ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
ترکیہ شام پر اپنا رسوخ نہیں بلکہ بھائی چارہ چاہتا ہے:ایردوان
ترک صدر رجب طیب ایردوان نے شام میں استحکام اور مفاہمت کا مطالبہ کیا ہے اور تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ اتحاد کو ترجیح دیں اور ایسے اقدامات سے گریز کریں جو دیرپا امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال سکیں
ترکیہ شام پر اپنا رسوخ نہیں بلکہ بھائی چارہ چاہتا ہے:ایردوان
ایردوان / AA

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے شام میں استحکام اور مفاہمت کا مطالبہ کیا ہے اور تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ اتحاد کو ترجیح دیں اور ایسے اقدامات سے گریز کریں جو دیرپا امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال سکیں۔

ایردوان  نے دارالحکومت انقرہ میں انصاف و ترقی پارٹی کے پارلیمانی گروپ  اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ ہماری سب سے بڑی خواہش یہ ہے کہ شام میں استحکام اور امن قائم ہو،ہم چاہتے ہیں کہ شامی متحد ہو کر اپنا مستقبل خود تعمیر کریں ۔

انہوں نے برسوں کے تنازع کے بعد ملک کی متنوع برادریوں کے مابین تعاون کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ طویل المدتی تصفیے کا خاکہ واضح ہوتا جا رہا ہے۔

انہوں نے  فریقین کو ماضی کی غلطیوں کی دوبارہ تکرار سے بچنے کی تنبیہ کی۔

 صدر نے کہا کہ شام میں دیرپا امن کا روڈ میپ وضع کر دیا گیا ہے، فریقین کو غلط اندازوں، ماضی کی غلطیوں کی تکرار، یا انتہا پسند مطالبات سے  گریز کرنا چاہیے ۔

جنگ کی انسانی قیمت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے  انہوں نے مزید کہا کہ بہنے والا ہر قطرہِ خون ہمارے دل توڑ دیتا ہے، چاہے وہ عرب ہو، ترکمین، کُرد ہو یا نسطوری، شام میں ہر ضائع ہونے والی جان ہمیں اپنا ایک حصہ کھو دینے جیسا محسوس  کرواتی ہے۔

انہوں نے تعمیر نو اور اقتصادی بحالی کی طرف رخ کرنے کی بھی اپیل کی اور کہا کہ  وقت آ گیا ہے کہ شام کے وسائل اور سطحِ زمین و زیرِ زمین دولت کو شہروں کے نیچے سرنگیں کھودنے کے بجائے ملک  کے تمام طبقات کی خوشحالی کے لیے استعمال کیا جائے۔

علاقائی خدشات کے حوالے سے ایردوان  نے اس دعوے کو مسترد کیا کہ ترکیہ غلبہ چاہتا ہے، ترکیہ خطے میں اثر و رسوخ حاصل کرنے کا خواہاں نہیں ہے ،ہم مخلصانہ طور پر بھائی چارہ چاہتے ہیں۔

 

دریافت کیجیے
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی،  لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی
جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار کردیا؛ جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے شکار ایک محلے سے مزید 12 لاشیں بازیاب
بحری خلاف ورزیاں،پاک-بھارت کا ایک دوسرے سے احتجاج
اقوام متحدہ: "امریکا کے خلاف ایران میں جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کے معقول دلائل موجود ہیں"
ترکیہ کا حُرکش-II ترک فضائیہ کے سپرد کیا جانے والا پہلا مقامی طیارہ ہو گا
روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کی اطلاع
ترکیہ کی حوثیوں کی مکہ مکرمہ کے اطراف میں روکے گئے ڈراون حملے کی مذمت
امریکہ نے محمود عباس کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا
ترکیہ اور آذربائیجان علاقے میں 'استحکام کے دو جزائر' کی حیثیت کے مالک ہیں، ترک وزیر خارجہ فیدان
امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی حملوں کے بعد بھاری نقصانات کی اطلاع
ایران: ہم نے جزیرہ قشم  کے اوپر ایک امریکی ڈراون کو گرا دیا ہے