دنیا
2 منٹ پڑھنے
صدر شی امریکہ کا دورہ کر رہے ہیں: ٹرمپ
رواں سال کے اواخر میں چین کے صدر شی جن پنگ امریکہ کا دورہ کریں گے: صدر ٹرمپ
صدر شی امریکہ کا دورہ کر رہے ہیں: ٹرمپ
صدر ڈونلڈ ٹرمپ 9 نومبر 2017 کو بیجنگ میں عوامی ہالِ عظیم میں ایک استقبالیہ تقریب کے دوران صدر شی جن پنگ کے ساتھ گفتگو کر رہے ہیں۔ [فائل] / AP

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں، سالِ رواں کے اوخر میں وائٹ ہاوس میں  چین کے صدر شی جن پنگ کی میزبانی کروں گا۔

بدھ کے روز این بی سی نیوز کے لئے انٹرویو میں انہوں نے  کہا ہے کہ رواں سال کے اواخر میں چین کے صدر شی جن پنگ امریکہ کا دورہ کریں گے۔  یہ بیان   دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان  ایک طویل تجارتی جنگ کے پیدا کردہ کشیدہ  تعلقات کو نئے سرے سے ترتیب دینے کی کوشش کے دوران جاری کیا گیا ہے۔  بیان سے قبل صدر ٹرمپ نے صدر شی کے ساتھ تجارت، مسئلہ  تائیوان، یوکرین  جنگ اور ایران کی صورتِ حال پر ایک جامع   ٹیلی فونک ملاقات بھی  کی تھی۔

توقع ہے کہ ٹرمپ اپریل میں چین کا دورہ کریں گے اور  اس کے بعد شی امریکہ کا دورہ کریں گے۔

ٹرمپ نے کہا ہے کہ "وہ سال کے آخر میں  وائٹ ہاؤس آ رہے ہیں ۔امریکہ اور چین دنیا کے دو طاقتور ترین ملک ہیں اور ہمارے تعلقات بہت اچھے ہیں"۔

واضح رہے کہ اپنے دوسرے صدارتی دور  کے آغاز سے ہی  ٹرمپ نے، درآمدی محصولاتی  میں اضافہ کیا  اور  فولاد، گاڑیوں اور دیگر  سیکٹروں سے مخصوص محصولات  کے ساتھ ساتھ  مختلف پالیسی مقاصد کے حصول کے لیے وسیع اقدامات کئے ہیں۔

'عمدہ'

بیجنگ کے ساتھ  گذشتہ موسمِ بہار  کی تجارتی کشیدگی کے بعد وائٹ ہاؤس نے بیجنگ کے ساتھ وسیع پیمانے کا اعلانِ جنگ  بندی کر دیا ہے۔

امریکہ کے چینی مال  پر انحصار میں کمی پر مبنی  اقدامات کرنے کے باوجود  دونوں ملک اقتصادی  حوالے سے  گہرائی سے ایک دوسرے سے منسلک  ہیں۔

شی نے  آخری دورہ امریکہ  2023 میں کیا تھا۔ بروز  بدھ جاری کردہ بیان میں انہوں نے  ٹرمپ کو تائیوان کے ہاتھ  اسلحے کی فروخت کے معاملے میں "احتیاط" کی تنبیہ کی تھی۔

صدر شی جن پنگ  نے بشمول تجارت کے، بیجنگ اور واشنگٹن کے درمیان معاملات کے  خوش اسلوبی سے طے پا سکنے کی امید بھی ظاہر کی اور کہا ہے مسائل کو ایک ایک کر کے حل کرنے  کے بعد باہمی اعتماد میں اضافہ کیا جا سکتا اور دونوں ممالک رہنمائی کا درست راستہ تلاش کیا جا سکتا ہے۔

دریافت کیجیے
وزیر فیدان: "ہم نے یوکرین کا ایک بہت ہی سود مند دورہ کیا ہے"
اسرائیل:فلسطینی قیدیوں کی حامل جیلوں کے گرد مگر مچھ چھوڑنے پر غور
امریکہ۔ ایران کشیدگی اور بحرِ احمر میں آمدورفت کے بند ہونے کے خطرات سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ
یوگنڈا میں اسکول بس حادثے میں کم از کم 21 افراد لقمہ اجل
15 جولائی اقدام بغاوت کے 10 سال اور توانائی کی بدلتی پالیسیاں
فرانس میں شدید طوفان، 13,000 گھر بجلی سے محروم
یوکرین: روسی حملوں میں دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں
میانمار: روہینگیا مہاجرین کی کشتیاں الٹ گئیں، 500 سے زیادہ افراد ہلاک
امریکی فوج کیوبا کے خلاف ممکنہ کارروائی کے لیے اختیارات پر غور کر رہی ہے: رپورٹ
امریکہ نے سعودی عرب کے ہاتھ تقریباً 2 بلین ڈالر کی اسلحہ فروخت کی منظوری دے دی
سیمی فائنل میں ارجنٹائن کی کامیابی،فائنل اسپین کے ساتھ کھیلے گا
آسٹریلیا نےڈیٹا سینٹروں اور کاپی رائٹ سے متعلقہ اے آئی قوانین کا اعلان کر دیا
ملائیشیا میں کسی بھی اسرائیلی کو پایا گیا تو فوراً ملک بدر کر دیا جائے گا: انور ابراہیم
فیتو کی دفاعی صنعت میں تخریب کاری، اہم منصوبے اور حالیہ 10 برسوں میں مقامی دفاعی صنعت کی پیش رفتیں
کیوبا میں ملک گیر لوڈ شیڈنگ