ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
ترک کابینہ میں تبدیلی ،نئے وزرائےانصاف و داخلہ کی تقرری
فرمان کے مطابق، استنبول کے چیف پبلک پراسیکیوٹر اکین گورلیک کو وزیرِ انصاف کے طور پر یلماز تنج کی جگہ مقرر کیا گیا، جبکہ ارض روم کے گورنر مصطفی چفتچی کو وزیرِ داخلہ تعینات کیا گیا جو علی یرلی قایا  کی جگہ لیں گے
ترک کابینہ میں تبدیلی ،نئے وزرائےانصاف و داخلہ کی تقرری
ترکیہ / TRT World

ترک صدر رجب طیب ایردوان کے دستخط شدہ صدارتی فرمان کے بعد نئے وزیرِ انصاف اور وزیرِ داخلہ مقرر کیے ہیں جو سرکاری گزٹ میں شائع ہوئے۔

فرمان کے مطابق، استنبول کے چیف پبلک پراسیکیوٹر اکین گورلیک کو وزیرِ انصاف کے طور پر یلماز تنج کی جگہ مقرر کیا گیا، جبکہ ارض روم کے گورنر مصطفی چفتچی کو وزیرِ داخلہ تعینات کیا گیا جو علی یرلی قایا  کی جگہ لیں گے۔

یہ تقرریاں ترک آئین کے آرٹیکل 104 اور 106 کے تحت کی گئی ہیں۔

اعلانات کے بعد علی یرلیکایا نے تصدیق کی کہ انہوں نے وزارت داخلہ کی ذمہ داریاں  مصطفی چفتچی کو سپرد کر دی ہیں اور انہوں نے  نئے وزیر کے لیے کامیابی کی خواہش کا اظہار کیا۔

ایک سوشل میڈیا بیان میں یرلی قایا نے کہا کہ وہ صدر ایردوان کی منظوری کے ساتھ 4 جون 2023 سے وزیرِ داخلہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے انہوں نے  اپنے دور فرائض کے دوران صدر کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے عوامی نظم و امان اور سلامتی کو یقینی بنانے میں وزارتِ داخلہ کے عملے کی خدمات کے لیے بھی شکریہ ادا کیا اور اپنے پیغام کا اختتام  نئے  وزیر  کے لیے نیک خواہشات کے ساتھ کیا۔

یلماز تنج نے بھی اکن گورلیک کی وزیرِ انصاف تقرری کے بعد الوداعی پیغام جاری کیا۔

ٹنچ نے کہا کہ صدر ایردوان کے ساتھ خدمات انجام دینا اور حکمران جماعت کے سیاسی سفر میں حصہ ڈالنا ان کے لیے باعثِ فخر رہا، اور انہوں نے کہا کہ جون 2023 میں بطور وزیرِ انصاف ان کی تعیناتی ایک بڑی ذمہ داری تھی۔

انہوں نے ایردوان کی قیادت میں گزشتہ 23 برسوں کے دوران جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کو مضبوط کرنے کے لیے کیے گئے اصلاحاتی اقدامات کو نمایاں کیا اور کہا کہ وہ آئندہ کرداروں میں بھی ملک کے لیے کام کرتے رہیں گے۔

تنج نے اکن گورلیک کو مبارکباد دی اور ان کی نئی ذمہ داری کے لیے کامیابی کی دعا کی۔

یہ تقرریاں سرکاری گزٹ میں شائع ہونے کے فوراً بعد نافذالعمل ہو گئی ہیں

 

دریافت کیجیے
ترکیہ: ،علی خان کوریش نیٹ ورک کے خلاف آپریشن کا آغاز
گولان شام کا اٹوٹ حصہ ہے:ترکیہ
"مکہ معاہدہ" کسی مخصوص ملک کو نشانہ بنانے کےلیے نہیں ہے:فیدان
وزارت خارجہ کے یونان کے سیاحتی خصوصی فریم ورک پر تبصرے
پاکستانی وزیر اعظم: مجھے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ طے پانے پر فخر ہے
ترکیہ قومی خفیہ سروس کے ڈائریکٹر جنرل کی لیبیائی عہدیداروں سے انقرہ میں مذاکرات
ترکیہ خفیہ سروس کے چیف کی غزہ امن منصوبے پر بحث کرنے کے لیے حماس کے رہنما سے ملاقات
ترکیہ وزارت خارجہ: نیتن یاہو کا مقصد علاقے میں امن و استحکام قائم کرنے میں رکاوٹ ڈالنا ہے
وزیر بولات: سارپ سرحدی چوکی ایشیائی ممالک کے لیے ایک بہت اہم ٹرانزٹ راستہ ہے
بغاوت اقدام کے دوران صدر ایردوان پر قاتلانہ حملے کے اقدام میں ملوث فیتو کا کارندہ گرفتار
ترکیہ کی طرف سے چار فلسطینیوں کی ہلاکت اور اسرائیل کی 'نسل کشی پالیسی' کی مذمت
ترکیہ: یوروفائٹر ٹائیفون کی تربیت کے لئے پہلا پائلٹ گروپ برطانیہ بھیجا جا رہا ہے
ترکیہ COP31 پروگرام میں رضاکار بننے کے لیے درخواستیں جاری
نیٹو کا 'فرنٹ ڈور' منصوبہ ،ترک دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کا ہدف
ہم، ایران۔امریکہ مذاکرات کے دوبارہ آغاز کے خواہش مند ہیں: فیدان
مشرقی ترکیہ میں ریکڑ اسکیل پر 5 کی شدت کا زلزلہ
15 جولائی کے بعد خارجہ پالیسی میں آنے والی تبدیلیاں
وزیر فیدان: "ہم نے یوکرین کا ایک بہت ہی سود مند دورہ کیا ہے"
15 جولائی اقدام بغاوت کے 10 سال اور توانائی کی بدلتی پالیسیاں
فیتو کی دفاعی صنعت میں تخریب کاری، اہم منصوبے اور حالیہ 10 برسوں میں مقامی دفاعی صنعت کی پیش رفتیں