پاکستان
2 منٹ پڑھنے
شمال مغربی پاکستان میں دھماکہ،24 افراد
یہ دھماکہ صوبہ خیبر پختونخوا کی وادی تیراہ میں ہوا جس کے نتیجے میں قریبی کئی گھر تباہ ہوگئے۔ مقامی پولیس افسر ظفر خان نے بتایا کہ کم از کم 14 دہشت گرد سمیت کم از کم 10 شہری ہلاک ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں
شمال مغربی پاکستان میں دھماکہ،24 افراد
/ Reuters
11 گھنٹے قبل

پولیس نے بتایا کہ پاکستانی طالبان دہشت گردوں کی طرف سے مبینہ طور پر ایک ٹھکانے پر ذخیرہ کیا گیا او ایم بی بنانے والا مواد  ملک کے شورش زدہ شمال مغربی علاقے میں پھٹ گیا ، جس میں دہشت گردوں اور عام شہریوں سمیت کم از کم 24 افراد ہلاک ہوگئے۔

یہ دھماکہ صوبہ خیبر پختونخوا کی وادی تیراہ میں ہوا جس کے نتیجے میں قریبی کئی گھر تباہ ہوگئے۔ مقامی پولیس افسر ظفر خان نے بتایا کہ کم از کم 14 دہشت گرد سمیت کم از کم 10 شہری ہلاک ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

 ظفرخان نے الزام لگایا کہ پاکستانی طالبان کے دو مقامی کمانڈروں  امان گل اور مسعود خان نے اس کمپاؤنڈ میں ٹھکانے بنائے تھے ، جسے سڑک کے کنارے بم بنانے کے لئے فیکٹری کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا۔

انہوں نے ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں پر الزام عائد کیا کہ وہ شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز خیبر ، باجوڑ اور شمال مغرب کے دیگر حصوں میں ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہیں۔

پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جن کی ذمہ داری ٹی ٹی پی نے قبول کی ہے جو افغان طالبان کے اتحادی ہیں۔

ٹی ٹی پی ایک الگ گروپ ہے لیکن 2021 میں افغان طالبان کی اقتدار میں واپسی کے بعد سے اس کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔

 خیال کیا جاتا ہے کہ ٹی ٹی پی کے بہت سے رہنماؤں اور جنگجوؤں کو افغانستان میں پناہ مل گئی ہے۔

دریافت کیجیے
بھارت، پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات کی بنا پر آذربائیجان سے 'انتقام' لینے کے درپے ہے: علی یف
پاکستان:عسکریت پسندوں نے گاڑی فرنٹیئر کانسٹیبلری کے ہیڈکوارٹر سے ٹکرادی
شمالی پاکستان میں آرمی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،  5 افراد ہلاک
پاکستان میں گذشتہ 40 سالوں کا بدترین سیلاب
بھارت نے سیلاب کا الرٹ جاری کردیا،پاکستان نے فوج تعینات کر دی
پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں،متعدی وبائیں پھیلنے کا خطرہ
پاکستان: اسحاق ڈار بنگلہ دیش کے دورے پر
پاکستان کے وزیر خارجہ بنگہ دیش کے دورے پر، جو کہ برسوں بعد اس سطح کا دورہ ہے
پاکستان کے ریکو ڈک تانبے اور سونے کے منصوبے کو 410 ملین ڈالر کا ایشیائی ترقیاتی بینک کا تعاون
پاکستان میں ہلاکتوں کی تعداد 300 سے تجاوز کر گئی، شمالی علاقوں میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری
پاکستان میں مون سون بارشیں،344 افراد ہلاک
پاکستان میں موسمی سیلاب سے تباہی، ہلاکتوں کی تعداد 300 سے زائد
پاکستان: بارشیں اور سیلاب، 15 افراد ہلاک اور 17 لاپتہ
پاکستان کا 79 واں یوم آزادی،ترک مسلح فوج کی پریڈ
پاکستان: گیس پائپ لائن پر دہشت گردانہ حملہ
اسلام آباد: پاک -امریکہ مذاکرات،انسداد دہشت گردی پر تعاون  کے عزم کا اظہار