ترکیہ
3 منٹ پڑھنے
صدر ایردوان کی مسلم ممالک میں مضبوط ٹرانسپورٹ انضمام کی اپیل
ترک صدر کا کہنا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کے ممالک کے ساتھ تعلقات میں اضافہ سے عالمی سطح پر تجارت اور سماجی تعامل میں اضافہ ہوگا،
صدر ایردوان کی مسلم ممالک میں مضبوط ٹرانسپورٹ انضمام کی اپیل
ترکی ٹرانس کیسپیئن مشرق-مغرب وسطیٰ راہداری منصوبے کی حمایت کرتا ہے۔ / Reuters Archive

صدر رجب طیب ایردوان نے اسلامی تعاون تنظیم کے اراکین کے درمیان نقل و حمل کے نظام میں مزید مضبوطی اور یکجہتی کا مطالبہ کیا ہے، اور کہا ہے کہ موثر اور قابلِ اعتماد نیٹ ورکس اسلامی دنیا کی اقتصادی صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لیے ضروری ہیں۔

استنبول میں جمعرات کو OIC کے وزراء  مواصلات کے اجلاس کے لیے بھیجے گئے ویڈیو پیغام میں، ایردوان نے کہا کہ مسلم ممالک ایک وسیع جغرافیہ پر پھیلے ہوئے ہیں جو ایشیا سے افریقہ اور یورپ سے مشرقِ وسطیٰ تک محیط ہے، اور ان کے پاس قدرتی راہداری، متحرک نوجوان آبادی اور تیزی سے بڑھتی ہوئی مالی منڈیاں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ "تاہم، اس عظیم صلاحیت کو مکمل طور پر بروئے کار لانے اور جغرافیائی فوائد کو اسٹریٹجک قوت میں تبدیل کرنے کے لیے ہمیں مؤثر، قابلِ اعتماد اور مربوط نقل و حمل کے نیٹ ورکس کی ضرورت ہے۔"

صدر ایردوان نے زور دیا کہ شاہراہوں، ریلوے، بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں کے درمیان مضبوط روابط نہ صرف تجارت کو فروغ دیں گے بلکہ رکن ممالک کے درمیان سماجی اور ثقافتی روابط کو بھی بڑھائیں گے۔

ترکی کے حالیہ بڑے انفراسٹرکچر منصوبوں ،  کہ جن میں مارمرائے ریلو ٹنل، یوریشیا ٹنل اور بڑے پل شامل ہیں، کا حوالہ دیتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ ملک نے عالمی تجارتی راستوں کو مضبوط کیا ہے اور ریلوے، سمندری اور ہوابازی کی صلاحیت میں اضافہ کیا ہے۔

اسلامی تعاون تنظیم کے اراکین کو جوڑنے کے لیے روڈ میپ  کا تعین

صدر ایردوان نے کہا کہ ٹرانس کیسپین مشرق-مغرب درمیانی راہداری منصوبے میں ترکیہ کے  تعاون کے  ذریعے، ملک نے تاریخی شاہراہ  ریشم کو ایک جدید نقطہ نظر  کے ساتھ دوبارہ  جانبر  کیا ہے۔

تاہم، ہم ان سرمایہ کاریوں کو محض قومی فریم ورک تک محدود نہیں سمجھتے۔

"ہمارا مقصد اسلامی تعاون  تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ یکجہتی اور روابط کو مضبوط کرنا، سرحد پار کوریڈوروں کو فروغ دینا، اور مشترکہ منصوبوں کے ذریعے اضافی قدر پیدا کرنا ہے۔"

صدر نے نوٹ کیا کہ کانفرنس کے دوران ہونے والی تعمیری مذاکرات نے اہم اقدامات کی راہ ہموار کی ہے۔

صدر نے کہا کہ"ہم نے رکن ممالک کے درمیان نقل و حمل کے روابط کو مضبوط کرنے، بین الاقوامی فورمز پر یکجہتی بڑھانے، اور ترکیہ کی (OIC) صدارت کے دوران  مواصلاتی روابط اسٹریٹجی دستاویز تیار کرنے کے لیے ایک روڈ میپ بنانے کے حوالے سے اہم فیصلے کیے ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ"بلاشبہ، ان فیصلوں کے مؤثر نفاذ کے لیے ضروری ہے کہ تکنیکی اجلاسوں میں خلل نہ ہو اور نگرانی کے میکانزم احتیاط کے ساتھ چلائے جائیں۔ ہمارا ایمان ہے کہ آج ہم نے جو عزم ظاہر کیا ہے وہ اس راستے کو ہموار کرے گا۔

 

دریافت کیجیے
ترکیہ طویل فاصلے کے کروز میزائل 'آتماجا' فراہم کرے گا: نیٹو نائب سربراہ
صدر ایردوان کا نیٹو سمٹ کے آغاز پر انقرہ میں ٹرمپ کا خیرمقدم
دنیا بھر کی نظریں انقرہ پر مرکوز
نیٹو انقرہ سمٹ دفاعی صنعتی فورم کے انعقاد سے شروع
روٹے نے شاندار طریقے سے نیٹو سربراہی اجلاس کی میزبانی پر صدر ایردوان کا شکریہ ادا کیا
نیٹو کے اندر ترکیہ کا کردار مزید اہم ہو جائے گا: جنرل اونو
وزیر فیدان: "ہم CAATSA پابندیوں کے حوالے سے ضروری اقدامات کر رہے ہیں"
نائب صدر یلماز  کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات
نیٹو کو ترکیہ کی ضرورت ہے، بیلجئین وزیر دفاع
ترک خفیہ ایجنسی کے سربراہ کا دورہ شمالی عراق،اہم ملاقاتیں
نیٹو میں ترکیہ کا بڑھتاہوا کردار
ترکیہ:قالن۔راشد ملاقات
ترکیہ کی طرف سے، کراچی میں دہشت گردانہ حملے کی، شدید مذّمت
نیٹو پارلیمانی وفد کا انقرہ سمٹ سے قبل  انقرہ میں ترک ڈراونز بنانے والی بڑی فرم کا دورہ
ترکیہ نیٹو اور علاقائی سلامتی کے لیے حیاتی اہمیت کا حامل ہے:یورپی یونین
نیٹو انقرہ اجلاس 'تجربات کا اشتراک کرنے کے لیے ایک مضبوط ترین پلیٹ فارم' ہوگا، صدر ایردوان
ترکیہ: اسرائیلی جارحیت کا خاتمہ عالمی امن کی ضمانت ہے
1915 کے واقعات کے بہانے اسرائیل اپنے جرائم چھپارہا ہے:ترکیہ
ترکیہ کا سعودی عرب کے ساتھ اظہارِ تعزیت
ترکیہ  نے اپنے آخری گروپ میچ میں امریکہ کو 3-2 سے شکست دے دی