پاکستان
4 منٹ پڑھنے
پاکستان اور افغانستان نے فوری جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے
پائیدار امن کی طرف پیش رفت کی خاطر دونوں ممالک 25 اکتوبر کو استنبول میں دوبارہ ملاقات کریں گے: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف
پاکستان اور افغانستان  نے فوری جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے
Pakistan and Afghanistan agree to an immediate ceasefire.
19 اکتوبر 2025

پاکستان اور افغانستان نے قطر اور ترکیہ کے زیرِ  ثالثی دوحہ میں منعقدہ  مذاکرات کے دوران فوری جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔

 قطر  وزارت خارجہ نے آج  بروز  اتوار  سوشل میڈیا 'ایکس' سے جاری کردہ  بیان میں کہا ہے کہ "پاکستان اور افغانستان، قطر اور ترکیہ کی ثالثی میں منعقدہ مذاکرات میں، فوری جنگ بندی پرمتّفق ہو گئے ہیں"۔

مذکورہ اعلیٰ سطحی مذاکرات، دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے اور سرحدی استحکام بحال کرنے کی جانب، ایک اہم قدم ہیں۔

مذاکرات میں حکومتِ پاکستان  اور افغانستان کی عبوری طالبان انتظامیہ کے نمائندوں نے شرکت کی۔شرکاءنے نہ صرف دشمنی کو روکنے کا  بلکہ طویل المدتی امن و استحکام کی مضبوطی کے لیے مشترکہ میکانزم قائم کرنے کے عزم  کا بھی اظہار کیا ہے۔

اسلام آباد کے وفد میں وزیر دفاع خواجہ آصف اور انٹیلی جنس چیف جنرل عاصم ملک شامل تھے، جبکہ افغان وفد کی قیادت عبوری وزیر دفاع محمد یعقوب نے کی۔

مذاکرات میں قطری حکام اور ترکیہ خفیہ ایجنسی کے سربراہ ابراہیم قالن بھی بحیثیت ثالث موجود تھے۔

دوحہ سے جاری کئے گئے  بیان کے مطابق، دونوں فریقین نے آئندہ دنوں میں مزید ملاقاتوں کے انعقاد کا بھی عہد کیا ہے۔

آئندہ  متوقع مذاکرات جنگ بندی کی پائیداری  کو یقینی بنانے اور اس کے نفاذ کی تصدیق کے لئے کئے جائیں گے ۔

اگلی ملاقات استنبول میں

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے 'ایکس' سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے  کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

انہوں نے کہا  ہےکہ افغانستان کی زمین سے ہونے والے سرحد پار دہشت گردی واقعات فوری طور پر روکے جائیں گے۔ علاوہ ازیں  دونوں فریقین نے ایک دوسرے کی علاقائی خودمختاری کا احترام کرنے کا عہد کیا ہے۔

خواجہ آصف نے اس پیش رفت پر اطمینان اور امید کا اظہار کیا اور کہاہے کہ "جاری سفارتی کوششوں کے تحت، دیرپا امن اور تعاون کے لیے مزید اقدامات پر بات چیت  کے لئے، دونوں ممالک کے وفود 25 اکتوبر کو استنبول میں دوبارہ ملاقات کریں گے "۔

قطر وزارت خارجہ نے اس معاہدے کا خیرمقدم کیا اور  کہا ہے کہ یہ پیش رفت ایک طویل  عرصے سے جاری کشیدگی کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ایک ترجمان نے کہا ہے کہ قطر کو امید ہے کہ یہ پیش رفت دونوں 'برادر ممالک' کے درمیان پائیدار امن اور بہتر دوطرفہ تعلقات کی مضبوط بنیاد رکھے گی۔

سرحدی جھڑپیں

48 گھنٹوں کی جنگ بندی نے تقریباً ایک ہفتے کی اور  دونوں طرف درجنوں فوجیوں اور شہریوں کی  ہلاکت کا سبب بننے والی خونریز سرحدی جھڑپوں کو روکا ہے۔

