العمل ہوئے۔ 

اپ ڈیٹ شدہ ضوابط پائلٹس کے لیے  ہفتہ وار آرام کو 36 گھنٹے سے بڑھا کر 48 گھنٹے اور اجازت شدہ رات کی لینڈنگز کو چھ سے کم کر کے ہفتے میں دو کر دیتے ہیں۔

جمعرات کو، ایئرلائن نے ریگولیٹرز کو بتایا کہ وہ توقع کرتی ہے کہ 10 فروری تک مکمل آپریشنز بحال ہو جائیں گے اور کچھ نائٹ ڈیوٹی پابندیوں سے عارضی رعایت کی درخواست کی ہے۔

 آپریشنل بحران نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو ہلا کر رکھ دیا ہے جس کی وجہ سے  انڈیگو کے حصص جمعہ کو تقریبا 3 فیصد گر گئے جس سے ہفتے کے نقصانات 10 فیصد سے زیادہ ہو گئے۔

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ایئرلائن کی وقت پر کارکردگی جمعرات کو 8.5 فیصد تک گر گئی، جو پچھلے دن 19.7 فیصد تھی۔ انڈیگو نے جمعرات کو 250 سے زائد پروازیں اور بدھ کو تقریبا 150 پروازیں منسوخ کیں۔

صرف امریکہ اور چین کے بعد بھارت دنیا کی تیسری سب سے بڑی ملکی ہوا بازی مارکیٹ ہے جہاں کم لاگت والی ایئرلائنز 78 فیصد سے زیادہ گنجائش پر غالب ہیں۔ انڈیگو، جو تمام ملکی نشستوں کی اکثریت پر قابض ہے، بین الاقوامی سطح پر تیزی سے پھیل رہی  ہے ۔

دریافت کیجیے
فن لینڈ کے ساتھ  تجارتی تعلقات میں فروغ چاہتے ہیں:ایردوان
ترکیہ: ایردوان۔میکرون ملاقات
ایئر بس نے طیاروں کی فراہمی کا ہدف کم کر دیا
چین: ہم، وینزویلا کے داخلی معاملات میں "بیرونی مداخلت" کے خلاف ہیں
امریکہ نے 19 ممالک کے شہریوں کے لیے پناہ گزینی کی درخواستیں روک دیں
"معاہدے مکمل "ترکیہ جلد ہی پاکستان میں تیل اور گیس کی تلاش شروع کرے گا
یورپی یونین متفق ہو گئی: 2027 تک روسی گیس درآمدات ختم کر دی جائیں گی
اقوام متحدہ: اسرائیل شامی گولان پہاڑیوں پر اپنے قبضے سے دستبردار ہو جائے
قطر: غزہ میں امن مذاکرات کا 'دوسرا مرحلہ' شروع کیا جائے
عرب کپ کا افتتاحی میچ: فلسطین  نے قطر کو شکست دے دی
یورپی یونین: چین کے خلاف تجارتی دعوی ختم ہو گیا ہے
آر ایس ایف کا بانبوسا پر حملہ پسپا کر دیا ہے:سوڈانی فوج
غزّہ: اسرائیلی حملے میں 5 فلسطینی زخمی
جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی خلاف ورزیاں جاری، مزید 2 فلسطینی ہلاک
ایشیائی ممالک میں سیلاب، ہلاکتوں کی تعداد 1,200 تک پہنچ گئی