دنیا
2 منٹ پڑھنے
جنوبی کوریا اور امریکہ کی مشترکہ بحری مشقیں
نو دن کی بحری جنگی مشقوں نے پوہانگ کے قریب جنوبی کوریا اور امریکہ کے درمیان مشترکہ بحری دفاعی حربوں کو بہتر بنانے میں معاونت فراہم کی ہے۔
جنوبی کوریا اور امریکہ کی مشترکہ بحری مشقیں
The US and South Korea are reinforcing security cooperation at sea. / Reuters
16 اپریل 2025

جنوبی کوریا اور امریکی افواج نے جنوب مشرقی ساحلی شہر پوہانگ کے قریب پانیوں میں مشترکہ بحری مشق کی تاکہ اپنی مشترکہ بارودی سرنگ جنگی صلاحیتوں کو بہتر بنایا جا سکے۔

منگل کو اختتام پذیر ہونے والی  یہ جنگی مشقیں  دونوں ممالک کے 10 جنگی جہازوں اور تین ہیلی کاپٹروں پر مشتمل تھی، جن میں جنوبی کوریا کا نامپو ایم ایل ایس-II بارودی سرنگ بچھانے والا جہاز اور امریکی بارودی سرنگ مخالف جہاز یو ایس ایس واریئر (MCM-10) شامل تھے، یونہاپ نیوز ایجنسی نے بدھ کو جنوبی کوریا کی بحریہ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا۔

جنوبی کوریا کی بحریہ کے مائن اسکواڈرن 52 کے کمانڈر کیپٹن لی تیگ سون نے کہا، "مسلسل عملی بارودی سرنگ جنگی تربیت کے ذریعے، ہم کسی بھی ہنگامی صورتحال میں اپنی اہم بندرگاہوں اور سمندری نقل و حمل کے راستوں کی حفاظت کی صلاحیتوں کو مضبوط کریں گے۔"

یہ مشقیں 2014 میں شروع ہونے کے بعد سے دونوں ممالک کی دسویں بحری بارودی سرنگ جنگی مشق تھیں۔

جنوبی کوریا اور امریکی افواج نے منگل کو کم از کم ایک B-1B بمبار کے ساتھ جزیرہ نما کوریا پر مشترکہ فضائی مشقیں بھی کیں، جو فروری کے بعد سے اس نوعیت کی دوسری مشق تھی۔

گزشتہ ہفتے بھی  امریکہ اور جنوبی کوریا نے چانگ وون کے قریب پانیوں میں جنگ اور امن دونوں اوقات میں سمندر میں مشترکہ بچاؤ اور امدادی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے زیر مقصد ایک جنگی مشق کی تھی۔

دریافت کیجیے
روسی حملوں نے یوکرین کے گرڈ اسٹیشنوں کو وسیع پیمانے کا نقصان پہنچایا
نتن یاہو: 'ایپسٹین اسرائیل کے لیے کام نہیں کرتا تھا'
میلان گیمز کے افتتاحی تقریب میں اسرائیلی کھلاڑیوں پر غزہ میں کی گئی نسل کشی پر ہجوم کی ہوٹنگ
وزیر خارجہ فیدان کی یورپی یونین کے توسیع کمشنر سے باہمی تعاون کو بڑھانے کی اپیل
پاکستان: مسجد میں بم دھماکہ، 30 افراد ہلاک، 130 سے زیادہ زخمی
ترکیہ: موساد کے 2 جاسوسوں کو گرفتار کر لیا گیا
ایران: ہم عمان میں مذاکرات میں نیک نیتی کا مظاہرہ کریں گے
چین اور جنوبی کوریا: مشترکہ بحری مشقوں کی بحالی پر بات چیت
اسرائیل: مصر کی فوجی طاقت پر نظر رکھنا ضروری ہے
روس کا ICC کے استغاثہ پر مقدمہ چلانے کا فیصلہ، ICC کی مذمت
جیفری ایپسٹین اسرائیلی ایجنٹ تھا: ایف بی آئی مخبر
فلسطینی قیدیوں کی لاشیں اور جسمانی اعضاء غزّہ پہنچ گئے
انقرہ، مصر کے تعاون کو مؤثر طریقے سے استعمال کرنا چاہتا ہے: اردوعان
کیوبا کو تیل ملتا رہے گا:روس
خلیجی ممالک اور امریکہ کی 11 روزہ سلامتی مشق ختم ہو گئی