سفارتی طور پر، پاکستان ان تین ممالک میں شامل تھا جنہوں نے 1997 میں طالبان کی اسلامی امارت افغانستان حکومت کو تسلیم کیا تھا اور اقوام متحدہ کی پابندیوں کے باوجود بین الاقوامی فنڈنگ کے لیے لابنگ اور سفارتی خدمات فراہم کی تھیں۔

اسلام آباد نے انسانی امداد، تجارت، سرحدی انتظام اور علاقائی تعاون کے ذریعے افغانستان کے عالمی انضمام کی بھی حمایت کی تھی۔

تاہم، دہشت گرد گروہوں، خاص طور پر تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے پاکستان میں کی گئی دہشت گردانہ کاروائیوں  نے افغان طالبان کے ساتھ اس کے تعلقات کو شدید متاثر کیا ہے۔

افغان طالبان 2021 میں امریکی زیرِ قیادت  افواج کے انخلاء کے بعد کابل میں دوبارہ اقتدار میں آئے۔

پاکستانی فوجی حکام کے مطابق رواں سال کے دوران زیادہ تر ٹی ٹی پی  کی طرف سے کئے گئے دہشت گردانہ حملوں میں  اب تک 500 سے زائد افراد، جن میں 311 سے زیادہ فوجی شامل ہیں، ہلاک ہو چکے ہیں ۔

افغان طالبان پاکستانی الزامات کی تردید کرتے ہیں۔

اپنے حالیہ بیانات میں طالبان نے پاکستان میں پولیس کی فائرنگ کا حوالہ دے کرکہا ہےکہ کابل نے نئی دہلی کے ساتھ ایک مشترکہ بیان میں متنازع علاقے کشمیر کو بھارت کا حصہ قرار دیا تھا جو پاکستان کی ناراضگی کا سبب بنناہے۔

ٹی ٹی پی کئی دہشت گرد گروہوں کا اتحاد ہے  اور 2007 میں تشکیل دیا گیا تھا۔ گروپ کا  بنیادی مقصد  پاکستان کو نشانہ بناتا ہے۔

اقوام متحدہ کی2024 کی ایک رپورٹ کے مطابق افغانستان میں 6,000 سے 6,500 ٹی ٹی پی دہشت گرد موجود ہیں جو نیٹو کے چھوڑے ہوئے ہتھیار استعمال کر رہے ہیں۔

دریافت کیجیے
پاکستان نے اپنا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کامیابی سے خلاء میں بھیج دیا
پاکستان اور افغانستان کے طالبان خونریز سرحدی جھڑپ کے بعد  قطر میں مذاکرات  کر رہے ہیں، رپورٹ
پاکستان 1967 سے قبل کی سرحدوں والی 'فلسطینی ریاست پالیسی' پر قائم ہے: شریف
افغانستان کی سرحد پر صورتحال پرسکون،پاک فوج چوکنا
پاکستان نے افغان سرحد بند کر دی،کشیدگی میں اضافہ
پاکستانی فوج کی کاروائی ، پانچ مشتبہ دہشت گرد ہلاک
شمال مغربی پاکستان میں دھماکہ،24 افراد ہلاک
اسلام آباد اور ریاض کے درمیان 'نیٹو طرز کا' دفاعی معاہدہ
ایشیا کپ میں انڈیا کی ٹیم کی طرف سے میچ کے بعد مصافحہ نہ  کرنے  پر  کوچ کا مایوسی کا اظہار
کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے خلاف پاک فوج کی ایک بڑی کاروائی
پاک فوج کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن
بھارت، پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات کی بنا پر آذربائیجان سے 'انتقام' لینے کے درپے ہے: علی یف
پاکستان:عسکریت پسندوں نے گاڑی فرنٹیئر کانسٹیبلری کے ہیڈکوارٹر سے ٹکرادی
شمالی پاکستان میں آرمی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،  5 افراد ہلاک
پاکستان میں گذشتہ 40 سالوں کا بدترین سیلاب
بھارت نے سیلاب کا الرٹ جاری کردیا،پاکستان نے فوج تعینات کر دی