دنیا
2 منٹ پڑھنے
یوکرین: روسی ڈرون حملے، 3 افراد ہلاک
اوڈیسا اور خارکیف پر رات بھر کے روسی حملوں میں کم از کم تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں: یوکرین
یوکرین: روسی ڈرون حملے، 3 افراد ہلاک
یہ 8 فروری 2026 کی فائل تصویر ہے، جس میں یوکرین کے شہر کراماتورسک میں ایک ماں اور اس کی بیٹی روسی فضائی حملے سے تباہ شدہ اپنے گھر سے نکل رہی ہیں۔ / AA

یوکرین کے حکام نے کہا ہے کہ اوڈیسا اور خارکیف پر رات بھر کے روسی حملوں میں کم از کم تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

شہر کی فوجی انتظامیہ کے سربراہ سرگئی لِساک کے مطابق، ایرانی ساختہ ڈرونوں  نے جنوبی بندرگاہی شہر اوڈیسا کو  نشانہ بنایا جس سے آگ بھڑک اٹھی اور رہائشی عمارتوں اور ایک گیس پائپ لائن کو نقصان پہنچا ہے۔

لساک نے آج بروز سوموار جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ رات کے حملے کے نتیجے میں ایک 35 سالہ مرد ہلاک اور ایک 19 سالہ لڑکی سمیت 2 دو افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

علاقائی گورنر اولیگ کیپر نے شہر پر بھاری حملے کی اور نتیجتاً  آگ لگنے کی تصدیق کی ہے  لیکن فوری طور پر جانی یا مالی نقصان کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

امن مذاکرات کے باوجود بمباری جاری ہے

یوکرین کے شمالی علاقے خارکیف پر ڈرون حملوں کے بعد ہنگامی امدادی عملے نے ایک عورت اور ایک 10 سالہ لڑکے کی لاشیں برآمد کی ہیں۔

امدادی عملے نے ٹیلگرام سے جاری کردہ بیان میں  تین  افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع بھی دی ہے۔

واضح رہے کہ ، دوسری جنگ عظیم کے بعد یورپ کے مہلک ترین  تنازعے کے حل کی خاطر، ایک طرف روس، امریکی حمایت یافتہ، مذاکرات  میں شریک ہے تو دوسری طرف یوکرین پر حملے بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔

اگرچہ واشنگٹن رواں سال کے  وسطِ تک جنگ  ختم کرنے کا خواہش مند ہے لیکن کیف اور ماسکو خطہ جاتی تقسیموں پر متفق نہیں ہیں۔روس ، یوکرین کے مشرقی ڈونٹسک خطے پر مکمل کنٹرول کا مطالبہ کر رہا ہے۔

دریافت کیجیے
یوکرین کے رات گئے روس پر حملے میں دو افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے
اسرائیل کا جنوبی شام پر حملہ،گوتیرس علاقے میں
برازیل: فلاویو بولسونارو نےاپنی انتخابی مہم کا آغاز کردیا
ایران کے خلاف عسکری کاروائیوں میں تیزی  فی الوقت روک دی ہے:ٹرمپ
برلن میں گاڑی ہجوم پر چڑھ گئی،1 شخص ہلاک،متعدد زخمی
اسرائیل کی 763 نئے غیر قانونی آباد کاری کے یونٹوں کی منصوبہ بندی
یوکرین کا ایرانی جہاز پر حملہ،ایران کی جوابی کاروائی
نیتن یاہو کا مقبوضہ مغربی کنارے میں 'وسیع پیمانے پر' فوجی آپریشن کا حکم
ترکیہ کی طرف سے چار فلسطینیوں کی ہلاکت اور اسرائیل کی 'نسل کشی پالیسی' کی مذمت
شمال مغربی پاکستان میں پولیس چوکی پر دہشت گرد حملہ، 15 افراد لقمہ اجل
اقوام متحدہ کے سربراہ کا 17 سال بعد دورہ دمشق
ٹرمپ: اب ایران مذاکرات کے لیے زیادہ سنجیدگی سے کام لے رہا ہے
شمالی یوکرین میں سومی ڈاک خانے پر روسی ڈراون حملے میں 2 افراد ہلاک
فرانس اور ہسپانیہ میں بے قابو ہونے والی جنگلات کی آگ کے باعث دو لاکھ افراد فرار
ترکیہ: یوروفائٹر ٹائیفون کی تربیت کے لئے پہلا پائلٹ گروپ برطانیہ بھیجا جا رہا ہے