ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
شام مں داعش کے خلاف جنگ میں اتحاد پیدا کیا جائے:ترکیہ
ریاض میں ہونے والیے ایک اجلاس کے دوران ترکیہ نے شام میں داعش کے خلاف جنگ میں ایک متحدہ اور مربوط طریقۂ کار اپنانے کا مطالبہ کیا، اور شام کے انسداد دہشت گردی کے کردار کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا
شام مں داعش کے خلاف جنگ میں اتحاد پیدا کیا جائے:ترکیہ
ترکیہ-داعش / Reuters
11 فروری 2026

ریاض میں ہونے والیے ایک اجلاس کے دوران ترکیہ نے شام میں داعش کے خلاف جنگ میں ایک متحدہ اور مربوط طریقۂ کار اپنانے کا مطالبہ کیا، اور شام کے انسداد دہشت گردی کے کردار کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ترکیہ  کے  نائب وزیر خارجہ  موسی کوُلاکلی کایا نے داعش کے خلاف عالمی اتحاد کے سیاسی ڈائریکٹرز کی ملاقات میں انقرہ کا موقف واضح کیا۔

اپنے خطاب میں کولاکلی کایا نے زور دیا کہ شام میں جنگ بندی اور انضمام کے عمل کو ملک کی علاقائی سالمیت اور یکجہتی کی بنیاد پر مکمل کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یہ اقدامات ترکیہ کی قومی سلامتی کی ترجیحات کے مطابق آگے بڑھنے چاہئیں۔

نائب وزیر خارجہ نے یہ بھی تاکید کی کہ اتحاد کے رکن کی حیثیت سے شام کو داعش کے خلاف جنگ میں واحد جائز فریق کے طور پر تسلیم کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ شام کی انسداد دہشت گردی صلاحیتوں کو مضبوط بنانا طویل المدتی استحکام اور اس گروپ کے خلاف جنگ میں مستقل مؤثریت کو یقینی بنانے کے لیے ضروری رہتا ہے۔

کولاکلی قایا نے مزید کہا کہ اتحاد کے فریم ورک کے اندر مربوط اور جامع نقطۂ نظر خطے بھر میں دیرپا حفاظتی نتائج کے حصول میں مدد دے گا۔

داعش کے خلاف عالمی اتحاد بین الاقوامی شراکت داروں کی سیاسی اور عسکری کوششوں کو مربوط کرنے کے لیے منعقد ہوتا ہے جس کا مقصد اس دہشت گرد تنظیم کا مقابلہ کرنا ہے

 

دریافت کیجیے
سعودی عرب نے متعدد ایرانی ڈرون حملوں کو ناکام بنا دیا
توانائی بحران زور پکڑ رہا ہے تو ایران کے پیٹرول کے بنیادی ڈھانچوں پر حملے جاری ہیں
روس: اصفہان پر حملوں میں ہمارے قونصل خانے کو نقصان پہنچا ہے
یورپی یونین: مقبوضہ مغربی کنارے میں تشدد کا درجہ"ناقابلِ قبول" ہے
ٹرمپ انتظامیہ: برّی آپریشن پر غور کر رہی ہے
امریکہ-ایران جنگ کا نتیجہ، تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں
ہم، بین الاقوامی پیٹرول ذخائر کو کھولنے کی حمایت کرتے ہیں: ریوز
امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا:ایران
ایرانی پاسدارانِ انقلاب: 'جنگ کے خاتمے کا فیصلہ ہم کریں گے'
اسرائیل نے لبنانی مارونی کیتھولک پادری کو ہلاک کر دیا
امریکہ: افغانستان 'ناحق گرفتاریوں کا حامی ملک' ہے
ایردوان: ترکیہ کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا 'کوئی بھی جواز قابل قبول نہیں'
ایرانی بیلسٹک میزائل حملہ ترکیہ نے ناکام بنادیا
بریکنگ نیوز
ایران: امریکہ اور اسرائیل کے حامی شہریوں کی جائدادیں ضبط کر لی جائیں گی