دنیا
2 منٹ پڑھنے
سوڈان: مسافر بردار کشتی ڈوب گئی، 15 افراد ہلاک
دریائے نیل میں ایک مسافر بردار کشتی اُلٹنے کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے
سوڈان: مسافر بردار کشتی ڈوب گئی، 15 افراد ہلاک
طبی تنظیموں نے دریا کے سانحے کے بعد بنیادی حفاظتی تدابیر کے سنگین فقدان اور مقامی حکام کی جانب سے تاخیر سے ردعمل کو اجاگر کیا۔ [فائل] / Reuters

سوڈان کے شمال میں دریائے نیل میں ایک مسافر فیری بوٹ الٹنے کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

سوڈان کے ڈاکٹرگروپ کے بروز  بدھ جاری کردہ  بیان کے مطابق  عورتوں، بچوں اور بوڑھوں سمیت  27 سے زائد مسافروں پر مشتمل کشتی   شندی کے علاقے طیبہ الخواد اور ڈیم القری کے درمیان سفر کر رہی تھی۔

ڈاکٹروں کے گروپ  نے کہا  ہےکہ اب تک 15 لاشیں نکالی جا چکی ہیں اور 6 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ مقامی باشندے اور امدادی  ٹیمیں لاپتہ افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

بیان کے مطابق  یہ المیہ غیر محفوظ دریائی نقل و حمل کو اور بنیادی حفاظتی اقدامات کی کمی کو واضح کرتا ہے۔ علاوہ ازیں ابتدائی گھنٹوں میں مقامی حکام اور امدادی ٹیموں کی جائے حادثہ پر عدم موجودگی پربھی زور دیا گیا ہے۔

ڈاکٹروں نے متعلقہ حکام سے فوری طور پر ماہر امدادی ٹیموں کو علاقے میں بھیجنے اور ضروری  سامان روانہ کرنے کا مطالبہ کیا اور   کہا ہے کہ  فوری  مداخلت نہ ہونے  سے  'سانحے کے قد و کاٹھ' میں اضافہ ہو گیا ہے۔

مزید  کہا گیا ہے کہ ایسے سانحوں کے سدّباب کے لئے فوری اقدامات کر کے  دریائی نقل و حمل کی حفاظت کو یقینی بنایا جا ئے ۔

دریافت کیجیے
ترکیہ کی طرف سے چار فلسطینیوں کی ہلاکت اور اسرائیل کی 'نسل کشی پالیسی' کی مذمت
شمال مغربی پاکستان میں پولیس چوکی پر دہشت گرد حملہ، 15 افراد لقمہ اجل
اقوام متحدہ کے سربراہ کا 17 سال بعد دورہ دمشق
ٹرمپ: اب ایران مذاکرات کے لیے زیادہ سنجیدگی سے کام لے رہا ہے
شمالی یوکرین میں سومی ڈاک خانے پر روسی ڈراون حملے میں 2 افراد ہلاک
فرانس اور ہسپانیہ میں بے قابو ہونے والی جنگلات کی آگ کے باعث دو لاکھ افراد فرار
ترکیہ: یوروفائٹر ٹائیفون کی تربیت کے لئے پہلا پائلٹ گروپ برطانیہ بھیجا جا رہا ہے
ایران، جنگ کی بھاری قیمت چُکا رہا ہے: روبیو
امریکی اسٹاک مرکیٹوں میں تناو، تیل 100 ڈالر سے اوپر چلا گیا
اسرائیلی فوج نے تین فلسطینیوں کو قتل کر کے لاشیں قبضے میں لے لیں
روسی گودام پر یوکرینی ڈرون حملے
جاپان امید کرتا ہے کہ فلسطین کے لیے حمایت میں اضافہ ہوگا
ترکیہ COP31 پروگرام میں رضاکار بننے کے لیے درخواستیں جاری
چین نے آبنائے تائیوان میں دو روزہ فوجی مشقیں شروع کر دیں
ایران: ہمارا دفاعی نظریہ بالکل واضح ہے، "آنکھ کے بدلے آنکھ"