دنیا
2 منٹ پڑھنے
ٹرمپ، ایران کے ساتھ مذاکرات کو ترجیح دیتے ہیں: روبیو
صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ مسائل کو بذریعہ مذاکرات حل کرنے کو ترجیح دیں گے: وزیرِ خارجہ مارکو روبیو
ٹرمپ، ایران کے ساتھ مذاکرات کو ترجیح دیتے ہیں: روبیو
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو 14 فروری 2026 کو جرمنی کے شہر میونخ میں میونخ سیکیورٹی کانفرنس (ایم ایس سی) کے دوران خطاب کر رہے ہیں۔ / Reuters
15 فروری 2026

امریکہ کے  وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ مسائل کو بذریعہ مذاکرات حل کرنے کو ترجیح دیں گے۔

روبیو نے بروز ہفتہ بلومبرگ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ "صدر ٹرمپ  نے کہا ہے کہ ان کی ترجیح ایران کے ساتھ معاہدہ کرنا ہے۔ یہ بہت مشکل ہے لیکن ہم کوشش کریں گےاور ہم اسی کوشش میں مصروف ہیں"۔

روبیونے ممالک کے مابین تعامل کو ضروری  قرار دیا اور کہا ہے کہ "میں ایک ایسے صدر کے ماتحت کام کر رہا ہوں جو کسی سے بھی ملاقات کرنے کو تیار ہے۔ لہٰذا میں نہایت  اعتماد سے  کہہ سکتا ہوں کہ اگر آیت اللہ علی خامنہ ای کل صدر ٹرمپ سے  ملاقات کی خواہش ظاہرکریں تو  صدر ان سے ملاقات کریں گے۔ اس لئے نہیں  کہ وہ آیت اللہ سے متفق ہیں بلکہ اس لئے کہ ان کے نزدیک دنیا میں مسائل حل کرنے کا یہی  طریقہ ہے"۔

دوسرے امریکی طیارہ بردار جہاز کی مشرق وسطیٰ میں تعیناتی سے متعلق سوال کے جواب میں  روبیو نے کہا  ہےکہ ایران کا جوہری ہتھیار حاصل کرنا  امریکہ، یورپ، خطے اور عالمی سلامتی کے لیے ایک خطرہ  ہے۔ ایران کو کبھی بھی اس کی  اجازت نہیں دی جائے گی" ۔

روبیو نے کہا ہے کہ "یقیناً ہم علاقے میں فوجیں موجود رکھنا چاہتے ہیں کیونکہ ایران نے خطے میں امریکی موجودگی پر حملے کی خواہش اور صلاحیت ظاہر کی ہے۔ ہمارے علاقائی  اتحادیوں کی وجہ سے واشنگٹن کے اڈے یہاں موجود ہیں"۔

وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ "ایران، ماضی میں ہم پر یا ہمارے اڈوں  پر حملے کے رجحان کا اظہار کر چُکا ہے۔لہٰذا  امریکہ کو خطے میں "مناسب جنگی صلاحیت" موجود رکھنی چاہیے تاکہ ایران کو  کسی غلطی ،  ہم پر چڑھائی  یا پھر کسی اور  بڑے واقعے سے روکے رکھا جائے"۔

دریافت کیجیے
سوڈان: لاکھوں انسان صرف ایک وقت کھانا کھا رہے ہیں
اسلام آباد میں امن مذاکرات کے غیر نتیجہ خیز ہونے پر ٹرمپ ایران پر نئے فوجی حملوں پر غور کر رہے ہیں
ایران اور امریک اسلام آباد میں مذاکرات کے ختم ہونے سے قبل معاہدے کے بہت قریب تھے: عراقچی
ٹرمپ نے پوپ لیو پر بھی چڑھائی کر دی: مجھے ایسا پوپ نہیں چاہیئے
امریکہ نے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کر دی، تیل کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں
ترکیہ: پانچواں انطالیہ ڈپلومیسی فورم عالمی رہنماوں کی میزبانی کے لئے تیار
ترک پراسیکیوٹروں نے نیتن یاہو کے خلاف فردِ جرم تیار کر لی
اسرائیل حزبِ اختلاف: نیتن یاہو ناکام رہے ہیں
عالمی صمود بحری بیڑہ دوبارہ غزہ کے لئے عازمِ سفر
ترکیہ: اردوعان۔ماکرون ملاقات
پاکستان میں 21 گھنٹے کے طویل امریکہ۔ایران مذاکرات بغیر معاہدے کے ختم ہو گئے
امریکی فریق کے غیر معقول مطالبات نے مذاکرات میں پیش رفت نہیں ہونےدی: ایران ذرائع ابلاغ
اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان مستقل جنگ بندی کے لیے مذاکرات شروع
ایران جنگ می امریکی طیارہ نما ڈراون طیاروں کو وسیع پیمانے کا نقصان
اسرائیل کے غزہ کے ایک مہاجر کیمپ پر حملے میں فلسطینی شہری شہید